مجلس ۳۰ ستمبر       ۲ ۲۰۲ء عشاء :حاصل تزکیہ حاصل تصوف     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

حاصل تزکیہ اور حاصل تصوف بیان:حضرت مولانا ایوب سورتی صاحب دامت برکاتہم مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک12کراچی

01:24) بیان کے آغاز میں مفتی انوار صاحب نے شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی اشعار کی کتاب فیضان محبت سے اشعار پڑھے۔۔ سبق دیتی ہے ہر دم اہلِ دل کی داستاں مجھ کو جہاں دے کر ملا ہے دل میں وہ جانِ جہاں مجھ کو بہت خونِ تمنّا سے مِلا سُلطانِ جاں مجھ کو نظر آتا ہے اپنے دل کا جب زخمِ نہاں مجھ کو تو اپنا درد خود کرتا ہے مجبورِ بیاں مجھ کو بیانِ دردِ دل آساں نہیں ہے دوستو لیکن سبق دیتی ہے ہر دم اہلِ دل کی داستاں مجھ کو زبانِ عشق کی تاثیر اہل دل سے سُنتا ہوں مگر مسحور کرتی ہے محبت بے زباں مجھ کو قفس کی تیلیاں رنگین، دھوکہ دے نہیں سکتیں کہ ہر دم مضطرب رکھتی ہے یادِ گلستاں مجھ کو مری صحرا نوردی اور میری چاک دامانی بہت مجبور کرتی ہے مری آہ و فغاں مجھ کو کہاں تک ضبط غم ہو دوستو راہِ محبت میں سُنانے دو تم اپنی بزم میں میرا بیاں مجھ کو ملا کرتی ہے نسبت اہلِ نسبت ہی سے اے اخترؔ زباں سے ان کی ملتا ہے بیانِ دُرفشاں مجھ کو

08:50) اشعار کے بعد لندن سے تشریف لائے ہوئے حضرت مولانا ایوب سورتی صاحب رحمہ اللہ کا بیان ہوا۔۔ حدیث قدسی پرھی:۔ { وَجَبَتْ مَحَبَّتِیْ لِلْمُتَحَابِّیْنَ فِیَّ وَالْمُتَجَالِسِیْنَ فِیَّ وَالْمُتَزَاوِرِیْنَ فِیَّ وَالْمُتَبَاذِلِیْنَ فِیَّ }

10:17) مرشد حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ سے نسبت کا تذکرہ اور اپنے حالات بیان فرمائے۔۔

12:29) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کا شانِ انتظام بہت اعلی تھا ۔۔

15:53) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کے واقعات کے کس طرح وقت لگتا تھا اور کس طرح اصلاح فرماتے تھے واقعہ۔۔

17:56) فرمایا یہاں آکر مجھے بہت خوشی ہوئی اور دل چاہتا ہے کہ میں اور بھی رہوں فرمایا یہاں اور گلشن خانقاہ میں اور یہاں بہت سی سرور محسوس ہوا یہاں پر نورانیت اور ایسا ماحول۔۔

18:53) فرمایا اللہ تعالی ہمارے آنے کو بھی قبول فرمائیں وہاں کے بھی کام ہیں جو وہین جاکر حل ہوسکتے ہیں فرمایا دنیا اسی کا نام ہے کہ اب کوچ کرنے کا وقت ہے کل واپسی ہے دنیا بھی اسی طرح ہے۔۔

22:23) فرمایا جو ماحول دیکھ رہا ہوں فضاء دیکھ رہا ہوں بہت ہی خوشی ہورہی ہے یہ سب شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا پھول ہے ۔۔

23:16) اللہ والوں سے محبت کسی بھی دنیوی غرض کے لیے نہ ہو بس اللہ تعالی کے لیے ہو۔۔رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم سے حضرت معاذ بن جبل رضی اﷲ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ ارشاد فرمایاحق تعالیٰ نے کہ میری محبت ان بندوں کے لئے واجب ہوجاتی ہے جو آپس میں ہمارے لئے محبت رکھتے ہیں اور ہمارے لئے بیٹھتے ہیں اور ہمارے لئے ایک دوسرے کی ملاقات کرتے ہیں اور ہمارے لئے ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں۔

26:15) وَالْمُتَزَاوِرِیْنَ فِیَّ وَالْمُتَجَالِسِیْنَ فِیَّوَالْمُتَبَاذِلِیْنَ فِیَّ } ارشاد فرمایا حق تعالیٰ نے کہ میری محبت ان بندوں کے لئے واجب ہوجاتی ہے جو آپس میں ہمارے لئے محبت رکھتے ہیں اور ہمارے لئے بیٹھتے ہیں اور ہمارے لئے ایک دوسرے کی ملاقات کرتے ہیں اور ہمارے لئے ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں۔

27:59) حاصل تزکیہ،حاصلِ تصوف یہی ہے کہ اللہ تعالی راضی ہوجائیں۔۔

30:19) حضرت فیروز میمن صاحب کا تذکرہ فرمایا کہ بہت خیال رکھا اور حضرت کے احباب بھی بہت محبت سے مل رہے ہیں بہت ہی دل خوش ہوا کہ اتنی محبت اور یہاں علمی روحانیت بھی ہے اللہ تعالی اس گلشن کو ہمیشہ ہمیشہ آباد رکھیں۔۔

36:22) جن علماء کو سند نہیں ملی اُن کو اجازت حدیث دی۔۔

42:45) مختصر دعا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries