سفر کوئٹہ  ۱۰۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ءظہر        :علم کی روح کیسے ملے گی    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

2014میں حضرت شیخ کا کوئٹہ کے دینی سفر پر آنا ہوا تھا اُس کے بعد یہاں کی ترتیب نہیں بن سکی اب کافی عرصے بعد یہاں کی ترتیب بنی۔ یہاں کے احباب حضرت کے سفر سے بہت ہی خوش تھے۔۔ الحمدللہ اس سفر میں بھی قافلے کی تعداد کافی ہے اللہ تعالی سب کی حفاطت فرمائیں اللہ تعالی اس سفر کو قبول فرمائیں اس سفر کو حضرت شیخ کے دردِ دل کی برکت سے ہم سب کی اصلاح کا ذریعہ بنائیں کس مقصد کے لیے سفر کیا اللہ تعالی کو معلوم ہے ہماری نیت صحیح ہو کہ اللہ تعالی کو حاصل کرنا ہے۔ کار میں بارہ احباب کو اتوار کی رات روانہ ہونا تھا کوئٹہ کے لیے کیونکہ حضرت شیخ کی فلائیٹ بروز پیر دس اکتوبر کی تھی لیکن حضرت شیخ نے فرمایا کہ میں رات کے سفر کی اجازت نہیں دوں گا کیونکہ کار والوں کو رات کا سفر کرنا صحیح نہیں سفر بھی لمبا ہے تو پھر مشورہ ہوا کہ کار والے بروز اتوار صبح ساڑے نو پر غرفہ سے روانہ ہوجائے پھر یہ کار والا قافلہ ساڑے نو پر روانہ ہوگیا یہ تین کار میں بارہ احباب تھے تو رات گیارہ بجے تک قلات ابراہیم بھائی کے گھر پہنچے مشورہ یہی ہوا تھا کہ رات قیام قلات میں کریں اور پھر صبح کوئٹہ آئیں۔ لیکن قلات میں ابراہیم بھائی کا گھر بہت ہی اندر پھاڑی علاقے میں تھا قلات سے اندر ابراہیم بھائی کے گھر سوا گھنٹہ لگا اور پورا پہاڑی علاقہ اور سڑکیں بھی بارش کی وجہ سے بہت زیادہ خراب تھیں لیکن اللہ تعالی نے عافیت سے منزل پر پہنچادیا وہاں خوب ٹھنڈ تھی وضو کرنا مشکل ہوگیا ہاتھ بھی پانی استعمال کرنے کے بعد ٹھنڈ سے برف کی طرح ہوگئے ٹھنڈ خوب تھی وہاں معلوم چلا کہ بیت الخلاء نہیں ہوتے پہاڑ کی طرف جانا ہوتا ہے احباب جنکی مجبوری تھی انہوں نے جاکر استنجاء کیا میزبان نے بتایا کہ ہم نے دو بیت الخلاء بنائے تھے لیکن اس بار بارش خوب ہوئیں کہ دونوں بیت الخلا ٹوٹ گئے۔ میزبان نے بہت زیادہ اکرام کیا بہت خیال رکھا نماز کے بعد کھانا کھایا پھر کھانے کے بعد مشورہ ہوا کہ یہاں بیت الخلا نہیں اور احباب کراچی کے ہیں ان کو مشکل ہوگی عادت نہیں ہے تو یہاں سے کوئٹہ چلتے ہیں وہی جاکر آرام کرلیں گے لیکن میزبان محبت میں منع کررہے تھے کہ کچھ نہیں ہوتا یہی رہو لیکن میزبان بھی بہت مزاح والے تھے کافی دیر اسی پر مزاح ہوتا رہا لیکن یہی مشورہ ہوا کہ چلتے ہیں لیکن مقامی ساتھیوں نے کوئٹہ کا منع کیا حالات کی وجہ سے کہ رات کا وقت ہے اور یہاں حالات صحیح نہیں رہتے پھر مشورہ ہوا کہ قلات شہر میں ایک مدرسہ ہے وہاں چلے جاتے ہیں وہاں آرام کرکے پھر صبح کوئٹہ جائے گیں پھر احباب وہاں سے روانہ ہوئے ساڑے بارہ بجے اور پونے دو بجے قلات کے ایک بڑے مدرسے میں جو شہر میں تھے وہاں پہنچے وہاں بیت الخلا بھی زیادہ تھے اور گرم پانی اور سردی خوب تھی رات دو تک ٹیمریچر پہنچ گیا تھا یہاں آرام کرکے فجر پڑھ کر پھر کوئٹہ کے لیے کار والے روانہ ہوئے۔ جوپندرہ احباب بس سے آئے وہ اتوار کو شام میں پانچ بجے بس سے روانہ ہوئے اور صبح پانچ بجے کوئٹہ پہنچ گئے جہاں فجر نماز پڑھ کر پھر آرام کیا۔ جہاز والے احباب بھی سولہ احباب تھے جو حضرت شیخ کے ساتھ آج بروز پیر کی صبح ساڑے نو کی فلائیٹ سے کوئٹہ پہنچے۔ حضرت شیخ گھر سے سوا آٹھ بجے ائیر پورٹ کے لیے روانہ ہوئے ساڑے نو فلائیٹ نے پرواز لی اور ساڑے گیارہ بجے کوئٹہ ائیر پورٹ پر لینڈ ہوئی۔۔ اس سفر میں الحمدللہ حضرت شیخ کے صاحبزادے حضرت مفتی فرحان فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم بھی ساتھ ہیں۔ مولانا ہارون صاحب قلات والے جو ابراہیم بھائی کے بھائی ہیں قلات کی ترتیب مولانا ہارون صاحب نے بنوائی اور درمیان میں ایک بڑے بزرگ حضرت مولانا عبیداللہ خضداری صاحب دامت برکاتہم سے بھی ملاقات کروائی بہت بڑے مدرسے میں یہ اللہ والے ہوتے ہیں وہاں کار والے احباب نے عصر نماز پڑھی تھی اور پھر حضرت مولانا عبیداللہ صاحب جو دارالعلوم دیوبند کے فاضل ہیں بہت مٹے ہوئے اللہ والے سب احباب سے ملاقات بھی فرمائی اور اکرام بھی فرمایا پھر عصر پڑھ کر کار والے احباب دوبارہ روانہ ہوگئے تھے ۔ الحمدللہ اس سفر ایک کوسٹر جو چالیس سیٹ پر مشتمل ہے وہ ساتھ ہے اور اور چھ کار ساتھ ہیں۔ سب قافلہ پہلے کوئٹہ میں جمع ہوا پھر وہاں سے سب بارہ بجے قلعہ سیف اللہ جامعہ اسلامیہ بحر العلوم کے لیے روانہ ہوا جہاں کھانے کا نظم تھا وہاں پرپونے تین تک قافلہ پہنچا پھر سب نے نماز کی تیاری کی ظہر نماز ادا کرنے کے بعد کچھ دیر اسی مدرسے میں بیان ہوا بیان کے فورا بعد کھانے کا نظم ہوا۔ پھر مشورہ ہوا کہ عصر کا وقت داخل ہوگیا اور آگے لورائی جانا ہے اور وقت کم ہے مغرب بعد بیان ہے اس لیے عصر نماز ادا کرکے سب فورا روانہ ہوجائیں کھانے کے فورا بعد وقت داخل ہوتے ہی عصر نماز ادا کرنے کے قافلہ لورالائی کے لیے روانہ ہوا۔ مغرب سے پندرہ منٹ پہلے الحمدللہ لورالائی قافلہ باعافیت پہنچ گیا۔۔ (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries