مجلس۵۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ء    عشاء :توبہ کرنے والے کو اللہ محبوب رکھتا ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:57) حسبِ معمول تعلیم ہوئی۔۔۔

01:58) مولانا محمد کریم صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ ہے اسی طرح سے ممکن تری راہ سے گذرنا کبھی دل پہ صبر کرنا کبھی دل سے شکر کرنا یہ تری رضا میں جینا یہ تری رضا میں مرنا مری عبدیت پہ یارب یہ ہے تیرا فضل کرنا یہی عاشقوں کا شیوہ یہی عاشقوں کی عادت کبھی گریہ و بکا ہے کبھی آہِ سرد بھرنا یہی عشق کی علامت یہی عشق کی ضمانت کبھی ذکر ہو زباں سے کبھی دل میں یاد کرنا مری زندگی کا حاصل مری زیست کا سہارا ترے عاشقوں میں جینا ترے عاشقوں میں مرنا مجھے کچھ خبر نہیں تھی ترا درد کیا ہے یارب ترے عاشقوں سے سیکھا ترے سنگِ در پہ مرنا یہ تری عنایتیں ہیں یہ تری مدد کا صدقہ مری جانِ ناتواں کا ترے غم پہ صبر کرنا یہ تری عطا ہے یارب یہ ہے تیرا جذبِ پنہاں مرا نالۂ ندامت ترے سنگ در پہ کرنا مرا ہر خطا پہ رونا ہے یہی مری تلافی تری رحمتوں کا صدقہ مرا جُرم عفو کرنا تری شان جذب ہے یہ تری بندہ پروری ہے مرے جان و دل کا تجھ کو ہمہ وقت یاد کرنا کسی اہل دل کی صحبت جو ملی کسی کو اخترؔ اسے آگیا ہے جینا اسے آگیا ہے مرنا

06:48) تصویر سے متعلق اعلان کہ یہ کتنا بڑ اگناہ ہے۔۔۔

09:46) غیبت زنا سے بھی بڑا گناہ ہے۔۔۔

12:24) باقی چیزیں چھوٹ جاتی ہیں لیکن موبائل کو چھوڑنا آسان نہیں ہے ۔۔۔

14:10) کتنے بھی گناہ ہوجائیں لیکن مایوسی نہیں ہے۔۔۔

15:29) پاک مولا پاکی سے ملے گا۔۔۔

15:57) ان اللہ یحب التوابین ۔۔۔اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔۔۔

17:07) ماں باپ کی نافرمانی بھی قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔۔۔

19:09) آپﷺ کی ہر ہر ادا آسمان کی عطا ہے۔۔۔

21:47) اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے آپﷺ کو نمونہ بنا کر بھیج دیا ہے ۔۔۔

24:40) اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہر گناہ چھوڑنے کی ہمت دی ہے۔۔۔

27:15) حرام عشق کا انجام۔۔۔لڑکیوں کے چکر میں پڑ کر سب جمع پونجی ختم ۔۔۔کچھ واقعات۔۔۔

32:04) توبہ کے بغیر تو رہنا ہی نہیں۔۔۔

32:16) قومِ لوط جیسا عمل کرنے والے کی آج بھی کھوپڑی اُلٹ دی جائے گی۔۔۔

36:14) جو توبہ کے دائرے میں رہتا ہے اللہ تعالیٰ کے محبوبیت کے دائرے میں رہتا ہے۔۔۔

37:19) گناہ کرنے سے پہلے ذرا اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کو تو سوچو۔۔۔

38:51) توبہ کرنےوالوں کو اللہ تعالیٰ محبوب رکھتا ہے۔۔۔

41:34) توبہ کی چار شرائط۔۔۔

44:03) گہنگار کو چین نہیں ہے۔۔۔

45:57) دُنیا نام ہے اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے کا۔۔۔

46:39) سکون کیسے ملے گا؟۔۔۔

48:50) {ان اللّٰہ یحب التوابین ویحب المتطھرین}کہ اللہ تعالیٰ محبوب رکھتے ہیں توابین کو اور محبوب رکھتے ہیں متطھرین کو یعنی توبہ کرنے والوں کو بھی اللہ محبوب رکھتا ہے۔ اور متطھرین باب تفعل سے نازل فرمایا۔ اس کے اندر ایک مسئلۂ تصوف بھی ہے جو حق تعالیٰ نے میرے قلب کو عطا فرمایا ہے۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ کسی تفسیر میں ہے یا نہیں لیکن سارے علماء اور مفسرین ان شاء اللہ اس کو تسلیم کریں گے۔

50:27) باقی عبادات پر ثواب ہے اور نظر کی حفاظت پر اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔۔۔

01:00:13) حُسن کا پوسٹ مارٹم۔۔۔

01:01:42) حضرت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کے پڑوسی ایک لوہار کا واقعہ۔۔۔

01:04:21) اللہ تعالیٰ کی مختلف نشانیاں۔۔۔گناہ کرنے سے پہلے ذراان کو سوچیں۔۔۔

01:06:50) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries