سفر کوئٹہ  ۱۵ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ءمغرب       :تصویر کشی کا خطرناک فتنہ    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بعد نمازِ ظہر مدینہ مسجد قندھاری بازار چمن میں بیان ہوا۔ بیان کے فورا بعد قافلہ کو روانہ کردیا گیا ۔۔ قیام گاہ پر کھانے کا نظم ہوا۔ آدھا گھنٹہ حضرت شیخ نے قیلولہ فرمایا اور سب احباب نے بھی کچھ دیر آرام کیا۔ سوا پانچ بجے عصر نماز ادا کی گئی۔ نماز کے بعد قافلے کو بعد مغرب بیان کے لیے روانہ کردیا گیا۔۔

مغرب کی اذان سے دس منٹ پہلے الحمدللہ باعافیت سب بیان والی جگہ پہنچ گئے۔۔ ایک جگہ راستہ بہت خراب تھا کاریں تو نکل گئی حضرت شیخ کو بہت فکر ہوئی کہ بس کیسے آئے گی سڑک اتنی اونچی ہے اور اوپر نیچے ہے اور بس میں کافی احباب ہے اس لیے فورا بس کو مین روڈ پر رکوانے کا فرمایا اور میزبان مفتی حضرت علی صاحب سے فرمایا کہ فورا رہبر بھجیں اور اُن سے کہیں کے دوسرے راستے سے کوسٹر کو لے کر آئیں۔

الحمدللہ رہبر ساتھ تھے ایک رہبر کو بائیک پر فورا بس کی طرف روانہ کیا پھر بس کو دوسرے آسان راستے سے لے کر آئے۔ مغرب کی نماز کے فورا بعد بیا ن کا آغاز ہوا۔ پہلے ایک طالبعلم نے تلاوت کی پھر جناب مصطفی مکی صاحب نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی محبت میں حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار سیاہ دیدہ میں پوشیدہ والے اشعار پڑھے گئے۔۔ اشعار کے بعد حضرت شیخ نے بیان کے لیے خطبہ ارشاد فرمایا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries