اتوارمرکزی   مجلس ۲۵ ستمبر       ۲ ۲۰۲ء :حرام محبت عذابِ الٰہی ہے                     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

12:52) اشعار۔۔۔

12:54) {یٰاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اتَّقُوا اﷲَ وَکُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِیْنَ} (سورۃ التوبۃ، اٰیۃ:۱۱۹) حضرت والا رحمہ اللہ نےارشاد فرمایا کہ یہ آیت دین کی بنیاد اور دین کی ابتداء سے انتہاء تک نسبت مع اﷲ کے تمام درجات کا خدائی منشورہے۔۔۔

18:07) صرف سمعنا کام نہیں آتا جب تک اطعنا نہ ہو۔

18:51) آپ ﷺ کے تین حق ہیں۔۔۔محبت ،اطاعت اور عظمت۔۔

22:09) تیجہ،چالیسواں اور برسی یہ کہاں سے ثابت ہے؟

22:48) ایمان والے اللہ سے اشد محبت کرتے ہیں۔۔

26:19) خیرالمدارس کے ایک بزرگ مولانا عابد صاحب تشریف لائے تھے اُنہوں نے ایک جملہ ارشاد فرمایا جو دل میں اُتر گیا کہ! تو کس کا؟خلوت میں جس کا۔۔

28:09) گناہ ایسی تباہی کی بات ہیکہ انسان گناہ کو گناہ نہیں سمجھتا۔۔

28:37) لڑکوں سے احتیاط سے متعلق علامہ شامی رحمہ اللہ نے کیا لکھا ہے۔۔۔شہوت ہو یا نہ ہو ان کو دیکھنا حرام ہے۔۔

30:33) حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی اپنے سوتیلے بیٹے حضرت امام محمد رحمہ اللہ سے احتیاط۔۔

31:41) حرام محبت یہ عذابِ الہی ہے۔

32:45) علامہ ابنِ قیم جوزی رحمہ اللہ کی بات۔۔

33:12) بڑی مونچھ رکھنا یہ خلافِ سنت ہے !آپﷺ کی حضرت ابو عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نصیحت۔

34:38) کمر جھک کے مثلِ کمانی ہوئی کوئی نانا ہوا کوئی نانی ہوئی ان کے بالوں پہ غالب سفیدی ہوئی کوئی دادا ہوا کوئی دادی ہوئی

34:50) بوڑھوں کے لیے نصیحت۔

35:39) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی لڑکوں سے احتیاط۔

39:09) پانچ قسم کے نفس کیا ہیں؟ عشق جس کا امام ہوتا ہے اس کا اونچا مقام ہوتا ہے نفس جس کا امام ہوتا ہے اس کا نیچا مقام ہوتا ہے

40:47) اگر داڑھی رکھنے سے چہرہ بد نما لگتا تو داڑھی ہر گز حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نہ ہوتی۔ ۔۔داڑھی پر دلائل۔۔

42:30) ایمان والے اللہ سے اشد محبت کرتے ہیں۔۔

43:28) خیالات کا آنا بُرا نہیں خیالات کا لانا بُرا ہے اور خیالات کا پکانا بُرا ہے۔۔

44:06) لڑکوں سے احتیا ط سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کی درد بھری نصیحت!کہ خدا را پیاس سے مر جانا لیکن ان لڑکوں سے پانی مت منگوانا ،درد سے مرجانا لیکن ان سے ٹانگیں مت دبوانا۔۔

46:46) بچوں کو حافظ ِ قرآن کیوں بناتے ہیں؟۔۔۔کبھی ان کی دیکھ بھال بھی کی؟مدرسے والے تو ہمارے محسن ہیں کہ وہ ہمارے بچوں کی تربیت کرتے ہیں۔۔

49:13) بچوں کو مارنے سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت۔۔

01:03:00) نفسِ امارہ بالسوء ...الا ما رحم ربی۔۔اللہ کی رحمت کا سایہ ہی بچا سکتا ہے۔۔

01:05:56) اپنی بیوی کو شو پیز مت بنائیں بے پردہ مت گھومائیں۔۔۔

01:11:03) حرام عشق سے کیسے بچا جائے۔۔۔

01:15:49) شیخ المشاٗئخ ،شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم:۔ پانچ نعمتیں یہ ہیں۔۔ اللہ تعالیٰ اولیاء اللہ کو عظیم الشان اور بے مثال پانچ نعمتیں عطا فرماتے ہیں : 1. تعلق مع اللہ : اللہ تعالیٰ کیساتھ ایک گہرا قلبی رابطہ، ایک نورانی رشتہ 2. درد دل : قلب میں اللہ کی محبت کا ایک درد دائمی 3. آہ و زاری یعنی اللہ کے خوف اور اللہ کی محبت میں رونا، گڑگڑانا٫ آنسو بہانا 4. لذت مناجات یعنی دعاؤں میں اپنے محبوب حقیقی سے ہمکلامی اور بوقت ہمکلامی اعلیٰ ترین لذت قرب محبوب سے سرشار ہونا 5. قلب شکستہ : ایک ٹوٹا ہوا دل

01:29:06) بیان کے آخر میں کچھ دیر حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب دامت برکاتہم کا بیان ہوا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries