مجلس  ۲۶ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ءعشاء    :ہمارے دین کا ممتاز اخلاق شرم کرنا ہے       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:30) حسبِ معمول مظاہر حق سے تعلیم ہوئی۔۔۔

02:31) مولانا محمد کریم صاحب نے نعت شریف کے اشعار پڑھے۔۔۔ساری دُنیا تڑپتی تھی بے چین تھی ۔۔۔آپﷺ آئے تو سکون پا گئی۔۔۔

06:06) آپﷺ جب تشریف لائے تو اس وقت کیا حالات تھے۔۔۔

09:02) کتنے بھی گناہ ہوجائیں بس معافی مانگتے رہیں۔۔۔معافی ہمارے ہاتھ میں نہیں آسمان کی عطا ہے۔۔۔

11:43) دہریے جو اللہ کے وجود کا انکار کرتے ہیں ذرا اللہ تعالیٰ کی مخلوقات میں تو غور کریں۔۔۔

13:33) اللہ تعالیٰ ہم سے نوافل کے بارے میں نہیں پوچھیں گے۔۔۔

16:05) وفاق المدارس کے رسالے میں ایک مضمون۔۔۔موبائل کے نقصانات۔۔۔

16:30) جناب مصطفیٰ مکی صاحب نے نعت شریف کے اشعار پڑھے۔۔۔

20:54) تزکیہ نفس فرض ہے۔۔۔اچھے اخلاق اپنا لیں اور بُرے اخلاق سے بچیں۔۔۔

26:04) پڑھائی منع نہیں ہے بس اللہ کو ناراض نہیں کرنا۔۔۔

27:51) اختیار ہمارے ہاتھ میں ہے کہ دوزخ کی طرف جائیں یا جنت کی طرف جائیں۔۔۔

28:54) موت کے بعد ایک اور زندگی ہے۔۔۔

30:19) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب۔۔۔

33:38) ایک دہریے اور اللہ والے کا مکالمہ۔۔۔

34:59) نادم گنہگار کی محبوبیت: اور اگر کبھی خطا ہوجائے تو ان حرام لذتوں سے اللہ سے استغفار و توبہ کرکے اس کی تلافی کردی جائے جیسے دریا سے مچھلی کو کوئی زبردستی باہر گھسیٹ لے تواس کاقاعدہ ہے کہ وہ تڑپ کرپھردریا میں کود جاتی ہے،آرام سے ٹہلتے ہوئے نہیں جاتی، جب مچھلی کو دریا سے نکالتے ہیں تو مچھلی سمجھتی ہے کہ اب میری موت ہے، پانی سے باہر مچھلی کو اپنی موت نظر آتی ہے لہٰذا وہ کود کر تڑپ کر دوبارہ دریا میں چلی جاتی ہے اور وہیں چین پاتی ہے۔

38:58) اللہ تعالیٰ نے یہ زندگی ایک بار دی ہے اس لیے اسی زندگی میں اللہ کو راضی کر لو۔۔۔

39:44) تو مؤمن کو اللہ تعالیٰ نے توبہ اور استغفار کا ایک ایسا کمند، ایک ایسا جہاز اور ایک ایسی سواری عطا فرمائی ہے کہ مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں؎ مَرکبِ توبہ عجائب مَرکب است تا فلک تا زد بہ یک لحظہ ز پست مَرکب کے معنیٰ سواری کے ہیں یعنی توبہ کی سواری عجیب و غریب سواری ہے، جو آدمی گناہ کی پستی، گناہ کی ذلت کے گڑھے میں پڑا ہوا تھا تو استغفار و توبہ اور ندامت کی برکت سے وہ کہاں پہنچتاہے؟ندامت کی سواری اس کو ایک دم عرشِ اعظم تک پہنچادیتی ہے۔

40:34) توبہ کی چار شرائط۔۔۔

40:50) دنیا میں کوئی جہاز، کوئی راکٹ، کوئی سیارہ اتنا سریع السیر یعنی تیز رفتار نہیں ہے جتنی رفتار اللہ تعالیٰ نے آہ و ندامت اور استغفار و توبہ میں رکھی ہے۔ مجھے اپنا ایک شعر یاد آیا؎ میرا پیام کہہ دیا جاکے مکاں سے لامکاں

41:36) اللہ کے معافی کے خزانے ختم نہیں ہوتے۔۔۔

41:49) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اگر توں نے یہ ٹھیکہ لے ہی لیا ہے کہ گنا ہ نہیں چھوڑنا تو ایک ٹھیکہ اور لے لے وہ یہ کہ معافی مانگنا مت چھوڑ۔۔۔

43:12) ایک حدیث شریف ۔۔۔ہمارے دین کا ممتاز اخلاق شرم کرنا ہے۔۔۔

44:09) حیا سے متعلق حدیث مبارکہ۔۔۔جب حیا نہیں تو کچھ نہیں۔۔۔

46:46) حیا سے متعلق ایک دوسری حدیث شریف۔۔۔

50:12) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کاملفوظ۔۔۔غیرت ایک ایسی چیز ہے جس کی وجہ سے انسان سینکڑوں گناہوں سے بچ جاتا ہے۔۔۔

51:03) حیا اور غیرت ایمان کا ایک بھاری شعبہ ہے۔۔۔

56:22) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ اگر انسان میں دین نہ بھی ہوشرافت ہو تب بھی بہت سے بُرے کاموں سے بچتا رہتا ہے۔۔۔

57:38) ارشاد فرمایاکہ آج کل شرافت باقی نہیں رہی۔۔۔

57:54) حیا سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون۔۔۔حیّا بہت بڑی نعمت ہے۔۔۔

01:03:18) یہ حُسن ایک دن ختم ہوجائے گا۔۔۔

01:04:52) سب افسانے ختم ہوجاتے ہیں، سوائے اللہ تعالیٰ کی محبت کے کچھ ساتھ نہیں جائے گا،زندگی ہی میں جغرافیہ بدل جاتا ہے۔چند دن کے بعد دانت ٹوٹ کر گال پچک گئے، کالے بال سفید ہوگئے، جغرافیے ختم ہو گئے، تاریخیں بدل گئیں ، اس زندگی سے اگر فائدہ اٹھایا ہے تو صرف اللہ والوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔۔۔

01:08:48) جو شخص گناہ نہیں چھوڑتا اللہ تعالیٰ اس کی زندگی تلخ کردیتے ہیں، ہمیشہ پریشان رہتا ہے۔۔۔ یعنی ایسا شخص دوماً پریشان رہتا ہے، کھاتا ہے کوفتہ لیکن دماگ میں کوفت گھسی ہوئی ہے، ہر وقت کوفت و پریشانی، ذہنی دبائو اور ڈپریشن، دل بے چین، گناہ بھی کرتا ہے تو گھبرایا ہوا پریشانی میں، خرابی عادت کی وجہ سے کرتا ہے۔ آخر میں گناہ میں کوئی مزہ بھی نہیں آتا لیکن عادت سے مجبور ہوکر کرتا ہے، مگر پریشان بدحواس، بے چین رہتا ہے جس کو مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ اُف کتنا ہے تاریک گنہگار کا عالَم انوار سے معمور ہے اَبرار کا عالَم گناہ کی ذرا سی دیر کی لذت ہمیشہ کی ذلت کا سبب ہوجاتی ہے۔ ایسا شخص ایک دن مخلوق میں رسوا و ذلیل ہوجاتا ہے اور جو عزت حاصل تھی ہمیشہ کے لیے ذلت سے بدل جاتی ہے اور زندگی کا چین ختم ہوجاتی ہے۔

01:10:22) موبائل فون کی تبارکاریاں۔۔ایک واقعہ۔۔۔

01:13:58) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries