مجلس   یکم دسمبر۲ ۲۰۲ءفجر :عشقِ مجازی سے زندگی ضائع ہوتی ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:55) حضرت والا رحمہ اللہ کا معمول کہ جب کوئی چیز ھدیہ کرتا تھا تو اگر پہننے کی ہوتی تو اس کےسامنے ایک دفعہ پہن لیتے۔۔۔

01:56) عشق مجازی میں زندگی ضائع ہوتی ہے۔ کیوں کہ محبوبانِ مجازی سب فانی ہیں۔ محبوب حقیقی اللہ تعالیٰ ہے۔ اس کے علاوہ کوئی محبت کے قابل ہی نہی یا جو لوگ محبت کے قابل ہیں وہ اللہ والے ہیں کیوں کہ اللہ کی محبت ان سے ملتی ہے اس لیے ان کی خدمت کی جاتی ہے۔ بغیر اللہ والوں کی محبت کے اللہ تعالیٰ کا ملنا ناممکن ہے۔ بزرگوں کا اس پر اجماع ہے۔۔۔

03:12) بعض لوگ ڈانٹ کے ڈر سے شیخ کے قریب نہیں آتے۔۔۔

05:15) اصلاح کا مقصد اللہ والا بننا ہے۔۔۔

07:28) صوفیاء کا بھی اور علماء کا بھی کہ اللہ والوں کی صحبت ہی سے نفس فنا ہوتا ہے، چاہے جلدی یا دیر سے، یہ اپنی اپنی صلاحیت پر ہے۔ سوکھی لکڑی جلدی جل جاتی ہے اور گیلی لکڑی سُوں سُوں کرتی ہے اور بہت دیر کے بعد اس میں آگ لگتی ہے۔ مگر اللہ والوں کی صحبت کے بغیر چارہ نہیں ہے۔

08:32) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو عالم میرے سامنے لاؤ اور مجھے بتاؤ نہیں کہ یہ فلانے کا صحبت یافتہ ہے میں خود اُن کی چال دیکھ کر بتا دوں گا کہ کون صحبت یافتہ ہے اور کون نہیں ہے۔۔۔

10:04) ہم سب کو أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ کی چوٹ لگی ہوئی ہے۔۔۔دل ازل سےتھا کوئی آج کا شیدائی ہے۔۔۔تھی ایک پرانی چوٹ جو اُبھر آئی ہے۔

11:22) اگر کوئی بزرگ بہت مشہور ہے اور طالب پوچھتا ہے کہ یہ کس کے صحبت یافتہ ہیں لیکن اگر یہ پتا چلے کہ کسی کے صحبت یافتہ نہیں ہیں تو آدمی کا اعتقاد ختم ہوجاتا ہے کیوں کہ کسی اللہ والے کی صحبت کے بغیر اللہ نہیں ملتا۔ اللہ والوں کی محبت اللہ ہی کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہی محبت قائم رہتی ہے، دنیاوی محبت قائم نہیں رہتی۔

13:22) جنوبی افریقہ کے ایک شیخ الحدیث جو حضرت والا دامت برکاتہم کے مجاز بھی ہیں فرمارہے تھے کہ برازیل میں انہوں نے عربوں میں حضرت والا کے مضامین بیان کیے۔ عربوں نے سنا اور بہت متاثر ہوئے اور پرتگالی زبان مین بھی ترجمہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ اخلاص عطا فرمادے اور اپنے کرم سے قبول فرمالے۔ حضرت والا بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ شیخ کٹ آؤٹ (Cut Out) ہوتا ہے اگر وہ ہٹ جائے اور رُخ بدل دے تو مرید گیٹ آئوٹ (Get Out) ہوجائے گا۔ کٹ آؤٹ چھوٹا سے ہوتا ہے مگر بڑی بڑی مشینیں اُسی سے چلتی ہیں۔ حضرت مولانا شاہ ابرابرالحق صاحب دامت برکاتہم، حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ پرتاب گڑھی اور حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ انہی کے کٹ آؤٹ سے ہمارا کام چل رہا ہے۔ سب ان بزرگوں کی برکت ہے اور ان کا فیض ہے۔ اللہ والوں کی غلامی اختر کو ملی ہے۔ اس پر اللہ کا شکر ہے۔

15:58) مٹنے سے متعلق آملوں کی مثال۔۔۔

21:56) نامحرموں پر دم کرنا یہ کون سے بزرگی ہے۔۔۔

22:22) شیطان کی مردودیت کی وجہ کیا بنی؟۔۔۔

24:12) تمام شرارتیں تمہارا نفس کرتا ہے چاہے فاعل بنو چاہے مفعول بنو جو کچھ بھی تم کرتے ہو تمہارے نفس کی شرارت ہے، حماقت ہے، جسارت ہے حرارت ہے، تمہارا نفس گناہ کرتے کرتے گنہگار زندگی کا عاشق ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی زندگی تمہارے کمینہ پن کی وجہ سے ہے ورنہ اگر تمہاری طبیعت سلیمہ ہوتی تو تم کو گناہ سے خود بخود نفرت ہوتی مگر تم پرانے چور ہو، بچپن سے عادت بگڑی ہوتی ہے۔ بچپن سے عادت بگڑ جاتی ہے۔ تو بہت مشکل سے ٹھیک ہوتی ہے۔ بس جس پر اللہ تعالیٰ فضلِ خاص کردیں وہی بچ جاتا ہے ورنہ بچپن کی بگڑی ہوتی عادت بڑھاپے تک چلتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو کچھ تم کمینہ پن اور ذلالت کرتے ہو سب تمہارے نفس کی شرارت ہے۔

27:17) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries