اتوار مجلس  ۳۰ ۔ اکتوبر      ۲ ۲۰۲ء  :اللہ کے نام کا مزہ گناہوں کو چھوڑنے سے ملتا ہے 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:13) جناب سید ثروت صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار سنائے ۔

17:21) حضرت والادامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اور بیان شروع فرمایا۔

18:15) مقصد حیات اللہ کو راضی کرنا ہے۔

19:38) روح کی غذا اللہ کی فرماں برداری ہے! اور نفس کی غذا گناہ ہے۔

20:37) دبئی میں ہونے والے ایک صاحب کا واقعہ کہ کس طرح اللہ تعالیٰ اس کو جذب کیا! اس نے پوچھا تھا میں جوان ہوگیا لیکن مجھے پتہ نہیں کہ میرا مقصدِ زندگی کیا ہے؟

21:51) اپنے اولاد کو جب وہ بڑے ہوں تو ان کو سمجھانا چاہیے! اپنی اولاد پر محنت کریں۔

24:26) کس طرح اپنی بیٹیوں کو باہر نکالا ہوا ہے! ایک صاحب کا واقعہ کہ پلانٹ پر دو لڑکیاں انجینئر ہیں ، گھر سے 9 گھنٹے دور وہاں کام کرتی ہیں اور وہیں رہتی ہیں! ۔۔آہ! یہ کون ماں باپ ہیں۔

26:26) ایک گاؤں میں کچے مکان میں رہنے والے صاحب نے اپنی بیٹی کو چائنا بھیجا ہوا۔۔۔پیسوں کےلیے! اللہ معاف کرے!۔ 27:25) کینٹیر سےمثال سے سمجھایا کہ کس طرح پانی پر جہازوں میں کنٹینر چلتے ہیں ان پر سامان ہوتا ہے! اسی طرح ہمارے اوپر نماز ، روزہ، زکوۃ کے کنٹینر لدھے ہوئے ہیں۔

28:14) وراثت تقسیم نہ کرنے کا وبال!۔

28:34) تقویٰ کے انعامات!

30:18) آج دین زبان پر تو ہے لیکن دل میں نہیں اترتا! اگر اترتا تو ہم گناہ نہ کرتے۔

32:48) گنجائشوں پر عمل کرتے ہی رہنا کا نقصان ! مولانا رومی رحمہ اللہ کی مثال! اوروں کےلیے آسانیاں اور اپنے نفس کےلیے تنگی اور تقویٰ۔

34:53) بیٹی کی رخصتی پر کھانا سنت سے ثابت نہیں!۔

36:04) چہرہ ترجمان دل ہوتا ہے! جو دل میں ہوتا وہی چہرے پر آتا ہے۔

44:52) مچھلی کی مثال سے سمجھایا کہ مچھلی اگر پانی سے جدا ہوتی ہے تو واپسی کس تڑپ سے جاتی ہے! اسی طرح چار شرطوں سے ہم توبہ کرکے تڑپ کراللہ کی محبت کے سمندر میں ڈوب جائیں۔

46:46) وراثت کی تقسیم کرنی ہی کرنی ہے! یہ وارثین کا قرضہ ہوگیا اس پر جس کے ہاتھ میں جائیداد کا کنٹرول ہے! لیکن تقسیم نہیں کرتے اسی لیے کونو مع الصادقین !۔

50:15) بیان Bluetooth سے ٹرانسفر ہونے کی مثال سے سمجھایا! کہ کس طرح اللہ والوں کا دردِ دل ٹرانسفر ہوتا ہے۔

52:21) حضرت والا رحمہ اللہ سندھ ایگری کرچل یونیورسٹی میں بیان ! دیسی آم کس طرح لنگڑا آم بنتا ہے اسی طرح کونو مع الصادقین کی ٹیکنالوجی ہے کہ اسی سے اللہ والے بنتے ہیں۔

56:50) اسمارٹ فون کی تباہ کاریاں۔

58:17) ڈیجیٹل تصویر کی تباہ کاریاں۔۔۔حرم شریف میں ایک صاحب نے چپکے سے تصویر لی ۔۔۔ڈیلیٹ کروائی اور سمجھایا ۔

01:05:37) کفار کو تو آپ ﷺ نے معاف کردیا لیکن بدنظری کرنے والے کے لیے بددعا فرمائی۔

01:00:46) حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ کی ایک صاحب کو نصیحت کہ واٹس ایپ کے علاوہ کوئی چیز موبائل فون میں نہ ہو۔

01:02:32) حرم شریف میں بھی تصویر کشی کی لعنت نہیں چھوڑتے! اللہ نے ہمیں اس لیے بھیجا ہے!۔۔۔ موبائل فون کی تباہ کاریوں کے متعلق حضرت مفتی امجد صاحب دامت برکاتہم نے بیان کیا کہ موبائل فون بجنے لگا اور میوزک پوری مسجد میں بجنے لگا!

01:04:02) ہمارا دین پر ایسا عمل ہو کہ لوگ خود ہی پوچھیں ۔

01:05:00) اسکولوں میں کیسا نصاب پڑھایا جارہا ہے! کس طرح ہمارے بچوں کو دین سے دور کیا جارہا ہے۔

01:06:47) کوئی بھی اللہ نے نعمت دے دی تو اس پر اکڑنا نہیں چاہیے! بعض لوگ یوں کہتے ہیں کہ اس میں میرا کمال ہے! فرمایا کہ نہیں! یہ ناشکری ہے! سب اللہ کی عطا ہے! ۔۔۔کوئی تعریف کرے تو کہے کہ جتنی نیکیاں ہیں اللہ کی عطا ہیں اور جتنے گناہ ہیں میرے نفس کی خباثت۔۔۔ عطا اور خطا کے بیج میں رہے گا وہ محفوظ رہے گا ۔۔۔یہ سوچیں یہ تعریف اللہ کے ستاری کی چادر کی نورانیت کی تعریف ہے۔ اور میرے گناہوں نے اس چادر کو کاٹ دیا ہے، بس اس چادر کا ایک تار رہ گیا ہے!۔۔۔حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کی دعا۔۔۔ اے اللہ میں تو آپ کو خوش نہ کرسکا لیکن آپ اپنی رحمت کا دروازہ بند نہ کیجیے گا۔

01:11:43) عملیات کا رَد۔

01:12:37) جو توبہ کرتے رہتے ہیں اس پر اللہ تعالیٰ کی نظر زیادہ ہوتی ہے۔

01:14:39) شیخ سے تعلق رکھے اور سچ بتائے! تو اصلاح ہوگی۔

01:15:55) حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کا مبارک تذکرہ۔

01:17:21) کوئی تعریف کرے تو ہمیں اپنے بارے میں کیا سوچنا چاہیے! سب تعریفیں اللہ کی ہیں۔

01:18:40) تکبر کا ایٹم بم! ایمان اور اعمال کو تباہ کردیتا ہے! اس کے علاج کےلیے اللہ والے سے جڑنا ہوگا۔

01:19:25) اللہ کا راستہ تو ہموار ہے لیکن ہمارے قدموں میں گناہوں پھنسے ہوئے ہیں۔

01:20:50) رونے سے کام بنے گا! اے اللہ مجھے ایسی توفیق دے کہ اتنا رونا نصیب ہوں کہ اسی آنسو میں بہہ کر آپ تک پہنچ جاؤں۔

01:21:40) اللہ کے نام کا مزہ بے مثال ہے ! ایک اللہ والے سائیں توکل شاہ کا واقعہ ! جب اللہ کا نام لیتا ہوں تو زبان مٹھاس سے بھر جاتی ہے۔

01:21:53) ہر مخلوق اللہ کی فرماں بردار لیکن ہم جس کے لیے یہ دنیا خدمت میں لگے ہے ہم نافرمان۔

01:21:59) اللہ کے نام کا مزہ کب ملے گا؟ گناہوں چھوڑ دو!علاج کرواؤں پھر دیکھو کیسا مزہ ہے اللہ کے نام پر انبیاء کرام علیہ السلام نے خون بہا دئیے! اللہ پیارے ہیں احد کے میدان کی تاریخ دیکھیں! اللہ پیارے ہیں سلطان ابراہیم بن ادھم کو دیکھیں کس طرح سلطنت فدا کردی۔

01:21:59) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی مثال کہ ہمارے اعمال کی مثال کیا ہے۔

01:22:27) حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کا ایک نوجوان پر غصہ کردیا ! پھر اللہ کی عظمت کا خیال آیا تو اس کے گاؤں معافی مانگنے گئے۔

01:23:00) اللہ کی یاد میں رونے کا جذبہ ، مولانا رومی رحمہ اللہ کا شعر! ہم اپنے گناہوں کو یاد کرنے کےلیے پیدا نہیں ہوئے، اللہ کی یاد کےلیے پیدا ہوئے۔

01:24:00) ہم اللہ کی یاد کےلیے پیدا ہوئے ہیں! یعنی اللہ کی پہچان کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔

01:25:11) اللہ سے جذب مانگنا چاہیے! اس پر ال انڈیا شاعر جگر مراد آباد ی کا واقعہ جذب بیان فرمایا!حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضری!اور دعا کا عرض کرنا! اور شراب کو چھوڑنا ہے ! اللہ والا بننا۔

01:28:34) اخلاق سے کس طرح دین پھیلاتا ہے! گناہ سے نفرت واجب ، گنہگار سے نفرت حرام ۔

01:29:05) سکون اللہ کی یاد میں ہے! لیکن ہم گناہوں میں ڈھونڈ رہے ہیں۔

01:32:58) حضرت عیسی علیہ السلام اور ایک شخص کی قبر میں ہونے والے عذاب سے نجات کیسے ہوئی! کہ اس کے بیٹے نے پہلی بار بسم اللہ الرحمن الرحیم تو اللہ پاک اس پر بخش دیا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries