جمعہ بیان  ۲۵ نومبر ۲ ۲۰۲ء      :صبر و شکر   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

13:52) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی مفتی انوار الحق صاحب نے اشعار پڑھے۔۔۔

24:59) الحمد للہ حضرت والا دامت برکاتہم کی آج 22 دن کے سفر سے واپسی ہوئی حضرت والا قطر،مسقط اور عمرہ کے سفر پر تھے کل شب جمعہ رات ساڑے گیارہ کی فلائیٹ تھی لیکن جدہ میں تیز بارش کے باعث وہاں بارش کا سیلاب آیا ہے تو فلائیٹ لیٹ ہوگئیں حضرت والا صبح کی فلائیٹ سے تشریف لائے حضرت کی فلائیٹ 25 نومبر کو ساڑے پانچ پر ہوگئی۔۔

29:55) الحمد للہ پیارے شیخ دامت برکاتہم آج صبح کراچی ائیرپورٹ سے گھر سندھ بلوچ سوسائٹی تشریف لے گئے ہیں۔۔۔ ماشاء اللہ بہت سے احباب حضرت والا دامت برکاتہم کی زیارت کےلیے فجر سے پہلے ہی ائیرپورٹ پر آئے ہوئے تھے، فلائٹ کو 24 نومبر 11:30 رات کو اترنا تھا لیکن بوجوہ تاخیر ہوئی اور فلائیٹ 25 نومبر ساڑھے پانچ بجے اتری اور یہ اس تاخیر سے جو برکت سامنے آئی کہ وہاں جدہ ائیرپورٹ سے حضرت والا دامت برکاتہم نے براہ راست مجلس فرمائی اور اس موقع پر صبر کے حوالے سے عجیب نصائح فرمائیں جو گروپ میں آچکی ہیں۔۔۔ ماشاء اللہ ائیرپورٹ پر سب احبابِ محبت سے حضرت والا دامت برکاتہم نے فرداً فرداً مصافحہ اور معانقہ فرمایا باوجود یہ کہ سفر بہت طویل ہوگیا تھا، سب احباب خوب مسرور و سرشار تھے، تقریباً 20 دن کے بعد زیارت ہورہی تھی۔۔۔ گاڑی میں تشریف فرماہو کر حضرت والا دامت برکاتہم نے چند منٹ بہت درد سے دعا بھی فرمائی اور پھر گھر کی طرف روانگی ہوگئی۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ پیارے شیخ کو خوب خوب کروڑوں جوانیاں عطا فرمائے اور سایہ شفقت تادیر عافیت کے ساتھ 120 برس سلامت باکرامت رکھے۔ اور ہمیں قدر والا عمل بنادے آمین یارب العالمین۔

30:55) بیان کا آغاز ہوا۔۔ غیبت،حسد،بہتان،طنز،غیبت سب بڑے گناہ ہیں اور بے پردگی کتنا بڑا گناہ ہے۔۔۔

31:26) یزکیھم فرض ہے۔۔

32:47) عبادت کس طرح کرنی ہے۔۔

32:57) طریقت کیا ہے،تزکیہ کیا ہے بعض لوگ اعتراض کردیتے ہیں کہ یہ کہاں سے آگیا نام الگ ہیں ہے ایک ہی چیز۔۔کسی نے کوئی نام رکھ دیا جس زمانے میں جو نام مشہور ہوگیا۔۔

33:47) مدینے شریف کی ٹکٹ کا ذکر کہ وہاں سے ٹرین کی ٹکٹ کروالی اور پھر جدہ آکر فلائیٹ میں آنا تھا تو ایک بزرگ نے فرمایا واقعہ۔۔۔

34:52) جدہ میں پھر سیلاب آگیا آدھے گھنٹے کی بارش نے سب کچھ کاٹ دیا اتنا برا شہر کبھی لائیٹ نہیں جاتی سب مفلوج ہوگیا۔۔

35:40) ایک بزرگ نے فرمایا کہ جب ارادے ٹوٹے تب معلوم ہوا۔۔

36:44) صبر اور شکر معاملہ ہمارے حق میں گیا تو اپنی طرف نسبت اللہ تعالی کو بیچ میں بھول گئے ۔۔

37:30) ایک تازہ واقعہ۔۔عجیب کہ ایک آدمی ٹرین سے مدینے شریف کی سر زمین پر اترا اور گر گیا کچھ ہی دیر میں اللہ تعالی کے پاس چلا گیا اب دیکھیں کیسی مبارک سر زمین اب موت تو اس کی لکھی تھی اور یہاں کی سر زمین پر لکھی تھی تو یہی ہوئی۔۔۔

39:36) صبر و شکر ...شکر کا حاصل گناہ نہ کرنا اور صبر کا حاصل کہ خوف بھی ہوگا انتقال بھی ہوگا گھاٹے بھی ہونگے تو صبر کرنا ہے۔۔

42:00) شکر کریں گے تو اللہ تعالی اور زیادہ دیں گے ناشکری پر اللہ تعالی کا عذاب بھی سخت ہے۔۔

43:12) جدہ میں سیلاب...پانچ گھٹے ائیر پورٹ پر انتظار سیٹیں کیسی ہوتی ہیں اتنا پانی تھا کہ پانچ گھنٹے تک پلائیٹ ہوٹل سے نہیں پہنچ سکا ...اب دو کام شکر اور صبر ایک تو تھا گالیاں دیتے شور شرابہ کرتے اور ایک یہ کہ ذکر کیا دین کی بات کی کبھی پانچ گھنٹے اتنا ذکر اپنے شہر پاکستان میں نہیں کیا ہوگا اللہ تعالی سے کتنا قرب ملا۔۔

46:03) دوسروں کے معاملے میں اندھے گونگھے اور بہرے بن جاو۔۔۔اندھے یعنی دوسروں کے عیب مت دیکھو،گونگے یعنی کسی کی غیبت نہ کی اور بہرے بن گئے یعنی نہ غیبت،چغلی گانا سنا ہے

48:06) مقصود صرف اللہ تعالی کو بنانا ہے۔۔

54:17) ڈر کا مطلب۔۔

55:43) جہاں کرکٹ میچ ہورہا ہو یا فٹ بال تو وہاں کا کیا حکم ہے ایسی جگہ کھڑا ہونا بھی جائز ہے یا نہیں چہ جائیکہ اسٹیڈیم میں چلے گئے اب یہ بات وہی سمجھے گا جس نے اللہ تعالی کو مقصود بنایا ہو۔۔

59:33) قرآن پاک کی تلاوت کہاں کرتے ہیں تلاو سے دل کا زنگ دور ہوتا ہے۔۔

01:02:19) ہر گناہ کو چھوڑنا فرض ہے اللہ والا بننا فرض ہے۔۔

01:02:32) قرآن پاک کی تصیح کے بارے میں حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کا ملفوط۔۔

01:03:57) قرآن پاک صحیح نہ پڑھنا غلط پڑھنا جس سے پھر ہماری نمازیں بھی نہیں ہونگی۔۔

01:05:50) جمعے کے بعد کیسے بھاگتے ہیں سنتیں تک نہیں پڑھتے اور پہنچتے کب ہے جب خطبہ ختم ہونے والا ہو۔۔۔

01:06:28) اللہ تعالی کو خوش کرنا سارے جہاں کی خوشیوں سے افضل ہے۔۔

01:07:10) میڈیا دین کا دشمن ہے جو اللہ تعالی کے احکامات سے بغاوت سکھاتا ہے۔۔

01:09:05) قومیت صوبائیت پر لڑنا سوء خاتمہ کا خطرہ ہے۔۔

01:10:32) جو اللہ تعالی کو خوش کرنے کی فکر کرے گا راستے کھلتے چلے جائیں گے۔۔

01:12:29) آج انا للہ کو ہم بھول چکے لائیٹ گئی تو گالیاں بکواس جبکہ انا للہ ہر بات ہر تکلیف میں پڑھے تو اتنا ثواب ہے

01:13:13) آج ہماے دماغ میں بھرا ہوا ہے کہ سب تمام کائنات کی نعمتوں کے ہم غلام ہے۔۔

01:16:07) مسقط کی ایک مسجد کا ذکر اور اتنی بڑی مسجد اتنی پیاری ایک آدمی نے بنائی واقعہ۔۔

01:17:37) عرب کی غیبت کرنا الزام لگانا ویسی غیبت کرنا حرام ہے۔۔

01:19:29) ایک گناہ آسمان سے زمین پر گرادیتا ہے۔۔

01:24:08) آج حرام کھاتے ہیں ایک لقمہ حرام کا چالیس دن کی عبادت کو ضائع کردیتا ہے۔۔

01:24:20) دو راستوں سے اللہ ملتے ہیں صبر اور شکر۔۔

01:26:12) اللہ والا وہ ہے جس کو دیکھ کر اللہ یاد آجائے۔۔

01:28:35) اللہ تعالی نے ہمیں کس لیے بھیجا ہے اور ہم کیا کررہے ہیں ہر وقت ہندوں کی فلمیں دیکھ رہے ہیں ۔۔

01:30:17) دو چیزیں اس پر بیان شروع ہوا اور اختتام بھی اسی پر ہورہا ہے یا شکر ہوگا یا صبر ہوگا۔۔۔

01:36:05) صبر کی قسمیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries