سفر کوئٹہ  ۱۲۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ءفجر        :نیک صحبت کی برکات !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بعد مغرب حضرت شیخ کا پنجابی جامع مسجد لورالائی میں عجیب درد بھرا بیان ہوا۔ بیان کے بعد پونے آٹھ بجے نماز ادا کی گئی۔ نماز ادا کرنے کے بعد قافلہ قیام گاہ عبدالرحیم صاحب کے گھر کے لیے روانہ ہوا۔ کھانے میں کچھ تاخیر تھی تو آس پا کے کافی تعداد میں مقامی لوگ حضرت شیخ سے ملاقات کے لیے حاضر ہوئے تعداد بہت زیادہ تھی کہ پورا حال بھر گیا پھر دوبارہ بیان شروع ہوا تقریبا پونے نو پر مجلس شروع ہوئی اور دس بجے تک ختم ہوا

کافی لمبی مجلس ہوئی اور بہت ہی اہم مجلس ہوئی ان شاء اللہ جلد جاری کردی جائے گی۔ مجلس کے بعد کھانے کا نظم ہوا۔ حضرت مولانا محب اللہ صاحب دامت برکاتہم بھی تشریف لائے تھے کھانے کا نظم ہوا حضرت مولانا بھی حضرت شیخ کے ساتھ رہے اور کھانے کے دوران اور بعد میں حضرت مولانا محب اللہ صاحب نے عجیب عجیب باتیں بیان فرمائیں تقریبا گیارہ بجے تک مجلس چلتی رہی پھر حضرت شیخ نے فرمایا کہ اب سب آرام کریں آج بھی آرام کم ملا اور کل بھی لمبا سفر ہے۔

فجر نماز ۵:۵۵پر ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ آج گیارہ بجے ایک جگہ بیان ہے اُس کے بعد پشین کے لیے روانگی ہوگی یہاں سے پشین کا راستہ تقریبا چار گھنٹے کا ہے اللہ تعالی سب کی حفاظت فرمائیں قافلے کو باعافیت پشین پہچادیں سب احباب دعا فرمائیں کہ اللہ تعالی حضرت شیخ کی اور سب احباب کو باعافیت پشین پہچادیں سفر کو آسان فرمائیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries