مجلس۴۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ء    عشاء   :اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کا راستہ توبہ بھی ہے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:36) حسب معمول تعلیم۔۔

03:01) حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی شہادت کا مختصر تذکرہ۔۔

06:58) صرف اللہ کی رضا کے لیے تعلق جوڑنا ہے۔۔

11:27) جتنے بھی غم ہو یا پریشانی ہو یا ڈاکٹر کہہ دے کہ بیماری بڑھ گئی آخری اسٹیج ہے ڈاکٹروں نے جواب دے دیا جبکہ ہم نے سنا کہ مریض کو نہیں بتانا چاہیے کہ آخری اسٹیج ہے مریض کو بھی پریشان کردیا اور اُن کے گھر والوں کو بھی پریشان کردیا ۔۔لیکن اللہ تعالی کے لیے کوئی مشکل نہیں اب ڈاکٹر نے کہہ دیا لیکن اللہ تعالی تو ہر چیز پر قادر ہیں اب دیکھیں کہ ہم مردہ تھےا للہ تعالی نے کیسے زندہ کیا تو کیا اللہ تعالی اس پر قادر نہیں کہ بیماری کو ختم کردیں۔۔

13:32) اللہ تعالی ناممکن کو ممکن کردیتے ہیں ہم دعا کریں بزرگوں سے دعا کرائیں مایوس نہیں ہونا۔۔

18:34) حضرت بابا جان رحمہ اللہ کا تذکرہ کہ بابا کو بھی کینسر تھا لیکن کسی کو نہیں بتایا بابا کو بھی نہیں بتایا۔۔

24:23) ایک بادشاہ کا واقعہ اور نصیحت کہ گڑ گڑا کر اللہ سے مانگنا ہے مایوس نہیں ہونا۔۔

26:10) تکبر کا نشہ۔۔

29:26) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ایک جملہ کہ سارا دارومدار اللہ تعالی کے نزدیک اچھا ہونے پر ہے۔۔

30:29) ایک لڑکی نے ایک زیور بنایا جس کو جھلنی کہتے ہیں، ناک میں جھولتی رہتی ہے اس لیے اس کا نام ہی جھلنی رکھ دیا۔ تو محلہ کی لڑکیوں نے اس کی بہت تعریف کی کہ بہن تم بہت اچھی معلوم ہوتی ہو تو وہ رونے لگی۔ سہیلیوں نے کہا کہ کیوں روتی ہو؟ ہماری تعریف کی تم نے یہ قدر کی؟ ہماری تعریف پر تو تم کو شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا۔ اس نے کہا کہ یہ شکریہ ادا کروں۔ میں نے یہ جھلنی اپنی طبیعت سے بنوائی ہے، معلوم نہیں کہ شوہر کو بھلی معلوم ہو کہ بری معلوم ہو۔ شوہر جب تعریف کرے گا تب میں خوشی محسوس کروں گی، تمہاری تعریفوں سے میرا کیا بھلا ہوگا؟ جس کے ساتھ زندگی گزارنی ہے وہ اگر خوش ہوگیا تو میرا کام بنے گا۔ ایسے ہی جب اللہ بندے کی تعریف کردے تب ہماری خوشی کا دن ہوگا ورنہ اگر ساری مخلوق تعریف کرے تو اللہ کا شکر تو ادا کرے کہ اس نے ستاری فرمائی، پردہ پوشی کی، مخلوق میں بڑا دکھایا یہ اللہ کا کرم ہے۔ شکرگزار رہو۔

33:30) برصیصہ کتنا عبادت گذار تھا لیکن موت کیسے آئی ؟

34:03) یزید پر لعنت وہ شخص کرے جس کو یقین ہو کہ میرا خاتمہ اس سے اچھا ہوگا الخہ ۔۔۔

38:39) حضرت یونس علیہ السلام کی دونوں حالتیں معراج ہی تھیں الخہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے کیا عمدہ لکھا ہے۔۔

47:01) تعلق مع اللہ پیدا کرنے کا طریقہ۔۔

49:18) اللہ تعالی کی محبوبیت کا ایک راستہ ۔۔

54:42) توبہ کی شرائط۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries