جمعہ  بیان ۴  نومبر ۲ ۲۰۲ء  :ہر جاندار کا رزق اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

20:10) بیان کے آغاز میں جناب سید صاحب نے اشعار پڑھے۔۔۔

27:15) دو باتوں سے کوئی آدمی خالی نہیں اس وقت یا میں غم میں ہوں یا خوشی میں ہوں۔۔

27:53) اختیاری اور غیر اختیاری صبر و شکر بس زندگی اس میں گذر جائے۔۔

31:22) جتنا شکر کریں گے اللہ تعالی اور دیں گے اور صبر نہیں کریں گے تو اللہ تعالی کیا فرماتے ہیں میرا عذاب بھی سخت ہے۔۔

34:27) جو شادیوں میں فائرنگ کرتے ہیں اس کے نقصانات کے جو واقعات آتے ہیں بتانہیں سکتے ایک بچی کا واقعہ۔۔

34:56) شکر کا حاصل گناہ نہ کرناہے۔۔

35:24) صبر کی تفسیر۔۔

40:20) باخبر لوگ کون ہیں۔۔

40:44) پریشانی دو وجہ سے ہوا کرتی ہیں۔۔

42:14) ہر دعا قبول ہوتی ہے۔۔

46:46) دو وجہ سے پریشانی آتی ہے۔۔

53:19) رزق کا ادب..بچوں کی تربیت کس طرح کرنی ہے رزق کا ادب سکھلانا ہے۔۔

56:03) الٹے ہاتھ سے کھانا نہیں کھان چاہیے نہ پانی پینا چاہیے۔۔

56:51) پریشانی کی دو وجہ ایک اللہ تعالی سے محبت نہ ہونے کی وجہ ہے

59:14) آپ ﷺ نے عورتوں کو دوزخ میں زیادہ دیکھا تین وجہ ہے۔۔

59:30) دوسری وجہ پریشانی کی:۔ کہ خلاف عادت کام ہوگیا یعنی تجارت کی لیکن نفع نہیں ہوا نقصان ہوگیا۔۔

01:02:43) اپنی اولاد کی بنیاد میں ایمان اسلام نہیں ڈالا بلکہ بچپن سے ہی ناچ گانا وغیرہ سکھایا ۔۔

01:06:24) {وَمَامِنْ دَآبَّۃٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّاعَلَی اللّٰہِ رِزْقُھَا} ہر جاندار کا رزق اللہ کے ذمہ ہے۔ حضرت موسی علیہ السلام کا واقعہ۔۔ ﴿وَمَا مِنْ دَآ بَّۃٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّاعَلَی اللّٰہِ رِزْقُہَا﴾ (سورۂ ھود، آیت:۶) کی تفسیر دیکھ لیں۔ ایک دفعہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ذرا سا خیال آیا کہ اللہ تعالیٰ ساری دنیا کو کیسے پالتے ہیں فوراً حکم ہوا کہ فلاں چٹان پر عصا مارئیے، تین دفعہ عصا مارنے پر چٹان تین ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی، تیسری چٹان میں ایک کیڑا نکلا، اُس کے منہ میں ہرا پتہ تھا، اب بتائیے! وہ کہاں سے روزی پارہا ہے جبکہ پتھر میں کوئی سوراخ بھی نہیں تھا۔ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے وَمَا مِنْ دَآ بَّۃٍ کی اس آیت کے ذیل میں لکھا ہے کہ وہ کیڑا یہ وظیفہ پڑھ رہا تھا: ((سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ وَیَسْمَعُ کَلَامِیْ وَیَعْرِفُ مَکَانِیْ وَیَذْکُرُنِیْ وَلَا یَنْسَانِیْ)) (تفسیر روح المعانی) پاک ہے وہ ذات جو مجھے دیکھ رہی ہے، اور میری بات سن رہی ہے اور وہ میرے رہنے کی جگہ کو خوب پہچانتا ہے اور مجھے یاد رکھتا ہے اور کبھی فراموش نہیں کرتا۔ اللہ ہمیں کبھی نہیں بھولتا بس ذرا ایمان کو تازہ رکھو۔

01:08:43) قومیت صوبائیت پر لڑنا سوءِ خاتمہ کا خطرہ ہے۔۔۔

01:14:19) اللہ اللہ کیسا پیارا نام ہے۔۔

01:14:30) ذکر کا طریقہ۔۔

01:15:51) جس رب نے اتنی نعمتیں دیں اُس رب کو یاد نہیں کررہے۔۔

01:18:38) اللہ کتنے پیارے ہیں ایک راجا کا واقعہ۔۔

01:23:30) حضرت عالمگیر رحمہ اللہ کا واقعہ ایک ہندو بچے کو اتنا حضرت عالمگیر پر اعتماد ہے ۔۔

01:24:18) اللہ تعالی فرمارہے ہیں کہ استغفرو ربکم مجھ سے معافی مانگو اللہ تعالی نے معاف کرنا ہے تب ہی تو فرمارہےہیں ۔۔

01:26:39) فرعون نے اپنی بیوی حضرت آسیہ رضی اللہ عنھا کو اتنی تکلیفیں دیں ایمان لانے کے بعد۔۔ حضرت آسیہ کے لیے ایک عظیم الشان نعمت خیر فرعون کو جب اپنی بیوی حضرت آسیہ علیہا السلام کے ایمان کا پتا چلا تو اس ظالم نے ان کو بہت تکلیف پہنچائی، بہت ستایا، لکڑی کے تختہ پر لٹا کر آپ علیہا السلام کے ہاتھوں اور پائوں میں کیلیں گاڑ دیں حتیٰ کہ اسی حالتِ تکلیف میں آپ کی روح نکل گئی۔ مفتی بغداد علامہ سید محمود آلوسی رحمۃ اﷲ علیہ نے تفسیر روح المعانی میں لکھا ہے: {وَ قَدْ وَرَدَ اَنَّ اٰسِیَۃَ اِمْرَأَۃَ فِرْعَوْنَ تَکُوْنُ زَوْجَۃَ نَبِیِّنَا صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ } ( تفسیر روح المعانی، ج:۲۵،ص:۱۳۶) تحقیق کہ وارد ہے کہ حضرت آسیہ زوجۂ فرعون جنت میں ہمارے نبی پاک صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی بیوی ہوں گی۔

01:28:23) فرعون کا اپنی اہلیہ حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا سے اپنے اسلام کے لیے مشورہ کرنا فرعون گھرگیا اور اپنی بیوی حضرت آسیہ رضی اللہ عنہاسے یہ ماجرا بیان کیا انھوں نے کہا ارے اس وعدہ پرجان قربان کردے کھیتی تیار ہے اور نہایت مفید ہے اب تک جو وقت گذرا ہے سب بے سود گذرایہ کہااور زار زار رونے لگیں اور ان کو ایک جوش آگیا اور کہا تجھے مبارک ہو، اے گنجے! آفتاب تیرا تاج ہوگیا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے تیری برائیوں کی پردہ پوشی کی اور تجھے دولتِ باطنی دینا چاہتے ہیں، گنجے کاعیب تومعمولی ٹوپی چھپاسکتی ہے مگر تیرے عیوب کو توحق تعالیٰ کی رحمت کاتاج چھپاناچاہتاہے۔ میرا مشورہ تویہ ہے کہ اے فرعون! تومشورہ نہ کر۔ تجھے تواسی مجلس میں فورًا اس دعوت کو خوشی خوشی قبول کرلینا چاہیے تھا۔

01:33:23) ہاتھ جوڑ کر ایک نصیحت کرتا ہوں کہ اس وقت جو حالات ہیں اخبار میں نہیں جانا بریکنگ نیوز پر مت جانا خبروں کو مت پھیلانا۔۔ سیاست سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ان پہ کیا فرض ہے وہ اہل ِسیاست جانیں میرا پیغامِ محبت ہے جہاں تک پہنچے

01:36:08) پاکستان کو برا بھلا نہ کہو نہ کسی کو چھیڑو اپنے ملک کے لیے دعا کریں افواہیں نہ پھیلائیں دعا ئیں کریں۔۔۔

01:37:15) جمعہ کے دن گردن پھلانگنا ...وعید

01:37:43) جمعے کے چھ اعمال۔۔۔

01:42:17) درد بھری دعا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries