سفر کوئٹہ  ۱۵ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ءدوپہر      :اپنے بچوں کے پردے کی فکر کریں   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بعد فجر جامع مسجد رحیمیہ میں بیان ہوا۔ جس جگہ حضرت شیخ کی اور تما م قافلے کی رہائش ہے وہ ایک مہمان خانہ ہے اور کافی بڑا ہے تمام قافلے نے رات اسی میں قیام کیا ۔ چاروں طرف باغ بھی بنا ہوا ہے جس میں انار کے درخت لگے ہیں اور بہت کھلی فضاء میں یہ مہمان خانہ بنا ہوا بہت ہی خوبصورت جگہ ہے۔ بیان کے بعد حضرت شیخ نے باغ میں کچھ دیر چہل قدمی فرمائی اور سردی کی وجہ سے کچھ دیر دھوپ میں تشریف فرما ہوئے۔

پھر حضرت شیخ کے لیے ناشتے کا انتظام کیا گیا اور باقی احباب کے لیے اعلان ہوا کہ آرام کرلیں ناشتہ ساڑے دس بجے ہوگا۔ ناشتے کے بعد حضرت شیخ نے آرام فرمایا۔ تمام احباب کو ساڑے دس بجے اٹھایا گیا کہ ناشتہ تیار ہے۔ حضرت شیخ گیارہ بجے تک بیدار ہوئے اور پھر تیاری فرمائی۔

تمام قافلے کے لیے اعلان ہوا کہ ناشتے کے بعد تیاری کرلیں کوسٹر کو سوابارہ بجے روانہ کردیا جائے گا۔ حضرت شیخ پونے بارہ بجے تک روانہ ہوگئے حضرت شیخ کے ساتھ دو کار کو روانہ کیا گیا

ایک جگہ مدرسےوالوں نے دعا کےلیے کہا تھا پہلے وہاں تشریف لے گئے اور پھر ایک مدرسے والوں نے افتتاح کا کہا تھا کہ یہاں مدرسہ کا آغاز کررہے ہیں وہاں پر حضرت شیخ نے مدرسے کا افتتاح کیا اور دعا فرمائی۔ پھر وہاں سے بیان کے لیے روانگی ہوئی ایک بجے نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries