اتوارمجلس۲۔اکتوبر      ۲ ۲۰۲ء :تزکیۂ نفس کیوں فرض ہے           !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

06:29) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھے۔۔۔

11:30) رمضان بھائی نے شیخ الحدیث حضرت مولانامنصورالحق ناصر صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پڑھے۔۔۔۔۔۔۔ بعض اشعار حکمت ہوتے ہیں۔۔۔

19:16) اشعار پڑھنے کی کچھ شرائط ہیں۔۔۔

20:46) ٹخنہ چھپانے والے کے لیے چارقسم کے عذاب ۔۔۔

21:44) حسین لڑکوں سے بھی اشعار نہیں پڑھوانے چاہیے۔۔۔

23:17) یو ٹیوب پر چینل بنانے سے متعلق فتویٰ پوچھ لیں کے کیا ہے؟۔۔۔

24:11) حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سنت کی اتباع کا ایک واقعہ۔۔۔

26:56) اللہ معاف فرمائے آج دوزخ والی زندگی پر خوشی مناتے ہیں۔۔۔

28:04) رمضان بھائی نےاشعار مکمل کیے۔۔۔

29:51) جتنی عبادات ہیں یہ اللہ تعالیٰ کی محبت کا حق ہیں ان سے نور ملتا ہے لیکن گناہ کر کہ ہم اس کو ضائع کر دیتے ہیں۔۔۔

31:49) جتنی گناہ چھوڑنے والی باتیں ہیں یہ اللہ تعالیٰ کی عظمت کا حق ہیں۔۔۔

32:47) داڑھی تینوں طرف سے ایک مٹھ رکھنا واجب ہے۔۔۔داڑھی منڈا کر کس کی نقل کررہے ہیں؟۔۔۔

34:25) تزکیہ نفس کیوں فرض ہے؟۔۔۔

35:49) ساس اور سُسر بھی ماں باپ ہیں ان کے بھی وہی حقوق ہیں۔۔۔

37:44) لیلیٰ کے عشق سے بڑھ کر مولا کا عشق ہے۔۔۔اللہ کی محبت میں تو گیند کی طرح بن جانا چاہیے۔۔۔

38:37) اللہ کے راستے میں تو نااُمیدی ہے ہی نہیں۔۔۔

39:38) توبہ کرنے والا تو ایسا ہیکہ جیسا کہ اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔۔۔ آپ چاہیں ہمیں یہ کرم آپ کا ورنہ ہم چاہنے کے تو قابل نہیں کہہ رہا ہے یہ اختر ببانگِ دہل بحرِاُلفت کا کوئی بھی ساحل نہیں

41:27) بیویوں کے حقوق۔۔۔

43:29) حدیث پاک کامفہوم کہ جب حیّا نہیں توجو چاہو کرو۔۔۔

44:55) ہمارا آئیڈیل کون ہونا چاہیے؟۔۔۔

45:44) والدہ متحرمہ کے انتقال پر حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت۔۔۔

46:39) کسی بزرگ کی بات کہ موبائل فون یہ سیل فون نہیں ہے ہیل فون ہے۔۔۔

47:44) خواتین کا نامحرموں کو دیکھنا ؟۔۔۔کیا شوہر اچھا لگے گا؟۔۔۔

48:34) سکینے کا نور کس دل میں آتا ہے؟۔۔۔۔

53:23) دھوکہ نہ کھایئے کسی ریشِ سفید سے ہے نفس نہاں ریشِ مُسَوَّد لیے ہوئے ریشِ مسود کے معنی ہیں کالی ڈاڑھی۔ یعنی ان کی ڈاڑھی سفید ہے، مگر یاد رکھنا کہ نفس کی داڑھی کبھی سفید نہیں ہوتی، یہ ظالم ہمیشہ کالی ڈاڑھی رکھتا ہے ۔۔

53:36) حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ کی بوڑھوں کو بھی نصیحت ہے کہ نظر کی حفاظت کرنا۔۔

56:31) میڈیا پر آکر دین پھیلانے کے ہم مکلف ہے ہی نہیں اگر ایسا ہوتا تو علامہ بنوری رحمہ اللہ نے ایسا کیوں نہیں کیا اور بزرگ جو چلے گئے وہ کیوں اس سے دور رہے؟ہمیں کوئی شوق نہیں میڈیا پر آنے کا۔۔۔

01:02:25) چند دن کی زندگی ہے اللہ تعالی کو راضی کرلیں۔۔

01:04:10) دیور،نندوئی،خالو وغیرہ سب نامحرم ہے۔۔

01:10:10) اخلاق کیسے ہیں پڑوسیوں سے اخلاق کیسے ہیں...نوجوان کا آج کیا حال ہے غندہ گردی کا ایک واقعہ۔۔

01:11:37) بدنظری کا پہلا اسٹیج۔۔

01:13:18) یہ مراقبہ کہ اللہ تعالی ہمیں دیکھ رہے ہیں۔۔

01:15:01) سونے کی صرف ایک سنت نہیں تسبیح فاطمہ پڑھنابھی سنت ہے۔۔

01:18:22) مانگنا عافیت ہے لیکن اگر مشکل آجائے تو اللہ سے ہر حال میں راضی رہنا ہے۔۔

01:21:37) قرضہ ادا ہونے والی دعا ہے پڑھ بھی رہے ہیں لیکن اگر اس کے ساتھ گناہ کررہے ہیں تو پھر کیسے فائدہ ہوگا۔۔

01:22:18) صمد کا مطلب۔۔

01:24:33) اللہ اللہ کیسا پیارا نام ہے عاشقوں کا مینا اور جام ہے۔۔

01:27:07) حضرت جگر مرادآبادی رحمہ اللہ کا جذب۔۔۔ توبہ ہوئی اور بیعت بھی۔ اس کے بعد جگر نے مولانا سے چار دعائوں کی درخواست کی۔ ایک یہ کہ وہ شراب چھوڑ دیں۔ دوسرے ڈاڑھی رکھ لیں، تیسرے حج نصیب ہوجائے اور چوتھے یہ کہ ان کی مغفرت ہوجائے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries