سفر کوئٹہ  ۱۴ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ءجمعہ بیان    :خاموش تبلیغ  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

آج بعد فجر بیان ہوا۔۔ بیان کے بعد ساڑے نو بجے تک سب نے آرام کیا۔ آرام کے بعد دس بجے سب نے ناشتہ کیا۔ مجمع کیونکہ ۱۵۰ کے قریب تھا بہت سارے احباب کراچی سے مزید حضرت شیخ کے فیض سے مستفید ہونے کے لیے تین دن کے لیے آئے ہیں اتوار یا پیر کو واپس چلے جائیں گے۔ پھر ناشتے کے بعد سب نے جمعہ نماز کی تیاری کی گیارہ بجے کوسٹر میں سامان کو لوڈ کیا گیا اور ساڑے گیارہ بجے بیان کے لیے روانگی ہوئی

جمعہ بیان کے بعد کھانا کھا کر چمن کے لیے روانگی ہے بعد مغرب چمن میں بیان ہے۔ یہاں پر پشین کے احباب ملاقات کے لیے آتے جارہے تھے ساڑے دس بجے سے بہت مقامی احباب حضرت شیخ کی نظر ڈلوانے لیے بیٹھے رہے کچھ ساتھی داخلِ سلسلہ بھی ہوئے۔۔

یہاں کے احباب نے بھی بہت خیال رکھا بہت اکرام کیا کسی طرح کی تکلیف نہیں ہونے دی باربار احباب کے پاس آکر پوچھتے تھے کسی چیز کی تکلیف تو نہیں ہے ہر چیز کا خیال رکھا بہت محبت دی ۔ اللہ تعالی سب کو اپنی شان کے مطابق جزائے عظیم عطاء فرمائیں سب کو خوب عزتیں عطاء فرمائیں

یہاں خانقاہ اختریہ فیروزیہ سے اللہ تعالی دین کے بڑے بڑے کام لے لیں یہاں کے فیض کو عام فرمائیں ہر قسم کے شرور و فتن سے حفاظت فرمائیں مفتی نعمت اللہ صاحب اور ان کے احباب کو اللہ تعالی اپنی شان کے مطابق جزائے عظیم عطاء فرمائیں مفتی نعمت اللہ صاحب کے گھر میں مال میں اولاد میں سب میں برکتیں عطاء فرمائیں ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries