مجلس  ۲۴ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ءعشاء     :خوشگوار ازدواجی زندگی   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:08) حسبِ معمول تعلیم ہوئی۔۔۔

02:09) مولانا عبدالکریم صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ حسنِ بتاں سے جو دل آباد کررہا ہے وہ اپنی زندگی کو برباد کررہا ہے جو نفس کو گناہوں سے شاد کررہا ہے وہ روح کو معذب ناشاد کررہا ہے وہ دل جو تیری خاطر فریاد کررہا ہے اُجڑے ہوئے دلوں کو آباد کررہا ہے جو یاد کررہا ہے مولیٰ کو اپنے دل میں سمجھے کہ اس کا مولیٰ بھی یاد کررہا ہے انعام ذکر کا یہ قرآن نے بتایا ذاکرکو اس کا مولیٰ بھی یاد کررہا ہے پیاسوں کا یاد کرنا پانی کو ہے مسلّم پانی بھی اپنے پیاسوں کو یاد کررہا ہے گر یاد کررہی ہے یہ خاک آسماں کو اخترؔ فلک زمیں کو بھی یاد کررہا ہے

12:00) جس کو خلافت ملتی ہے وہ اپنے آپ کو کچھ سمجھنے لگتا ہے۔۔۔

13:28) ایک دوست کی اہلیہ کا انتقال ہوا اس پر نصیحت۔۔۔

17:19) آپﷺ کے تین حق ہیں۔۔۔جتنی محبت بڑھتی جائے گی اتنی اطاعت بڑھتی جائے گی۔۔۔

18:49) جس دوست کی اہلیہ کا انتقال ہوا ماشاء اللہ انہوں نے سب کام سنت کے مطابق کیے اور سوئم بھی نہیں ہونے دیا۔۔۔

22:55) شیخ کو خط لکھنے کا وقت نہیں ہے۔۔۔حرام عشق میں کیا کیا نہیں کرتے ۔۔۔ایک واقعہ۔۔۔

29:46) اللہ کا عشق یہ ایسا راستہ ہیکہ اس میں سب کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔۔۔

33:43) کونسی ہنسی دل کو مردہ کرتی ہے۔۔۔

35:56) کمانا کھانا پینا منع نہیں ہے گناہ کرنا منع ہے۔۔۔

36:47) داڑھی کا کیا حق ہے؟۔۔۔

38:53) کیسا رہنا چاہیے؟۔۔۔اخلاق کیسے ہوں۔۔۔حدیث شریف ۔۔۔لہجہ نرم،ہونٹوں پر تبسم،چہرے پر شگفتگی اور مخلوق خدا کےساتھ رحمت وشفقت ۔۔۔

43:49) اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کے لیےدو راستے ہیں ایک خوف کا اور دوسرا محبت کا۔۔۔

48:49) شادی بیاہ میں فائرنگ ،ناچ گانے ۔۔۔

49:37) خوشگوار ازدواجی زندگی: یااللہ ہم سب کواللہ والی زندگی عطا فرمادے۔ نفس و شیطان کی غلامی سے نکال کر ہم سب کو سو فیصد اپنی فرمانبرداری کی حیات نصیب فرمادے، ہم سب کی زندگی کے ہر سانس کو یااللہ رضا و خوشنودی پر فدا کرنے کی توفیق دے اور ایک سانس بھی ہماری آپ کی ناراضی میں نہ گذرنے پائے، بس یہ دولت اللہ ہم سب کو عطا فرمادے۔ ہماری ایک سانس بھی آپ کی ناراضگی میں، آپ کے غضب اور قہر کے اعمال میں نہ گذرے اور ہماری ہر سانس اپنی فرمانبرداری میں اپنی رحمت سے قبول فرمالیجیے۔ صحت اور عمر میں برکت عطافرمائیے۔

53:23) نظر بازی آنکھوں کا زنا ہے۔۔۔دوسری شادی کی فکر کیوں ہورہی ہے؟اسکی وجہ کیا ہے؟۔۔۔

57:33) حج عمرہ کرکے آئے، ہوائی جہاز پر بیٹھے، سامنے حسین ائیر ہوسٹس آئی کہ حاجی صاحب کیا چاہیے آپ کو؟ تو کہتے ہیں کہ آپا ذرا پاپا لے آئیے گا اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہے ہیں، یہاں نظر کی حفاظت کرو ورنہ حج عمرہ کا سارانور ختم ہوجائے گا ۔

59:17) جو اِدھر اُدھر دیکھتے ہیں ان کے چہرے پر بھی نحوست ہوتی ہے۔۔۔

01:01:12) ہمارے اکابرین ہنسنے ہنسانے والے تھے۔۔۔کچھ واقعات۔۔۔

01:11:57) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries