سفر کوئٹہ  ۱۶ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ءعصر    :ہر عمل میں سنت کی اتباع   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

صبح ساڑے گیارہ بجےجامع معراج العلوم کلی حاجی خڑاکاروغانی روڈ چمن میں بیان ہوا۔ بیان کے بعد ایک بجے ظہر نماز ادا کی نماز کے بعد حضرت شیخ فورا روانہ ہوگئے اور قافلے کو بھی روانہ کردیا گیا۔ پہلے قیام گاہ چمن پہنچے وہاں کھانے کا نظم ہوا۔ کھانے کے فورا بعد حضرت شیخ اور کار والے ساتھی روانہ ہوگئے اور کوسٹر کو بھی روانہ کردیا گیا۔ کیونکہ کوئٹہ کا سفر تھا اور لمبا سفر تھا بعد مغرب بیان بھی تھا

اور دو ساتھیوں ے کہا کہ راستے میں ہمارے پاس سے ہوتے جائیں اُس میں ایک مدرسے کے مہتمم جو چمن میں ہر وقت ساتھ رہے اور بہت اصرار تھا تڑپ رہے تھے کہ سب حضرت کچھ دیر کے لیے تشریف لے آئیں حضرت شیخ نے انتظام والوں سے فرمایا کہ منع نہیں کرنا چاہے آرام نہ ہو ان کے ہاں جانا ہے کیونکہ اللہ والے ہیں مدرسے کے بڑے ہیں اور اتنی تڑپ کے ہر وقت ساتھ رہے پھر تین بجے روانہ ہوئے تو راستے میں ہی ایک مدرسے میں جانا ہوا بس وہاں دعا فرمائی اور فورا روانہ ہوئے

پھر وہاں سے کنزالعلوم پہنچے یہ بھی راستے میں ہی تھا وہاں حضرت شیخ نے عصر نماز ادا فرمائی اور پھر یہ مختصر بیان فرمایا۔ وہاں سے پھر فورا قافلہ بعد مغرب بیان کے لیے روانہ ہوا۔ ایک اور صاحب نے کہا تھا مدرسے میں آنے کے لیے کہ بس پانچ منٹ کے لیے تشریف لے آئیں لیکن راستہ بہت دور تھا

حضرت نے فرمایا کہ جہاں بعد مغرب وعدہ ہے وہاں پھر دیر ہوجائے گی اور ہمارے بزرگوں نے اس کو پسند نہیں فرمایا کہ وعدہ خلافی ہو اس لیے اُن سے معذرت کی کہ ان شاء اللہ آئندہ ترتیب ضرور بنائیں گے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries