سفر کوئٹہ  ۱۳۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ءفجر   :علم کی برکت تقویٰ اور ادب سے ملتی ہے   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بعد مغرب حضرت شیخ کا مسجد اقصی جان اڈہ میں بیان ہوا۔ بیان میں بڑی تعداد میں مقامی ساتھی جمع ہوگئے تھے نیچے اور اوپر دونوں منزل مسجد کی بھر گئ تھی ماشاء اللہ لوگوں نے پورا بیان بہت شوق سے سنا اور بیان کے بعد سات لوگوں نے ڈاڑھیوں کا ارادہ کیا کہ ہم آج توبہ کرتے ہیں اور آج سے ہی داڑھیاں رکھیں گے الحمدللہ حضرت شیخ کو بہت خوشی ہوئی۔۔

بیان کے بعد عشاء نماز آٹھ بجے ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد قافلہ قیام گاہ خانقاہ اختریہ فیروزیہ میں روانہ ہوا۔ پھر وہاں بہت زیادہ مقامی لوگ جمع ہوگئے بڑا ہال تھا کوئٹہ چمن لورالائی والے احباب بھی جمع ہوگئے تھے کھانے کے نظم میں کچھ وقت تھا تقریبا سوا گھنٹے کی مجلس ہوئی ۔ مجلس کے بعد فورا کھانے کا نظم ہوا

حضرت نے فرمایا کہ پورا دن سفر میں گذرا سب تھکے ہوئے ہیں اس لیے جلدی کھانا کھائے اور سو جائیں لیکن سب نظم کے ساتھ سوتے سوتے ایک بج گیا ۔ فجر نماز کے لیے سب کو پانچ بجے اٹھایا گیا کیونکہ ۸۰سے بھی زیادہ لوگ تھے تاکہ وضو وغیرہ میں آسانی ہو۔ چھ بجے نماز ادا کرنے کے بعد بیان کاآغا زہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries