مجلس  ۲۹ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ءفجر   :اللہ والوں کی قدر کیا ہے ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:52) مسجد کی لال پٹی سے باہر جو جگہ ہے اگرچہ وہ مسجد سے خارج ہے لیکن اپنے آپ کو تمت سے بچانے کے لیے بھی وہاں پر باتیں کرنا اور گپ شپ لگانا اس سے بچنا چاہیے۔۔۔

02:53) اللہ والوں کی قدر کیا ہے؟۔۔۔جو وہ تعلیمات دیں ان پر جان لڑا کر عمل کرنا ہے۔۔۔

07:29) مسجد اور مدرسے کا پیسہ کہاں سے آیا؟تمہیں کیا کہ کہاں سے آیا جو تم کڑوڑوں روپے فضول خرچ کرتے ہو شادی وغیرہ میں لٹاتے ہو پہلے اس کو تو بتاؤ کہ یہ کہاں سے آئے؟آئے ہیں مدرسوں سے حساب لینے والے۔۔۔

09:34) بچی کا کھانا سنت سے ثابت نہیں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب میں بھی اس کا تذکرہ ہے۔۔۔ایک لطیفہ۔۔۔

12:18) حضرت والا رحمہ اللہ کا واقعہ کہ بچی کا کھانا بھی نہیں کھایا او ر لانے والے کو فرمایاکہ یہ سنت سے ثابت نہیں نہ میں خود کھاؤں گا اور نہ اپنے متعلقین کو کھانے دوں گا۔۔۔

13:56) اللہ والا تو شبہ ِگناہ سے بھی بچتا ہے۔۔۔مقتداء حضرات کو بہت احتیاط کرنی چاہیے۔۔۔حضرت والا دامت برکاتہم کا ایک واقعہ۔۔۔

19:11) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کہ ملفوظات:اِرشاد فرمایاکہ بزرگوں کی اصلی برکات اُن کے اعما ل اور افعال ہیں ۔۔۔

20:59) کسی مولانا کا ذکر کہ مطالعے کا کتنا شوق ہے جب اُنہوں نے اصلاح کرائی اور ایک کتاب پڑھنے کا مشورہ دیا اہل اللہ کی صحبت کی اہمیت تو اب مست ہورہے ہیں۔۔

22:25) اِرشاد فرمایاکہ غالباً حضرت اسماعیل شہید رحمہ اللہ نے فرمایاکہ بزرگوں کا فیضِ صحبت آفتاب کے مشابے ہوتا ہے۔۔۔

23:23) اِرشاد فرمایاکہ مشائخ کی صحبت میں رہنے والا ہر وقت اُن سے نفع حاصل کرتا رہتا ہے۔۔۔

24:31) اِرشاد فرمایاکہ اہل اللہ کی نسبت یہ خیال کرنا کہ کون بڑا ہے اورکون چھوٹا ہے یہ سخت بے ادبی ہے۔۔۔

25:47) ڈاکٹر محبوب عالم صاحب کے نانا بننے پر یہ شعر پڑھا کہ ۔۔۔ کمر جھک کے مثلِ کمانی ہوئی کوئی نانا ہوا کوئی نانی ہوئی ان کے بالوں پہ غالب سفیدی ہوئی کوئی دادا ہوا کوئی دادی ہوئی اور فرمایاکہ مبارک ہوآپﷺ نانا بنے دادا نہیں بنے۔۔۔

28:01) مدینہ شریف کہ ایک بزرگ سے ملاقات کا تذکرہ جو حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد میں سے تھے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries