سفر کوئٹہ  ۱۱۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ءفجر         :مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بعد مغرب حضرت شیخ کا بہت بڑے جامعہ اسلامیہ دارالعلوم کے مدرسے میں بیان ہوا بیان کے بعد فورا روانہ ہورہا تھا عشاء نماز دوسری جبہ ادا کرنی تھی لیکن وہاں کے بڑوں نے زبردستی روک لیا کہ نہیں کاوا یا چائے ضرور پینی ہوگی حضرت شیخ نے کئی بار منع کیا لیکن وہاں کے بڑے بزرگوں نے نہیں مانا پھر حضرت شیخ نے بھی بار باراصرار پر مہمان خانے تشریف لے گئے کیونکہ منع کرنا بھی اچھا نہیں لگ رہا تھا سامنے سب اللہ والے بزرگ تھے پھر نماز کا وقت ہوگیا تو یہی سوا نو پر عشاء مجلس ادا کی۔۔ بعد مغرب بیان میں لورلائی کے بڑے بزرگ اللہ والے حضرت مولانا محب اللہ صاحب دامت برکاتہم بھی تشریف لائے جو غرفہ میں بھی کئی بار تشریف لاچکے اور بیان بھی کیا تھا کل حضرت مولانا بھی بیان میں تشریف لائے اور پھر مہمان خانے میں کچھ مدرسے سے متعلق بات بھی فرمائی کہ کیسے اللہ تعالی نے اتنا اچھا مدرسہ بنوادیا۔

الحمدللہ کوئٹہ میں بہت ساتھی ملیں جو جامعہ اشرف المدارس میں پڑھتے تھے۔ قافلے کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا الحمدللہ پچاس سے بھی زیادہ احباب قافلے میں موجود ہیں رات قندھار وغیرہ سے بھی محمد اسحاق قندھاری اور احمد سیر بھائی کے ساتھ تقریبا آٹھ ساتھی بعد مغرب بیان میں پہنچے اور بھی شہروں سے کئی لوگ حضرت والا کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں ۔ پھر عبدالرحیم صاحب کے گھر پہنچے کھانے کا نظم ہوا تقریبا بارہ بجے تک حضرت شیخ نے سب سے فرمایا کہ سب لمبے سفر کرکے آئے ہیں اس لیے سب جلدی سوجائیں فجر نماز مسجد میں ۵:۵۵ پر ادا کی نماز کے بعد قیام گاہ میں یہ بیان ہوا۔ اللہ تعالی سب کی حفاظت فرمائیں اللہ والے بزرگوں کی صحبت کی سخت ضرورت ہے (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries