جمعہ  بیان   ۲۸ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ء    :بے حیائی سے بہت بچیں     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

15:33) بیان کے آغاز میں اشعار۔۔

21:35) {یٰاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اتَّقُوا اﷲَ وَکُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِیْنَ} ارشاد فرمایا کہ یہ آیت دین کی بنیاد اور دین کی ابتداء سے انتہاء تک نسبت مع اﷲ کے تمام درجات کا خدائی منشور ہے ۔۔

22:12) اللہ والوں کے تذکروں سے دل نور سے بھر جاتا ہے۔۔

22:24) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں صحبت اہل اللہ کو فرض عین کہتا ہوں کیونکہ تقوی فرض ہے ۔۔

23:22) جہاں بھی رہو ایک قدم بھی اپنے اکابر سے پیچھے نہ رہو۔۔۔

23:42) صحبتِ صالحین کی فکر کرنا چاہیے۔۔

23:55) بیان کے دوران نفل نہیں پڑھنا چاہیے۔۔

24:07) بیان کے دوران آپ موبائل میں لگے ہیں کیوں آئے آنے کا مقصد کیا ہے؟پیسہ خرچہ کیا محنت کی لیکن دور بیٹھے ہیں۔۔ صحبت ِاہل اللہ کی خاصیت۔۔ شرح مشکوۃ میں ہے حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا:۔ اللہ تعالی کی رحمت نازل ہوتی ہے جب صالحین اور اللہ کے مقبول بندوں کا تذکرہ ہوتا ہے، اللہ والوں کے تذکرے سے رحمت برستی ہے چہ جائیکہ وہاں خود اللہ والے موجود ہوں تو وہاں کتنی رحمت برسے گی۔

25:04) یک زمانہ صحبتِ باولیاء بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا

33:24) ٹخنہ چھپانے پر وعید: چار عذاب تین کاموں پر۔۔

34:35) اسبال ازار۔۔۔

36:11) شیخ کے پاس آئے اور اصولوں پر عمل نہ کیا تو ایک ٹکے کا فائدہ نہ ہوگا۔۔

37:48) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پریشانی کی دو وجہ ہوا کرتی ہیں ایک جس سے اپنا معاملہ ہواس سے محبت نہ ہو۔۔۔

39:35) بڑائی صرف اللہ کو زیبا ہے۔۔۔

40:54) آنکھ کی حفاظت نہ کرنا آنکھ کا زنا ہے۔۔۔

42:16) غیبت سے جو نقصان پہنچتا ہے اس کی کوئی شکل نہیں ہے۔۔۔

43:51) شرعی پردہ گھر میں کیسے آئے گا؟۔۔۔

45:58) ایک علاقے میں سات سال بعد جانا ہوا وہاں سات سال پہلے کوئی بے پردہ عورت نہیں تھی لیکن اس دفعہ معلوم ہوا کہ بیٹیوں کو بے پردہ گھر سے نکالا ہوا ہے سات سال بعد کیا ہوگیا۔۔۔جب حیّا نہیں رہا تو کچھ بھی نہیں رہا۔۔۔

47:11) ایک ادب کہ کسی نئے شخص کو وقت لگانے کے لیے نہیں لانا چاہیے۔۔۔

48:14) نکاح میں گولہ باری کرنا یہ آتش پرستوں کی نقل ہے۔۔۔ایک عجیب واقعہ ایک صاحب کی دس سال کی بیٹی کے سر پر گولی لگ گئی کتنی ان لوگوں نے بدعائیں لیں۔۔

54:11) ہر دین کا ایک ممتاز اخلاق ہوتا ہے ہمارے دین کا ممتاز اخلاق حیاء ہے۔۔

58:29) آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب اللہ کسی بندے کو ہلاک کرنا چاہتا ہے تو حیاء کو اُس سے چھین لیتا ہے۔۔۔ایسے شخص سے امانت بھی چھین لی جاتی ہے اور پھر آخر میں صفت ایمان ہی چھین لیا جاتا ہے۔۔۔۔

01:00:26) مساجد،مدارس دینی اجتماعت اور حرمین شریفین کو اس تصویر کی لعنت سے پاک کریں۔۔۔

01:06:24) اگر اصلاح نہیں کرائی تو پھر لڑکیوں کو دیکھتے رہے گیں فلمیں دیکھتے رہے گیں۔۔

01:07:20) حیاء نہیں ہے تو ماں بات کی نافرمانی کرے گا،حیاء نہیں ہےزنا کرے گا،حیاء نہیں ہےدوسروں کی بہو بیٹیوں کو دیکھے گا،حیاء نہیں ہےملاوٹ کرے گا،حیاء نہیں ہےرشوت لے گا بیٹیوں کو ہاسٹل میں پڑھائے گا ،حیاء نہیں ہےبیٹیوں کو باہر ملک بھیجے گا،حیاء نہیں ہےلڑکوں کے ساتھ پڑھوائے گا۔۔

01:09:02) ایک واقعہ...کیسے ماں باپ ہیں جو بیٹیوں کو اکیلا چھوڑا ہوا ہے نو گھنٹے کا سفر کرکے کوئی محرم نہیں اور دفتر کے کام سے نکلی ہوئی ہیں اور رہ کہاں رہی ہیں وہیں ہاسٹل میں اور مسلمان لرکیاں بے حیائی عروج پر..

01:14:51) اس سمارٹ فون کی مصیبت سے جان چھڑائیں جس نے اللہ تعالی سے دور کیا ہوا ہے۔۔۔

01:18:21) نامحرم کو دیکھنے سے اللہ تعالی بہت ناراض ہوتے ہیں۔۔

01:24:14) سمارٹ فون کی تباہیاں۔۔۔

01:26:07) جو اپنی بیوی اور بیٹی کے پاس نامحرم کو آنے سے نہ روکیں تو ایسا شخص کو دیوس کہا گیا ہے اور آج ایسے بھی حیاء والے ہیں کہ ایسی بیوی تلاش کرتے ہیں کہ بے پردہ گھماوں گا تو لوگ دیکھیں گے کہ اس کو کیسی خوبصورت بیوی ملی ہے۔۔۔

01:15:49) بے پردہ عورت کو دیکھا تو بتاؤ کیا حال ہوا ہوگا؟ حضرت مولانا شاہ ابراالحق صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے عورت کو بے پردہ پھراتے ہو لیکن ایک پاؤ گوشت تھیلے میں چھپا کر لے جاتے ہو کہ کہیں چیل نہ اُڑا لے جائے، ایک پاؤ دودھ کو بلی سے چھپاتے ہو کہ کہیں بلی دودھ نہ پی جائے اور ایک ہزار کے نوٹ جیب میں ہیں تو جیب پر ہاتھ رکھتے ہوکہ کوئی جیب کترا ہاتھ نہ دِکھا دے جبکہ ان چیزوں میں خود چل کر جانے کی صلاحیت نہیں ہے، نوٹ میں اتنی طاقت نہیں کہ چل کر جیب کترے کے پاس چلا جائے، دودھ میں اتنی طاقت نہیں کہ بلی کے پاس چلا جائے، گوشت میں اتنی طاقت نہیں کہ اڑ کر چیل کے پاس پہنچ جائے لیکن عورت کے اندر یہ خاصیت ہے کہ وہ خود سے کہیں چلی جائے۔ اخبارات میں پڑھتے ہیں کہ عورتیں عاشق ہوکر گھر سے بھاگ گئیں تو ایک پاؤ دودھ کی قدر کرنے والو! ایک پاؤ گوشت کی حفاظت کرنے والو! جیب میں ایک ہزار کے نوٹ پر ہاتھ رکھ کر جیب کتروں سے بچانے والو! اپنی بہو بیٹیوں کو اکیلے بھیجتے ہوئے تمہیں شرم و غیرت نہیں آتی۔

01:32:57) غیرت قریب قریب تمام گناہوں سے محافظ ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries