سفر کوئٹہ  ۱۸ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ءدوپہر :عملیات کے چکر میں ہرگز نہ آئیں   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بعد فجر جامعہ عبداللہ بن عمر مشرقی بائی پاس کوئٹہ میں بیان ہوا۔ بیان کے بعد فورا ناشتے کا نظم ہوا۔ آج بعد ظہر بیان کی ترتیب تھی لیکن یہاں کے لوگوں کے اصرار کی وجہ سے صبح بارہ بجے بھی بیان رکھ دیا گیا

حضرت کے بہت پرانے احباب میں سے مولانا صابر اللہ صاحب جو جامعہ اشرف المدارس کراچی کے فاضل ہیں اور جب سے ہی حضرت شیخ سے  تعلق ہے اس لیے اُن کے اصرار پر یہاں وقت نکال کر بارہ بجے بیان کی ترتیب رکھ دی گئی۔ تمام قافلہ ساڑے گیارہ بجے بیان کے لیے روانہ ہوا جگہ قریب تھی الحمدللہ باعافیت سب وقت پر پہنچ گئے

پھر بیان کاآغاز ہوا۔ آج بعد ظہر اور بعد مغرب تو بیان کی ترتیب ہے اور انشاء اللہ عشاء بعد بھی بیان کی ترتیب ہے جامعہ اشرف المدارس کے بہت ہی قابل استاد حضرت مولانا نجیب اللہ صاحب دامت برکاتہم جنہوں نے کئی برس جامعہ میں تدریس کی خدمات انجام دیں اب کوئٹہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں بعد عشاء حضرت مولانا سے ملے کی ترتیب ہے اس لیے وہاں بھی بیان کی ترتیب رکھ دی گئی

ان شاء اللہ آج نو بجے کی بس سے کافی احباب کراچی روانہ ہورہے ہیں اور کچھ احباب حضرت شیخ کے ساتھ کل بروز بدھ بذریعہ جہاز ڈیڑھ بجے کی فلائیٹ سے کوئٹہ ائیر پورٹ سے کراچی کے لیے روانہ ہونگے۔ کچھ احباب حضرت شیخ کو ائیر پورٹ پر پہنچا کر صبح ساڑے بارہ کی بس سے جائیں گے اور تقریبا آٹھ ساتھ بذریعہ کار حضرت شیخ کو ائیر پورٹ پہنچا کر کراچی کے لیے روانہ ہونگے ان شاء اللہ تعالی اللہ تعالی سب کی حفاظت فرمائیں

حضرت والا کو اور تمام احباب کو باعافیت اپنے مرکز پہنچادیں یااللہ تعالی حضرت والا کے فیض کو خوب خوب جاری فرما یااللہ تعالی تمام احباب کو جنہوں نے جان لڑا کر خدمت کی اپنی نیند کو نہیں دیکھا آرام کو نہیں دیکھا ہر وقت خدمت میں لگے رہے کہ حضرت والا کو ذرہ برابر بھی کسی چیز کی تکلیف نہ ہو سب کو اپنے شان کے مطابق جزائے عظیم عطاء فرمائیں سب کے مال میں ،عزت میں،اولاد میں برکت عطاء فرما۔ حضرت والا کو خوب خوب جزائے عظیم عطاء فرما (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries