جمعہ بیان   ۲۰ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ء  :دنیا دھوکہ کا گھر کب ہے ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:37) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھے۔۔

25:48) آج موبائل کی وجہ سے بے حیائی کتنی بڑھ گئی ہے۔۔

26:06) یہ ایک ایسا آلہ ہے جو کفر تک لے گیا۔

28:15) دین میں زبردستی نہیں ہے۔

30:49) نامحرم کو دیکھنا بہت بڑا عذاب ہے۔

34:41) اپنی بیٹیوں کو نامحرم سے پڑھوانا یہ بھی دوزخ کا راستہ ہے زندگی عذاب ہوجاتی ہے۔۔

36:18) اسلام کے لیے سینے کا کھلنا کیا ہے؟ { اَلتَّجَافِیْ عَنْ دَارِ الْغُرُوْرِ} { اِلْاِنَابَۃُ اِلٰی دَارِ الْخُلُوْدِ} {وَالْاِسْتِعْدَادُ لِلْمَوْتِ قَبْلَ نُزُوْلِہٖ} پہلا { اَلتَّجَافِیْ عَنْ دَارِ الْغُرُوْرِ}:۔ دھوکہ کے گھر یعنی دنیا سے اس کا دل اُچاٹ ہوجاتا ہے، دنیا میں اس کا دل نہیں لگتا، جسم سے دنیا کے کام کرتا ہے، بیوی بچوں کا حق ادا کرتاہے، کار بھی رکھتا ہے کاروبار بھی کرتا ہے مگر اُس کے دل میں یار ہوتا ہے یعنی محبوبِ حقیقی تعالیٰ شانہٗ۔ وہ دنیا میں رہتا ہے لیکن دنیا سے بے گانہ ہوتا ہے۔ مچھلی کی مثال ۔۔

41:08) { اَلتَّجَافِیْ عَنْ دَارِ الْغُرُوْرِ} حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ایک ملفوظ ۱۰۱ سال پہلے کا اور جمعے کے دن یہ بیان ہوا۔۔کلپ!۔۔۔

45:15) حضرت شیخ کا اپنا جب 18 برس کے تھے اُس وقت کا ایک واقعہ۔۔

47:19) شیخ کے پاس اگر دوست بن کر آئے تو فائدہ نہیں ہوگا اصلاح کی نیت سے آئین گے تو فائدہ ہوگا۔۔

48:49) ابھی سفر پر جانا ہوا تو پتا چلا وہاں بارہ بارہ لاکھ مہر اور اسی مہر سے جو بیٹی کا ہے جہیز کا سامان لے رہے ہیں اور سارا خرچہ کررہے ہیں۔۔

53:24) چمن کے حالیہ سفر کا ایک واقعہ۔۔

55:53) کوئٹہ میں ایک صاحب جو اکیلے دو مدرسے چلا رہے ہیں ایک مدرسے میں 1400 بچے اور ایک میں 2000 بچے اللہ تعالی نے کتنا مال دیا سب دین پر قربان۔

57:57) آج دعوت میں بغیر اجازت گھس جاتے ہیں۔۔

01:00:57) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے ایک نوجوان کا واقعہ بیان فرمایا والد کے انتقال کے وقت دعوت سے متعلق یہ واقعہ ہے جو ایک رسم تھی اس نوجوان کی وجہ سے رسم اس گاوں سے نکل گئی۔

01:14:48) حرص سے متعلق بیان۔۔

01:24:17) آج بہنوں کو وارثت نہیں دیتے۔

01:24:28) حالیہ سفر کا تذکرہ وہاں ایک ہی بات لوگوں نے کہی کہ اطمینان چین سکون نہیں۔

01:25:48) دنیا دھوکے کا گھر ہے لیکن کب ہے جب شریعت و سنت پر عمل نہیں ہے احادیث پر یقین نہیں ہے ۔۔

01:31:10) تکبر کا علاج اللہ والوں سے کرائیں یہ غیبت،حسد،کینہ بغض یہ سب تکبر کی شاخیں ہیں۔۔

01:33:33) جن اولاد کے لیے ہم حرام لے رہے ہیں حرام کھا رہے ہیں وراثت نہیں دے رہے ہیں تو اس کا عذاب قبر میں تو ہوگا ہی لیکن اُس کا وبال دنیا میں بھی دیکھ لے گا۔۔ قضاء کے سامنے بے کار ہوتے ہیں حواس اکبرؔ کھلی ہوتی ہیں گو آنکھیں مگر بینا نہیں ہوتیں جب موت آجاتی ہے تو مردہ کی آنکھ کھول کر بیوی کہے کہ ہم کو ایک نظر دیکھ لو تو مردہ کی آنکھ کھلی ہوتی ہے مگر کچھ نظر نہیں آتا، بچے کہتے ہیں کہ ابا جان مجھے دیکھ لو مگر ابا جان اب انہیں دیکھ سکتے۔۔

01:37:42) ایک افسوسناک واقعہ دو بیٹے موبائل کی وجہ سےآگ لگنے  سے  سول ہسپتال میں تھے آج دونوں بیٹوں کا انتقال ہوگیا بس والدین کے دو ہی بیٹے تھے اس لیے موبائل کو رات کو سوتے وقت ہر گز چارج نہ کریں بیڈ پر تو کبھی چارج پر لگا کر نہیں سوئیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries