مجلس۵۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ء    عصر   :حرام خواہشات کا خون کرنا      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:22) شکاری کی مثال اور نصیحت۔۔

01:59) نیکی مہمان ہے اور مہمان کا اگر خیال نہ رکھیں تو فورا چلا جائے گا۔ جائے گا۔۔

05:23) عالم کا اللہ والے کا جڑنا بڑی بات ہے جب عالم جڑتا ہے تو نور علی نور ہوتا ہے۔۔

07:02) جو جتنا زیادہ مجاہدہ کرے گا اتنی ہی اللہ تعالی کی محبت اُس کو ملے گی۔۔

09:33) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا واقعہ جب سب طلباء نے فارسی والے استاد کی شکایت کی لیکن حضرت والا شامل نہیں ہوئے تو کتنا ستائے گئے اور پھر اللہ تعالی نے حضرت والا رحمہ اللہ نے کتنا بڑا کام لیا استاد کا ادب کرنے پر۔۔

12:53) کتنی بھی کوئی تعریف کرلے لیکن اللہ خوش نہیں تو کچھ نہیں۔۔

13:10) ایک لڑکی نے ایک زیور بنایا جس کو جھلنی کہتے ہیں، ناک میں جھولتی رہتی ہے اس لیے اس کا نام ہی جھلنی رکھ دیا۔ تو محلہ کی لڑکیوں نے اس کی بہت تعریف کی کہ بہن تم بہت اچھی معلوم ہوتی ہو تو وہ رونے لگی۔ سہیلیوں نے کہا کہ کیوں روتی ہو؟ ہماری تعریف کی تم نے یہ قدر کی؟ ہماری تعریف پر تو تم کو شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا۔ اس نے کہا کہ یہ شکریہ ادا کروں۔ میں نے یہ جھلنی اپنی طبیعت سے بنوائی ہے، معلوم نہیں کہ شوہر کو بھلی معلوم ہو کہ بری معلوم ہو۔ شوہر جب تعریف کرے گا تب میں خوشی محسوس کروں گی، تمہاری تعریفوں سے میرا کیا بھلا ہوگا؟ جس کے ساتھ زندگی گزارنی ہے وہ اگر خوش ہوگیا تو میرا کام بنے گا۔ ایسے ہی جب اللہ بندے کی تعریف کردے تب ہماری خوشی کا دن ہوگا ورنہ اگر ساری مخلوق تعریف کرے تو اللہ کا شکر تو ادا کرے کہ اس نے ستاری فرمائی، پردہ پوشی کی، مخلوق میں بڑا دکھایا یہ اللہ کا کرم ہے۔ شکرگزار رہو۔ 14:27) آج جن سے ہمیں تدریس ملی منصب ملا لوگ پوچھ رہے ہیں تو اپنے محسن کو ہی بھول جاتے ہیں۔۔ ان بعض المغترین من الصوفیاء والسالکین ینسبون کمالاتھم الی مجاھداتھم فھذا عین الکفران۔ حضرت حکیم الامت فرماتے ہیں کہ بہت سے صوفیاء جو دھوکہ میں پڑے ہوئے ہیں وہ اپنے کمالات کو اپنے مجاہدات کا ثمرہ سمجھتے ہیں اور عین ناشکری ہے۔

17:51) حضرت مولانا خلیل احمد سہانپوری رحمہ اللہ کا واقعہ کہ دو طالبعلوں کو ستون سے باندھ دیا ایک طالبعلم نے بدتمیزی کی اور دوسرا ادب سے رہا اور وہ طالبلعم شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ نکلے۔۔

21:19) مرے خون کا سمندر ذرا دیکھنا سنبھل کر یہ تڑپ تڑپ کے جینا خ لہو آرزو کا پینا یہی میرا جام و مینا خ یہی میرا طورِ سینا میری وادیوں کا منظر ذرا دیکھنا سنبھل کر۔۔

32:10) ایک نوجوان کا واقعہ جو عالم بننے جارہا تھا کھائے گا کہاں سے؟

34:20) حضرت سالم رحمہ اللہ کا واقعہ کہ کیسا استغناء تھا کہ بادشاہ سے بھی کچھ نہیں مانگا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries