سفر کوئٹہ  ۱۸ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ءمغرب  :اللہ والوں کی صحبت کا اثر     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بعد نماز ِظہر امعہ ہاشمیہ کاکڑ کالونی کوئٹہ میں بیان ہوا۔ پھر فورا سوا چار تک تمام قافلہ روانہ ہوا۔ ریلوے اسٹیشن کی مسجد میں جہاں کل عصر کا بیان ہوا تھا عصر نماز پانچ بجے وہاں ادا کی گئی پھر سوا پانچ بجے فورا نماز پڑھ کر قافلہ روانہ ہوا۔

بعد مغرب بیان کی جگہ بہت دور تھی تقریبا چھ بجے قافلہ پہنچا۔ کچھ دیر مدرسے کے دفتر میں حضرت شیخ تشریف فرما ہوئے وہاں بہت زیادہ اساتذہ اور احباب جمع ہوگئے تھے مغرب تک مجلس چلتی رہی اور ساتھ ساتھ چائے کا بھی نظم تھا۔ مغرب کی نماز کے بعد بیان آغاز ہوا۔

یہ مدرسہ شہر سے باہر دور تھا حضرت نے کار میں انتظامیہ سے فرمایا کہ اتنی دور آئندہ بیان نہ رکھیں قریب قریب ہو کیونکہ احباب بہت زیاد ہ ہوتے ہیں پھر ایک بیان سے دوسری جگہ دور جانے میں بہت فکر پیدا ہوجاتی ہے کہ ایسا نہ ہو اللہ نہ کرے ٹریفک جام ہوجائے کہیں دیر نہ ہوجائے اور ہمارے حضرت والا رحمہ اللہ اس بات کو بہت ناپسند فرماتے تھے کہ ایک جگہ وعدہ کرکے وہاں پھر دیر سے پہنچا جائے۔

مزے کی بات یہ کہ یہاں کوئٹہ والے کچھ احباب کوئٹہ میں رہتے ہوئے کراچی والوں سے فون کرکے پتا معلوم کررہے تھے کہ یہ بلیلی جگہ کہاں ہے ہمیں ایڈرس سمجھائیں پھر اُن سے معذرت کی گئی کہ بھائی ہم کراچی والے آپ کو کیسے سمجھائیں گے یہ آپ مقامی سے معلوم کریں پھر اُن کو جو انتظامیہ میں حضرت مولانا دوست محمد صاحب اُن کا نمبر دیا گیا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries