مجلس  یکم نومبر ۲ ۲۰۲ءعشاء :اگر اللہ مل گیا تو سب کچھ مل گیا ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:52) تعلیم۔۔

04:58) مایوسی اور تواضع۔

05:04) بڑائی اللہ تعالی کو پسند نہیں۔۔

07:18) اپنی اوقات اور ماضی کو نہیں بھلانا چاہیے۔۔

10:07) خود اپنی رائے پر چلنے کو پیروی نہیں کہتے غلامی نفس پر چلنے کو بندگی نہیں کہتے۔۔

11:09) اللہ کے دیوانے ہوجاؤ تو دوسرے لوگ تمہارا غم اٹھائیں گے:۔ اسی سفر کے دوران ایک اسٹیشن پر ایک آدمی کھیت کے ہرے ہرے چنے بیچ رہا تھا، سمجھ رہے ہیں آپ لوگ! ہراچنا یہ ابلا ہوا نہیں ہوتا، کھیت کے تازہ ہرے ہرے چنے۔ سب نے خریدلیےاوراس کو چھیل کر کھانے لگے۔

16:31) دو چیزوں سے دل تباہ ہوجاتا ہے۔۔

18:32) تو حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ بھئی !مولاناعبدالغنی تو میرے سر پر تیل کی مالش کر رہے ہیں، اس وقت ہماری سرپرستی میں مشغول ہیں لہٰذا آپ لوگ چنے چھیل کرکے ان کے منہ میں ڈالئے کیونکہ ان کے دونوں ہاتھ میرے سر پر تیل مالش میں مشغول ہیں۔ اب سب لوگ چنے چھیل چھیل کر میرے شیخ کے منہ میں ڈالنے لگے۔میرے شیخ کو چِھلا ہوا مال ملنے لگا، یہ ہوتاہے خدمت ِپیر کا انعام! پھر حضرت حکیم الامت نے فارسی کا ایک مصرع پڑھا

25:16) اللہ تعالی کے راستے کا غم کا کیا مطلب ہے۔۔

29:10) اکثر علماء کا وزن زیادہ کیوں ہوتا ہے بعض لوگ بدتمیزی کرتے ہیں ایسے لوگوں کو نصیحت۔۔ 34:24) اللہ کےلیے بیان کرنا چاہیے! اپنی نیت کرکے بیان کرنا چاہیے! لوگوں کی تعداد سے قبولیت نہیں ملتی ! ۔۔۔ حضرت گنگوہی رحمہ اللہ کے اخلاص کا واقعہ! لوگوں کے لیے بیان نہیں کرتے

37:20) حرام خواہشات ہمیشہ جوان رہتی ہیں چاہے بوڑھے ہوجائیں

39:16) ویڈیو گیم کھیلنے والے ایک صاحب کا سوال ۔۔۔اور اس جواب کہ آپ کو بننا کیا ہے! اس نے کہا اللہ والا بننا ہے! تو پھر کیا اللہ والے گیم کھیلتے ہیں! یہ سب چیزیں یہود نصاریٰ کی سارشیں ہیں! کہ نوجوان اسی میں لگے رہیں

41:01) اللہ کا دیوانہ ہونا یہ ہے کہ ہر بات میں سنت کا عمل ہے یا نہیں؟

42:53) ختم نبوت کے بزرگ آئے تھے! قادیانیوں کے خلاف اسکولوں میں محنت کررہے ہیں اب کالج اور یونیورسٹی میں کوششیں کررہے ہیں

44:22) جو اللہ کا غم اٹھاتا ہے دنیا والے اس کا غم اٹھاتے ہیں! جتنا بوڑھا ہوتا جائے گا لوگوں میں اور محبوب ہوتا جائے گا! اور دنیا کا معاملہ اس سے برعکس ہے

45:34) جتنی دفعہ گناہ کیا اتنی دفعہ توبہ کرنا ہے!۔۔۔ اللہ والے اللہ کے عشق کے دریا کی مچھلیاں ہیں

46:44) ایک لطیفہ ۔۔۔ایک رِیاکار شخص کا واقعہ ہے! آج میرا روزاہ بھی ہے! نیک بننا فرض اپنے کو نیک سمجھناحرام ہے

48:29) دو چرسیوں کا لطیفہ! امریکہ جانے کےلیے لیٹر بکس میں منہ ڈال دیا!

50:52) لطیفہ ! برتنوں نے بچے دئیے!۔۔۔پھر برتن مرگئے! ۔۔لالچ میں پیسے جاتے ہیں، اسی میں مرتے ہیں۔۔۔ڈبل شاہ کے چکر میں پڑ جاتے ہیں

55:50) اللہ خوشیوں کا مالک ہے ! جو اُن کو ناراض کرتا ہے اللہ وہ خوش نہیں رہ سکتا۔

57:44) اللہ کو اللہ کو مانگنا چاہیے کہ اپنی دوستی عطا فرمادیں پھر دیکھیں کیا ملتا ہے! اس سے بڑھ کر کوئی دعا ہوسکتی ہے؟مبارک ہیں وہ بندے جو خدا سے خدا کو مانگتے ہیں ۔۔اگر اللہ مل جائے تو سب کچھ مل گیا

01:00:40) دعا کی پرچیاں

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries