سفر کوئٹہ  ۱۴ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ءفجر     :اسمارٹ فون کی تباہ کاریاں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

کل بعدمغرب مرکزی جامع مسجد میں بہت اہم بیان ہوا۔ بیان کے بعد آٹھ بجے نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد قافلہ روانہ ہوا قندھار سے مزید ۶لوگ اور آئے ہیں مقامی احباب بھی کافی تعداد میں جمع ہوگئے اس وقت قافلے کی تعداد الحمدللہ سو سے سے بھی بڑھ گئی ہے۔ بیان کے قافلہ قیام گاہ خانقاہ اختریہ فیروزیہ پہنچا وہاں پر پھر لوگ جمع ہوگئے تو مجلس شروع ہوگئی پونے پر مجلس شروع ہوئی اور سوادس تک مجلس چلی۔

کل ماشاء اللہ بہت ہی رونق تھی یہاں کے لوگ بہت خوش تھے عجیب پُرنور منظر تھا مفتی نعمت اللہ صاحب جومیزبان تھے اُن کے احباب نے بھی کہا کہ پہلے اتنی رونق یہاں نہیں ہوئی عجیب عید کا سما ہے۔ پھر سوادس بجے کے بعد کھانے کا نظم ہوا۔ کھانے کے بعد لوگ دوبارہ جمع ہوگئے حضرت شیخ سے کچھ احباب بیعت ہوئے۔ بارہ بجے حضرت شیخ نے اپنے شیخ لسانِ اختر حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم سے فون بات کی کافی دیر تک دادا شیخ نے نصیحتیں فرمائی۔ پھر ایک بجے تک حضرت شیخ نے آرام فرمایا۔ سوا پانچ پر سب کو بیدار کیا گیا چھ بجے نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔

آج جمعے بیان کے بعد چمن کے لیے قافلہ روانہ ہوگا انشاء اللہ۔ سب احباب دعا فرمائیں اللہ تعالی ہر مشکل آسان فرمائیں اس سفر کو ہماری اصلاح کا ذریعہ بنائیں یااللہ ہمارے حضرت شیخ کو خوب خوب صحت عطاء فرمائیں خوب خوب دین کا کام لے لیں ساری دنیا میں حضرت شیخ کے فیض کو پھیلادیں خوب لوگوں کو مستفید ہونے کی توفیق فرمادیں،سفر کی ہر مشکل کو آسان فرمائیں ہر قسم کے شرور و فتن سے حضرت شیخ کی اور سب احباب کی حفاطت فرمائیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries