سفر کوئٹہ  ۱۷ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ءدوپہر:بیویوں کی سفارش   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بعد فجر جہاں قیام ہے وہاں کی مسجد جامع عبداللہ بن عمر مشرقی بائی پاس میں طلباء کرام میں اہم بیا ن ہوا۔ میزبان حضرت مولانا دوست محمد صاحب جنہوں نے یہاں کا سارا نظم ترتیب دیا انہوں نے فرمایا کہ حضرت طلباء میں ایسی باتیں نہیں بیان ہوتی آپ نے ماشاء اللہ بہت واضح بیان فرمایا اور اچھی طرح سمجھایا کہ امرد لڑکوں سے اور موبائل سے طلباء کرام کو کتنا بچنا ہے بیان کے بعد حضرت شیخ نے ناشتہ تناول فرمایا سب احباب کے بھی ناشتے کا نظم ہوا۔

حضرت شیخ نے آٹھ بجے سب احباب سے فرمایا کہ اب آرام کرلیں میں بھی آرام کروں گا۔ پھر سب احباب حجرہ سے اپنی اپنی قیام گاہ پر چلے گئے۔ اعلان ہوا تھا کہ کھانا نماز سے پہلے ہوگا  اور ساڑے بارہ بجے روانہ ہونا ہے اس لیے بار بجے تک احباب کھانے کے لیے آجائیں۔ حضرت شیخ ساڑے گیارہ پر بیدار ہوئے۔ پھر میزبان نے حضرت شیخ کے لیے چائے اور بسکٹ کا انتظام کیا۔ اسی دوران دو بزرگ حضرات تشریف لے آئے ایک جنکی مسجد میں بیان تھا انہوں نے فرمایا کہ حضرت یہاں آپ کا آنا ہمارے لیے بہت سعادت کی بات ہے ۔

ایک مفتی صاحب بھی تشریف لائے جو شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی ۱۹۹۷میں عصر مجلس میں شریک ہوتے تھے جب درسِ نظامی میں تھے۔ اللہ تعالی اِن مفتی صاحب سے جنکا نام غالبا مفتی نیاز صاحب تھا اللہ تعالی بہت دین کا کام لے رہے ہیں اور اللہ والے بھی ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ حضرت بیان کے لیے آپ تشریف لے جارہے ہیں تو راستے میں ہماری مسجد سے ہوتے ہوئے جائیں راستے میں ہی ہے حضرت شیخ نے منع نہیں فرمایا کہ بس میں جلدی تیار ہوکر آجاتا ہوں سوا ایک پر نکلنا تھا لیکن حضرت نے فرمایا کہ ہم پونے ایک پر نکل جاتے ہیں تاکہ آ پ کے ہاں سے ہوتے ہوئے جائیں اور بیان والی جگہ بھی وقت پر پہنچ جائیں۔

حضرت شیخ پونے ایک بجے روانہ ہوگئے۔ تمام قافلے کا کھانے کا نظم بارہ بجے ہوا اور پونے ایک بجے تمام قافلے کو بھی روانہ کردیا گیا۔ حضرت شیخ کا اور چند احباب کا کھانے کا نظم بیان کے بعد رکھا گیا ہے۔ حضرت شیخ مفتی صاحب کی مسجد میں حاضر ہوئے دعا فرمائی پھر وہاں سے بیان والی جگہ کے لیے روانہ ہوئے۔

الحمدللہ ڈیڑھ بجے باعافیت سب خیریت و عافیت سے پہنچ گئے سنتیں ادا کی گئیں ظہر نماز پونے پر ادا کی گئی نماز کے فورا بعد بیان کاآغاز ہوا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries