اتوار مجلس  ۹ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ء        :بیویوں کے حقوق اور جذب کے واقعات    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

31:49) اشعار۔۔۔

36:08) حضرت والا رحمہ اللہ کے ہاں زیادہ گناہ چھوڑنےپر ہی زور ہوتا تھا، کیونکہ عبادات کی کمی نہیں ہے!

39:07) سب نیکیوں سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کا پیارا ہونا ہے!۔۔۔ جب تک دائرہ توبہ میں رہوگے، جب تک دائرہ محبوبیت میں رہوگے!

41:35) بیوی پر ظلم کرنے والے ایک صاحب کو نصیحت!۔۔۔جب میں گھر جاتا ہوں تو سب ڈرتے رہتے ہیں ۔۔۔فرمایا کہ آپ تو فرعون بن رہے ہیں !

42:32) حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کا ملفوظ جس کو کوئی دھوکے سے شراب پلادے ! تو اس کو کتنا غم ہوگا! اور غیبت تو ہم خود کرتے ہیں!

44:04) جب ہم خود اللہ سے معافی چاہتے ہیں تو دوسروں کو معاف کیوں نہیں کرتے! بیوی کی خطا کو معاف کیوں نہیں کرتے!

44:55) خواتین کو نصیحت کہ آپ کا شرعی پردہ تو ہے لیکن آنکھوں سے نامحرم کو دیکھ رہی ہے! آنکھوں کا زنا ہورہا ہے!

46:01) تکبر ایک درخت ہے! اس کی شاخیں بہت ہیں! ہمارا فرض یہ ہے کہ پہلے میں تکبر کا علاج کرائیں اور جڑ ہی کاٹ دو! اس کی زیادہ اصلاح کرواؤ!

46:49) ہم اپنی اصلاح نہیں کرواتے! دوسروں کی اصلاح کی فکر زیادہ کرتے ہیں!

47:32) صلہ رحمی کی اہمیت!

47:46) آنکھوں کے زنا والوں کو بیوی کیسے اچھی لگے گی!

49:14) بیویوں کے حقوق پر بیان!

51:56) حضرت فرماتے تھے کہ بیوی کی اتنی خطاؤں کو معاف کرو جتنی اپنی اللہ سے معاف کروانی ہیں!

53:09) جب خاتون بےپردہ نکلتی ہے! تو شیطان پیچھے لگ جاتا ہے!

54:12) ہر ایک سکون و چین کی تلاش میں ہے!نزول قلب پر نازل ہوتا ہے!ڈپریشن کا علاج ایک ہی ہے کہ دل کو اللہ کو دے دیں!لیکن دل تو نفس و شیطان نے گناہوں کی وجہ سے تباہ کردیا!۔۔ دل کا ائیرپورٹ تباہ ہوچکا سکینہ کا نور آنہیں رہا! لیکن جیسے ہی توبہ کی تو ائیرپورٹ بن گیا! لیکن ہمارا حال یہ ہے کہ کرتے کچھ نہیں محنت نہیں کرتے ۔ والذین جاھدو افینا کے مجاہدے نہیں کرتے!کہتے ہیں پہلے ہمیں تقویٰ کے انعامات مل جائیں پھر میں نیک بنوں گا!

58:31) چین سکون اور رزق کے خزانوں کی کنجی تو اللہ کے ہاتھ میں ہے اور ان کو تو ہم نے گناہوں سے ناراض کیا ہے!۔۔ا گر ایک بھی گناہ میں مبتلا ہے تو چین سکون نہیں ملے گا!

01:00:02) امریکا سے جڑنے والے ایک عمل والے صاحب کا تذکرہ! جاب مل رہی ہے لڑکیاں بہت ہیں! انہوں نے ایمان بچانے کےلیے جاب چھوڑ دی!۔۔۔ اللہ کو راضی کرنا ۔۔۔مخلوق کو خوش نہیں کرنا ہے!۔۔۔۔

01:01:16) اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو بہت محبت فرماتے ہیں! د ن میں ستر بار گناہ ہوجائے۔۔۔ تو توبہ کرلے! جب تک دائرہ توبہ میں رہوگے تب تک اللہ کی محبوبیت میں رہو گے! جنت سے بڑھ اللہ کی رضا ہے!

01:02:23) یونیورسٹی میں پڑھنے والی خاتون کے جذب کا واقعہ!

01:04:48) دو چیزوں سے دل تباہ ہوجاتا ہے!غیبت سے اور بدنظری سے!! ایک ہزار تہجد کا نور ایک بدنظری میں چلا جاتا ہے!

01:07:29) مولانا رومی رحمہ اللہ اے میرے دوست اس لو اور پیاس میں کیچڑ ملے پانی میں مزہ آرہا ہے تو جب صاف پانی ملے تو کیا مستی کا عالم ہوگا! اسی طرح جب گناہوں کے ساتھ اللہ کا نام لینے میں مزہ آرہا ہے تو گناہ نہ کرکے کیا مزہ آئے گا!

01:09:40) غریب قیامت کے دن امیروں کا گریبان پکڑیں گے کہ ان لوگوں کی وجہ سے ہمارے بچے پانچ سو پانچ سو کی وجہ سے مر گئے۔۔۔میرے گناہوں کی وجہ سے یہ سیلاب آیا ہے!

01:13:37) جذب کے واقعات!

01:15:05) ایک صحابی رضی اللہ عنہ کے عشق ِ نبوی کا واقعہ! آپ تو جنت میں اونچے مقام پر ہوں گے ، ہم آپ کو وہاں کیسے دیکھیں گے! پھر آیت نازل ہوئی وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ فَاُولٰٓىٕكَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّهَدَآءِ وَصِالِحین! ---- یہ اللہ والوں کی مجالس ہماری شقاوت کو سعادت سے بدل دیتی ہیں!۔۔۔ ان مجلسوں میں آتے رہو پھر ایک دن اصلاح کی فکر ہوگی! اپنی اصلاح کرواؤں گے!

01:17:17) ایک ہندو خاتون حرا کے مسلمان ہونے کا درد بھرا تذکرہ!۔۔۔

01:36:41) درد بھری دعا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries