مجلس  ۲دسمبر۲ ۲۰۲ءعشاء   :دین شکنی اور دل شکنی   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:02) حسب معمول تعلیم۔۔۔

04:49) سالکین کو نصیحت کہ یہاں بڑے مدرسے کے بھی مہتمم استاد تشریف لاتے ہیں اور قیام بھ ی کرتے ہیں تو ہم اُن کی نقل نہیں کریں گے سالکین کو اصولوں کا خیال رکھنا ہے اُن حضرات کی نقل مت کریں اُن حضرات کا معاملہ الگ ہوتا ہے لیکن جو وقت لگانے آیا ہے تو ہر اصول پر عمل کرنا ہوگا۔۔

09:52) حضرت شیخ کا اپنا واقعہ لسانِ اختر حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم سے بیعت ہونے کا۔۔

12:17) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ اپنے شیخ کا کس طرح ادب کرتے تھے۔۔

15:15) حضرت میر صاحب رحمہ اللہ خادم خاص شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا عجیب ایک واقعہ حضرت والا کو ایک روپیہ ہدیہ دینے و الا واقعہ

16:16) استاد الحدیث نام تعلیمات جامعہ اشرف المدارس امام مسجد جامع مسجد اشرف حضرت مفتی ارشاد صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ جوانی میں اللہ کے پاس دین پھیلا کر چلے گئے۔۔

20:36) حضرت شیخ کا اپنا واقعہ جب شیخ ثانی حضرت میر صاحب رحمہ اللہ نے خوب ڈانٹا مکمل واقعہ۔۔

22:24) شیخ الہند حضرت مفتی محمود رحمہ اللہ کا واقعہ جب اپنے شیخ سے ملنے گئے

26:52) اللہ والوں سے سچی نیت سے جڑیں۔۔

27:05) شیخ سے فائدہ کیوں نہیں ہوتا؟

28:38) مفتی انوار صاحب سے اشعار پڑھنے کا فرمایا یہ اشعار حضرت میرصاحب کو بہت پسند تھے بار بار پڑھواتے تھے اور سنتے تھے پھر نعرئہ مستانہ ہاں اے دلِ دیوانہ پھر نعرئہ مستانہ ہاں اے دل دیوانہ زنجیر علائق پر پھر ضرب ہو رندانہ پھر اشک بداماں ہو پھر چاک گریباں ہو پھر صحرا نوردی کا دھرا کوئی افسانہ

30:03) اشعار:۔ پھر اشک بداماں ہو پھر چاک گریباں ہو پھر صحرا نوردی کا دھرا کوئی افسانہ کیوں رشک گلستاں ہے خاموشی ویرانہ صحرا کی طرف شاید پر ہے رُخِ دیوانہ

31:07) اشعار صحرا کی طرف شاید پر ہے رُخِ دیوانہ رو رو کے کوئی مجنوں زنداں میں کہہ رہا تھا رو رو کے کوئی مجنوں زنداں میں کہہ رہا تھا یا رب مرا ویرانہ یا رب مرا ویرانہ

31:53) اشعار:۔ دست جنوں کی طاقت دیکھے کوئی فرزانہ زندانِ علائق سے بھاگا ہے وہ دیوانہ دیوانہ کا مطلب حضرت شیخ نے بیان فرمایا۔۔

34:38) اشعار:۔ فرزانگی کو بدلے دیوانگی سے دم میں مل جائے اگر اے دل تجھ کو کوئی مستانہ محبوبِ حقیقی سے کب تک رہے گا غافل ہاں نفس پر تو کردے اک وار دلیرانہ گر اہلِ دل کی صحبت پاجائے کوئی اخترؔ ہو خاک تن سے ظاہر مخفی کوئی خزانہ

38:08) نیکیوں کا سب کو پتا ہے لیکن گناہ چھپ کر کیا جاتا ہے 39:12) غیبت سے بڑا گناہ بہتان اور بہتان سے بڑا گناہ تکبر ہے۔۔

40:40) شیخ کے پاس رہ کر دو چیزوں میں زندگی پوری ہوجائے اطلاع اور اتباع۔۔

43:56) قد افلح من زکھا فلاح پاگیا وہ جس نے اپنا تزکیہ کرالیا۔۔

45:29) دل شکنی اور دین شکنی پر ملفوظ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا۔۔

45:46) دو باتوں سے دل تباہ ہوجاتا ہے ایک بدنظری اور ایک غیبت۔۔

46:02) اتنے پرانے پرانے ہیں اصلاح کی کوئی پرواہ نہیں لیکن نئے اتنے ہیں کہ جانتا بھی نہیں دیکھا نہیں لیکن ہر دوسرے دن ای میل خط ۔۔

47:06) ہر سمعنا قبول نہیں وہ سمعنا قبول ہے جس کے بعد اطعنا بھی ہو۔۔

51:58) غیبت پر تفصیلی نصیحت کہ کیسے بچا جائے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات اس متعلق۔۔

55:36) جو شیخ سے مضبوط تعلق رکھے اور عمل نہ کرے تو اُس کی اصلاح کیسے کرنی ہے۔۔

59:34) اللہ تعالی ہر وقت ہمارے ساتھ ہیں۔۔

01:01:33) گناہ کرنے سے پہلے ذرا سوچ لیں کہ اللہ تعالی ہر وقت ہمارے ساتھ ہیں ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries