سفر کوئٹہ  ۱۲۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ء۱۱ بجے   :دین  نام ہےاللہ پر سب ظاہر و باطن فدا کرنے کا  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

صبح گیارہ بجے جامع اسلامیہ مخزن العلوم لورالائی میں بیان ہوا۔ آج قافلہ پشین کے لیے روانہ ہوا۔ بارہ بجے بیان کے بعد قافلہ فورا پشین کے لیے روانہ ہوا۔۔ تقریبا سوا بارہ حضرت شیخ اور تمام قافلہ لورالائی میں بیان کے بعد روانہ ہوا۔ راستے میں ظہر نماز ادا کی اور پھر ایک جگہ سب احباب نے چائے پی اور دو بار ایک جگہ بیت الخلاء اور پیٹرول ڈلوانے کے لیے کار روکی گئی۔ کوسٹر والا قافلہ ساڑے تین تک پشین پہنچ گیا تھا کیونکہ کوسٹر کو جلدی روانہ کیا گیا تھا۔ حضرت شیخ اور کار والے احباب سوا چار بجے تک پشین میں مفتی نعمت اللہ صاحب کی خانقاہ ،خانقاہ اختریہ فیروزیہ پہنچے

یہاں کا سارا نظم مفتی نعمت اللہ صاحب اور ان کے احباب نے ترتیب دیا ہے۔۔ وقت کم تھا جلدی سے سب نے عصر نماز کی تیاری کی اور پھر پانچ بجے عصر نماز قریب کی مسجد میں ادا کی اور پھر نماز ادا کرنے کے بعد کھانے کا نظم ہوا۔ کھانے کے نظم سے فارغ ہوتے ہی پھر مغرب کا وقت ہوگیا مغرب نماز کی تیاری کی گئی اور پھر دس منٹ پہلے تمام قافلہ بیان والی جگہ پہنچا الحمدللہ یہ مسجد قیام گاہ سے قریب تھی۔

الحمدللہ مغرب نماز کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ ماشاء اللہ مفتی نعمت اللہ صاحب کی خانقاہ بہت رونق والی جگہ پر ہے اور بازار کے درمیان یہ خانقاہ ہے ماشاء اللہ خانقاہ کافی بڑی ہے یہاں پر عجیب رونق تھی اور پرنور منظر تھا ۸۰سے زیادہ قافلہ تھا کیونکہ پشین اور چمن کے احباب بھی جمع ہوگئے تھے یہاں لوگ کہہ رہے تھے کہ ہمارے لیے عید کا دن ہے اتنی رونق یہاں آج پہلی بار ہوئی ہے۔

حضرت شیخ نے بھی فرمایا کہ یہاں عجیب ہی مزہ آرہا ہے آئندہ مرکز یہی ہوگا کوئٹہ اور چمن والے بھی یہاں آئیں اور ایک ہی جگہ کو مرکز بنائیں مفتی نعمت اللہ اور اُن کے احباب بہت زیادہ خوش ہوئے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries