مجلس ۲۷ ستمبر       ۲ ۲۰۲ء فجر   :اللہ کا باوفا بندہ کیسے بنیں                 !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:49) یہ اہل وفا اور اہل محبت کون ہیں۔۔

02:03) اﷲ کا باوفا بندہ کیسے بنیں؟ تو یہ اہلِ وفا، اہلِ محبت کون ہیں؟ جو اہلِ محبت کے ساتھ رہے گا اہلِ وفا بننے کی نیت سے، سموسے پاپڑ کھانے کے لیے نہیں، طرح طرح کے پہاڑ اور مناظر کو دیکھنے کے لیے نہیں، جو خالقِ مناظرِ کائنات کے لیے سفر کرتا ہے اور جان کی بازی لگاتا ہے لیکن جو شخص اپنی جان پر اﷲ کے راستے کا غم نہیں اٹھاتا اور اپنی جان کو اﷲ پر فدا نہیں کرتا اس ظالم کو روٹیاں کھا کر جان بنانا جائز نہیں کیونکہ اس کی جان غیر اﷲ پر فدا ہورہی ہے، جان بنانا اُن کے لیے جائز ہے بلکہ مستحب ہے بلکہ فرض ہے جو اﷲ پر فدا ہوتے رہتے ہیں۔ جو اﷲ کی روزی کھا کر غیر اﷲ پر مرتا ہے اور نظر بازی کرتا ہے یہ جان نالائق جان ہے۔۔ ور ایسے شخص کے لیے سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے بد دعا کی ہے، مشکوٰۃ شریف کی روایت ہے : {لَعَنَ اﷲُ النَّاظِرَ وَ الْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ}

02:54) اے اﷲ لعنت فرما اس شخص پر جو نظر بازی کرتا ہے یعنی اسے اپنی رحمت سے دور کر دے جو حسینوں کو تانک جھانک کرتا ہے تو نبی کی لعنت جس پر رہے گی وہ چین پائے گا؟ اس کو چین ملے گا؟ اسی لیے کہتا ہوں کہ واﷲ ثم واﷲ ثم واﷲ جتنے رومانٹک دنیا والے ہیں او رحسینوں کے چکر میں ہیں وی سی آر دیکھتے ہیں یا سینما دیکھتے ہیں یا ننگی فلمیں دیکھتے ہیں ان کے سر پر قرآن شریف رکھ کر پوچھو کہ تم چین سے ہو یا پریشان ہو اور اﷲ والوں سے پوچھو، جو توبہ کرکے خانقاہوں میں آگئے ان سے پوچھو کہ خانقاہوں میں آکر تم کو کیا مزہ ملا؟ مولیٰ کے ملنے سے تم کو کیا مزہ ملا؟ اور لیلیٰ کے ملنے سے تم کو کیا سزا ملی؟ ایک طرف سزا ہے اور ایک طرف مزہ ہے۔

03:54) اس لیے دوستو! اﷲ پر مرنا سیکھو، جو اﷲ پر مرر ہے ہوں اُن اہلِ وفا کی صحبت میں رہو، اﷲ تعالیٰ نے بے وفاؤں کے مقابلے میں اہلِ محبت کی جو آیت نازل فرمائی اس سے معلوم ہوا کہ اہلِ محبت کبھی بے وفا نہیں ہوسکتے، اگر محبتِ کاملہ ہے خالی ناقص محبت نہیں لہٰذا اہلِ محبت کی صحبت میں رہو ان شاء اﷲ تعالیٰ آپ اہلِ وفا ہوجائیں گے بشرطیکہ نیت بھی ہو اہلِ وفا بننے کی۔۔۔

15:43) لہذا ایسے کو خلیل بناو جو دین پر چلنے سے نہ روکے۔۔

20:24) دارالعلوم دل کے پگھلنے کا نام ہے دارالعلوم روح کے جلنے کا نام ہے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries