مجلس۸۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ء    عشاء :شیخ سے تعلق مضبوط ہونا چاہیے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:13) مفتی عبد الکریم صاحب نے مظاہر حق سے پڑھ کر سنایا!

05:24) مولانا عبد الکریم صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھ کر سنائے!

13:06) حضرت والاد امت برکاتہم کے حکم پر جناب حافظ شفقت صاحب دامت برکاتہم نے بیان فرمایا!

17:08) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی ایک عجیب مثال کہ نفس کا مزاج گناہوں کا ہے اور اگر کسی مربی اور شیخ سے تعلق نہ ہو تو گناہوں کی غلاظت کو سونگھتا رہا! اس پر ایک گھوڑے کی مثال بیان فرمائی کہ اس کی عادت تھی کہ دوران سفر لید کرکے سونگھا کرتا تھا۔۔۔لیکن ایک سوار کے ہنٹر سے وہ کچھ عرصے کے لیے ٹھیک ہوا لیکن جب ہنٹر مارنے والا نہ رہا تو اس نے دوبارہ وہی حرکت کی ۔۔۔۔یہی مثال شیخ کی ہے!

24:03) حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اور مجلس شروع فرمائی! فرمایا کہ نماز سے پہلے حضرت دادا شیخ دامت برکاتہم کا فون آیا ہوا تھا! پھر نماز کے بعد حضرت سے بات ہوئی اس لیے تاخیر ہوئی !

26:18) شیخ سے رابطہ مضبوط ہونا چاہیے! حضرت دادا شیخ دامت برکاتہم سے فون پر بات سے متعلق فرمایا اور حضرت کی محبت کا تذکرہ فرمایا!

28:06) کچی اینٹوں اور پکی اینٹوں کی مثال سے سمجھایا کہ شیخ کی عشق کی آگ میں اپنی کچی اینٹ ڈال دو ! شیخ کے دل میں ایک سیٹ بنا لو!۔۔۔ شیخ سے غلامانہ تعلق رکھنا چاہیے!۔۔۔ شیخ کے دل میں سیٹ اطاعت سے ملتی ہے! ہم شیخ کو اچھی اچھی باتیں بتاتے ہیں لیکن گربڑ کی باتیں نہیں بتاتے! صاف صاف نہیں بتاتے! شیخ سے دو وجہ سے اصلاح نہیں کرواتے۔۔(۱) شیخ مجھے حقیر سمجھے گا! (۲)شیخ دوسروں کو بتادے گا!دو نوں باتیں صحیح نہیں! مضوط تعلق ہونا چاہیے! ڈھیلا ڈھالا تعلق سے کام نہیں بنتا!

32:23) ایک خاموش طالب علم جو بولتا ہی نہیں تھا لیکن جب بولا تو! لطیفہ ! ایک خاتون بولتی نہ تھی شادی کے بعد لیکن جب بولی تو! لطیفہ

37:15) گناہوں کا زخم آسانی سے نہیں بھرتا ! خوب مجاہدہ کرنا پڑتا ہے! چھ سال کا تقویٰ آدھے گھنٹے میں لٹا دیا!

38:20) حضرت والا دامت برکاتہم نے اپنا واقعہ سنایا کہ کس طرح حضرت کے سلام کرنے سے ایک صاحب قریب آئے ۔۔۔۔ اور پھر ائیرپورٹ پر کہا کہ ایک فوٹو ہوجائے! حضرت نے محبت سے سمجھایا! !

41:58) خلافت کس کو دینی چاہیے! جس میں فنائیت ہو! اجازت اس کو دو، جو ہر وقت شیخ سے پوچھ پوچھ عمل کرتا رہے اور عاجزی بھی ہو!

42:51) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ کہ ایک شخص نے پوچھا کہ یزید پر لعنت کرنا کیسا ہے! فرمایا اس کے لیے جائز ہے کہ جس کو یقین ہو کہ اس کا خاتمہ یزید سے اچھا ہوگا!

44:06) جس تک دائرہ توبہ میں رہوگے اس وقت تک دائرہ محبوبیت میں رہوگے! حضرت والا رحمہ اللہ کا عجیب ملفوظ! جیسے ہی دائرہ توبہ سے نکلے تو دائرہ محبوبیت سے بھی نکل جاؤں گے!

44:41) حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے ایک صاحب نے پوچھا توبہ کرنے کا فائدہ کیا ہے؟ فرمایا توبہ کرنے کا نقصان کیا ہے!

46:24) نور کا تعلق چہرے سے نہیں ! بلکہ دل سے ہے! نور کا پوچھنا ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھو!

47:07) ایک جعلی پیر کا واقعہ ۔۔۔ مرید نے خواب دیکھا! کہ حضرت آپ کی دس انگلیاں شہد میں ہیں اور میری انگلیاں پاخانہ میں ہیں!۔۔۔۔ اور جعلی پیر صاحب اس کی انگلیاں چاٹ رہا ہے اور مرید شیخ کی انگلیاں چاٹ رہا ہے!

50:22) عورتوں کی کانفرنس۔۔۔ لطیفہ ۔۔۔ آج کے بعد ہم کوئی کام نہیں کرے گا!!!

51:50) مرد و عورت برابر ۔۔۔ پرلطف نصیحت! عورت کا عظیم الشان مقام!۔۔۔ آج ہمیں غیروں کا سب پتہ ہے لیکن قرآن پاک پڑھنا نہیں آتا!۔۔۔ اصل زندگی گھر کی ہے! آپ گھر کی شہزادیاں ہیں لیکن میڈیا کے چکر میں آکر گھروں سے بے گھر ہورہی ہیں!

56:13) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نصیحت کہ اپنے کو مٹانا چاہیے! دعووں کو مٹانا چاہیے!۔۔۔

57:14) پروانہ کا مطلب ۔پروا۔۔۔نہ! اللہ کا عاشق کسی کی پروانہ نہیں کرنا۔۔۔مسلمان کا مطلب مسلسل ۔۔مان!۔۔۔اخلاص کا مطلب۔۔۔اے خلاص!

58:24) مولانا عابدصاحب دامت برکاتہم (استاد حدیث خیر المدارس ملتان) کا ملفوظ: تُو کس کا!۔۔۔خلوت میں جس کا!

01:00:02) چوری چھپے تصویر کھینچنے والوں کو تنبیہ کہ جو لوگ تصویر نہیں کھچواتے ان کی آہ مت لیں! تصویر بنانے والے کو سب سے زیادہ عذاب ہوگا!۔۔ حرم شریف میں ایک صاحب کو تصویر لینے پر کو تفصیل سے سمجھایا کہ حرام ہے ! اور اس کےنقصانات۔۔۔ تو اس نے اپنے تمام میں سب پرانی تصویریں ڈیلیٹ کردیں!

01:03:01) یوٹیوب اور فیس بک والوں نے حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کی! آج ہم اسی کو استعمال کررہے ہیں!

01:03:39) ارتغرل ڈرامے والوں کو پرلطف نصیحت کہ بوڑھیوں کو رکھو تو کوئی فلم دیکھے گا؟ فلم کون دیکھتا ہے لڑکیوں کو دیکھ کر حرام کام کرتے ہیں!

01:05:00) کرکٹ دیکھنے والے کرکٹ کم اور لڑکیاں زیادہ دیکھتے ہیں، اس پر ایک صاحب کو نصیحت جو اس عادت میں مبتلا تھا!

01:06:32) کتنی ہی حسین لڑکی اور لڑکا ہو! سب فنا ہونے والی ہے! جو حسن پرستی میں ہیں وہ بیوی کا حق کہاں ادا کرتے ہیں! اور بیویاں پریشان ہیں!

01:10:11) جمہوریت کی حقیقت اور بودا پن!

01:10:25) دو چرسیوں کا لطیفہ

01:13:23) آپ ﷺ نے فرمایا کہ مجھے دوسرے انبیاء علیہم السلام ترجیح نہ دو ۔۔۔۔اس پر حضرت گنگوہی رحمہ اللہ کا مضمون حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے ملٖفوظات میں بیان فرمایا اور حضرت گنگوہی رحمہ اللہ کی فنائیت پر ایک عجیب واقعہ سنایا! : جو دورانِ درس بیان فرمایا!

01:21:25) تصویر لینے والوں کو زبردست تنبیہ! ! اس پر حضرت والا رحمہ اللہ کا واقعہ سنایا کہ کس طرح دبئی میں شارجہ ٹی وی والے حضرت کا بیان رکھوانا چاہتے تھے! اس پر حضرت ولا نے فرمایا کہ جس ٹی وی زنا سکھایا جاتا ہے، گناہ ہوتے ہیں تو ہم اس آلہ معصیت پر تلاوت بھی نہیں سنتے ! ہمارے اکابر نے ٹی وی اور میڈیا کے بغیر دین پھیلایا! دین میڈیا کا محتاج نہیں!۔۔۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا واقعہ دورانِ خطبہ مدینہ منورہ میں اچانک فرمایا یا ساریہ الجبل !! ۔۔۔۔اللہ نے آواز پہنچادی! ۔۔۔ہم اللہ کے تو ہو کر دیکھیں!

01:27:16) توبہ کی چار شرائط سے!

01:29:19) مصائب میں حکمت پر حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کا ملفوظ! ہر چیز میں ہم حکمت تلاش نہ کریں بلکہ اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کریں!

01:30:45) ایک صاحب کی پرلطف دعا کی پرچی آئی ! اس پرلطف مختصر بات!

01:31:08) دعا پرچی!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries