مرکزی بیان   ۲۷ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ء    :بدگمانی کا گناہ اور اس کی اصلاح    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:34) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھے۔۔

09:15) سمارٹ فون کی کتاب چھپی اُس کے کتنے فائدے ہورہے ہیں الحمدللہ۔۔

10:50) اس مصیبت سے جان چھڑائیں جس نے اللہ تعالی سے دور کیا ہوا ہے۔۔

14:34) اس موبائل نے ہمیں موت سے بھی غافل کردیا ایک بڑے میاں کا واقعہ۔۔۔

35:22) لسان اختر حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم نے حضرت والا کو یاد فرمایا اس لیے کچھ دیر حضرت شیخ دامت برکاتہم کے بھائی حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب دامت برکاتہم کا بیان ہوا۔۔

48:09) تصویر اور میڈیا پر آنے سے متعلق حضرت دادا شیخ کا غم۔۔۔

49:15) سفر میں جب نئی بستی میں داخل ہوں تو اُس وقت کیا دعا سکھائی گئی۔۔ اپنے ربّ کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَلَنَا ھٰذَا پاک ہے وہ اللہ جس نے اس مرکب اور سواری کو ہمارے لیے مسخرفرما دیا، ہمارے قبضہ اور کنٹرول میں کر دیا۔ جب یہ دعا سکھائی گئی اُس زمانہ میں اونٹوں اور گھوڑوں کی سواری تھی اور اب کار اور ہوائی جہاز ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا کمال ہے جس نے اجزائے بے جان کو جانداروں کے لیے مسخر فرما دیا کہ لوہا، لکڑی بھاپ وغیرہ بے جان چیزیں،جانداروں کو لیے بھاگی جا رہی ہیں وَمَاکُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ اور ہماری طاقت نہیں تھی ان چیزوں کو مسخر کرنے کی، اگر آپ کا کرم نہ ہوتا تو ہم ان کو اپنے قبضہ اور کنٹرول میں نہیں لا سکتے تھے۔ جانور بھی طاقت میں ہم سے زیادہ ہیں، وہ ہم کو زمین پر پٹک سکتے تھے اور کار اور ہوائی جہاز کا لوہا، لکڑ پھٹ کر گر سکتا تھا لیکن اللہ کے کرم نے ان چیزوں کو ہمارے تابع کر دیا۔ لیکن عالیشان سواری پر بیٹھ کر شاندار گھوڑوں اور مرسیڈیز پر بیٹھ کر تکبر نہ کرنا، آخرت کو نہ بھول جانا۔۔۔

54:03) سواری کی قیمت سے کہیں اپنی قیمت نہ لگا لینا اور اپنے کو قیمتی نہ سمجھ لینا اس لیے کہو وَ اِنَّآ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں ، سو وہاں ہماری قیمت لگے گی ، وہاں ہمارا حساب ہو گا، غلاموں کی قیمت مالک لگاتا ہے، وہاں معلوم ہوگا کہ قیمتی گھوڑوں اور شاندار مرسیڈیز پر بیٹھنے سے ہم قیمتی ہیں یا گناہوں کی وجہ سے سزا کے مستحق ہیں ۔ جس سے مالک تعالیٰ شانہ راضی ہو گا وہی بندہ قیمتی ہو گا۔ گھوڑوں، مرسیڈیز اور بینک بیلنس سے ہماری کوئی قیمت نہیں ؎ ہم ایسے رہے یا کہ ویسے رہے وہاں دیکھنا ہے کہ کیسے رہے وَ اِنَّآ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَکا ربط اللہ تعالیٰ نے مجھ کو عطا فرمایا، میں نے یہ کسی کتاب میں نہیں دیکھا۔

58:04) مال ،پوسٹ اور حسن کی وجہ سے اپنی قیمت مت لگائیں،تکبر مت کریں۔۔

58:55) ایک واقعہ...کیسے ماں باپ ہیں جو بیٹیوں کو اکیلا چھوڑا ہوا ہے نو گھنٹے کا سفر کرکے کوئی محرم نہیں اور دفتر کے کام سے نکلی ہوئی ہیں اور رہ کہاں رہی ہیں وہیں ہاسٹل میں اور مسلمان لرکیاں بے حیائی عروج پر۔۔۔۔

01:00:48) حیاء نہیں تو جو چاہے کرلے...حیاء ہوتی تو بیٹیاں گھر پر ہوتیں...حیاء ہوتی بیوی گھر پر ہوتی۔۔۔

01:05:18) عبدالرحمن کابل کے والی تھے روتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے بیوی نے پوچھا کیا ہوا کہا کہ بیٹا ہار کے آرہا ہے رپورٹ آئی ہے واقعہ۔۔۔

01:07:52) آج کس طرح حرام کمایا جارہا ہے۔۔

01:19:13) کون سی ہنسی دل کو مردہ کرتی ہے۔۔

01:20:16) ایک گناہ ہے بدگمانی ۔۔۔

01:20:48) غیبت کتنا بڑا گناہ ہے۔۔

01:22:25) بدگمانی پر اللہ تعالی شرعی ثبوت مانگیں گے۔۔۔

01:23:56) تو کر بے خبر ساری خبروں سے مجھ کو الٰہی رہوں اک خبردار تیرا

01:26:16) ساری لڑائیوں کی جڑ بدگمانی ہے۔۔۔

01:27:06) بدگمانی پر ایک بڑھیا خانہ بدوش کا واقعہ۔۔۔

01:28:15) ایک صاحب کا خط جو حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے پاس آیا کہ میرے اندر بدگمانی کا مرض ہے حضرت نے اصلاح فرمائی۔۔

01:31:59) کھلم کھلا گناہ کون سے ہیں۔۔

01:34:33) داڑھی پر نصیحت۔۔۔ ہم ایسے رہے یا کہ ویسے رہے وہاں دیکھنا ہے کہ کیسے رہے کسری اور قیصری کے سفیر کا واقعہ جو بڑی مونچھ رکھ کر آئے تو آپ ﷺ نے کیا فرمایا ویلکما الخہ۔۔۔۔

01:36:05) جو جس حال میں مرے گا اُسی حال میں مرے گا۔۔۔

01:39:28) حضرت حفیظ جونپوری صاحب رحمہ اللہ کے جذب کا واقعہ۔۔۔ سُن لے اے دوست جب ایام بھلے آتے ہیں گھات ملنے کی وہ خود ااپ ہی بتلاتے ہیں جس کے دن اچھے ہونے والے ہوتے ہیں اس کے دل میں براہِ راست اللہ تعالیٰ ہدایت اور توفیق ڈال دیتے ہیں کہ خبردار بہت نالائقی کرلی اب تمہیں ہمارا بننا ہے۔۔

01:41:04) آج یہود نصاری سے محبت کتنی بڑھ گئی ہے ہر بات میں اُن کی نقل۔۔۔

01:45:58) مری کھل کر سیہ کاری تو دیکھو اور ان کی شانِ ستّاری تو دیکھو گڑا جاتا ہوں جیتے جی زمیں میں گناہوں کی گراں باری تو دیکھو ہوا بیعت حفیظ اشرف علی سے بایں غفلت یہ ہشیاری تو دیکھو واقعی بڑی ہشیاری ہے۔ مبارک وہ بندہ ہے، بہت ہی مبارک بندہ ہے وہ جو اللہ والوں سے تعلق کرلے جو اللہ کے دوستوں سے دوستی کرلے۔ اللہ تعالیٰ جانتے ہیں کہ یہ ہماروں کا ہمارا ہے، یہ ہمارے دوستوں کا دوست ہے۔ لہٰذا اس پر بھی فضل فرمادیتے ہیں اور اس کو بھی اپنا بنالیتے ہیں۔ اللہ والوں کی صحبت سے تقدیریں بدل جاتی ہیں۔

01:51:10) تو بہ کی چار شرطیں۔۔

01:53:15) امرد لڑکوں سے احتیاط ضروری ہے۔۔۔۔

01:55:28) بدگمانی اور تکبر تباہی ہے۔۔۔

01:55:46) دوبدکار عورتوں کی توبہ کا واقعہ۔

02:02:47) موبائل کی ناشکری۔۔۔

دورانیہ 2:02:48

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries