مجلس  ۲۱ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ءفجر    :اسمارٹ فون کا غلط استعمال دوزخ کا آلہ ہے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:50) معارفِ ربانی:بعض لوگ اس لیے بد نظری کرتے ہیں کہ اگر ہم نہیں دیکھیں گے تو لوگ کہیں گے کہ مولانا لوگ بڑے بد اخلاق ہوتے ہیں۔۔۔

01:51) مثلاً ائیر پورٹ پر ٹکٹ دینے والی اگر عورت ہے تو چونکہ اس سے ٹکٹ لینا ہے لہٰذا اس سے بات بھی کرتے ہیں اور مسکراتے بھی ہیں تاکہ اس کو یہ شکایت نہ ہو کہ ملّا لوگ بڑے خشک ہوتے ہیں دیکھو ان کے اخلاق کیسے خراب ہیں۔ تو یہ ڈرگئے، یہی ملامت خلق کا خوف ہے۔۔۔

04:50) ارے اگر وہ دل میں تمہیں جانور سمجھ لے مگر اﷲ توخوش ہے لہٰذا کسی کی پروا مت کرو، ایسی لاکھ بداخلاقیاں جو بظاہر بد اخلاقی ہے لیکن اﷲ اس سے خوش ہے تودنیا بھر کی خوش اخلاقیاں اس پر فدا ہوجائیں۔۔۔

06:51) جس وقت کہ ملک شام میں حضراتِ صحابہ داخل ہوئے تو شامیوں نے شام کی عیسائی عورتوں کو ان کے سامنے سجا کر پیش کردیا، راستہ کے دونوں طرف جوان جوان خوبصورت لڑکیاں کھڑی کردیں، صحابہ کے سپاہ سالار نے یہ آیت پڑھی قُلْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِہِمْ اے نبی! صلی اﷲ علیہ وسلم آپ ایمان والوں سے فرمادیں کہ وہ نظریں نیچی کرلیں تو سب صحابہ نے نظریں نیچے کرلیں۔۔۔

07:43) صحابہ کہتے ہیں کہ ایسا لگا کہ ابھی ابھی یہ آیت نازل ہوئی ہے تو ان لڑکیوں نے یہ نہیں کہا یہ لوگ بد اخلاق ہیں بلکہ گھر جاکر اپنے والدین سے کہا کہ تم نے ہم کو کہاں فرشتوں کے پاس بھیجا تھا، وہ تو سب فرشتے تھے انسان نہیں تھے انہوں نے تو ہم کو نظر اٹھا کر دیکھا بھی نہیں اور ان کی تعریف کی اور عیسائیوں نے بغیر لڑے ہوئے ہتھیار ڈال دئیے، آپ نظر کی حفاظت کرکے تو دیکھیں، جس عورت کو آپ نہیں دیکھیں گے اگرچہ وہ عیسائی ہو اس کے دل میں اﷲ ہیبت ڈال دے گااور وہ کہے گی کہ یہ خدا والے ہیں جو ہم کو نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے۔ حضرت حکیم الامت کا ایک جملہ یاد آیا، فرمایا کہ جو خدا کے حکم کو اپنے اوپر غالب کرلیتا ہے تو اﷲ اس کو سارے زمانے پر غالب کردیتا ہے۔۔۔

09:15) سنت پر عمل کرنے پر چار انعام۔۔۔

09:47) جو خدا کے حکم کو اپنے اوپر غالب کرلیتا ہے تو اﷲ اس کو سارے زمانے پر غالب کردیتا ہے، جس کو مفتی اعظم پاکستان فرماتے تھے ؎ ہم کو مٹاسکے یہ زمانے میں دم نہیں ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں

10:23) یہ جتنی بھی چیزیں ہیں موبائل،فیس بک،یوٹیوب یہ سب برائی کے آلے ہیں اور موبائل تو دوزخ کا دروازہ ہے۔۔۔

14:32) ذکر۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries