مرکزی بیان   یکم دسمبر۲ ۲۰۲ء   :اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سب سے بڑی شقاوت ہے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:23) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھے۔۔۔

09:54) اگر ہم نے گناہ نہیں چھوڑا تو پھر جو کیفیت اللہ والوں کے پاس بنی ہے وہ ختم ہوجاےگی۔۔

12:44) آپ ﷺ کے آخری وقت کا ایک واقعہ جب اپنی صاحبزدی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کو قریب بلا کر کچھ فرمایا الخہ واقعہ۔۔

14:30) اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی ناجائز بات کو کبھی نہ مانیں والدین اگر برداشت کرلیں تو ایک دن دیکھیں اللہ والے بن جائیں گے۔۔

19:31) از لبِ نادیدہ صد بوسہ رسید من چہ گویم روح چہ لذت کشید اللہ تعالیٰ کے لب نظر نہیں آتے کیونکہ وہ لبوں سے پاک ہیں لیکن اُن کی راہ میں گناہوں سے بچنے کا غم اُٹھانے سے دل اُن کے پیار کے بوسے، اُن کے قرب کی حلاوت محسوس کرتا ہے، اللہ ارحم الراحمین ہے۔ وہ اپنے بندوں کے مجاہدے کو اور اپنے بندوں کے غم کو رائیگاں نہیں کرتا

20:12) تقوی نام ہے کف النفس عن الھوی گناہ کے خیالات آئیں لیکن عمل نہ کریں۔۔

22:53) تسبیح فاطمہ پڑھنے پر نصیحت۔۔

27:57) حضرت فاطمہ الزہراہ رضی اللہ عنھا کا عجیب درد بھرا واقعہ۔۔

29:44) شرعی پردہ اصل کیا ہے؟

32:00) کیسے اخلاق ہونے چاہیے؟

32:15) ایک زبان کے بیس گناہ ہیں۔۔

35:13) حضرت امام حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنھم کا بھی واقعہ بیان ہوا۔۔

40:06) ریا دکھلاوا شادی میں جہیز میں کتنا بڑا گناہ ہے۔۔

41:21) مہر کی وجہ سے شادیوں میں دیر کرنا۔۔

42:33) اولاد کی شادی میں دیر نہیں کرنا چاہیے۔۔

43:38) دین کا علم حاصل کرکے ایم اے ڈگری لے کر پھر دینا میں چلے جانا بہت نقصان دہ بات ہے۔۔

47:06) حضرت فاطمہ الزہراہ رضی اللہ عنھا سادگی سے شادی کا واقعہ۔۔

47:43) الارحام کا مطلب:۔ علامہ الوسی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں المراد بالارحام الاقرباء من جھۃ النسب و من جھۃ النساء بیویوں کی طرف سے جو رشتے ہیں یعنی ساس، سسر یہ سب بھی صلہ رحمی میں داخل ہیں، ان کا بھی وہی حق ہے جو سگے ماں باپ کا ہے۔۔۔

57:02) بیٹیوں کو جاب کرانا اور نوکری کرانا نامحرم کے ساتھ جاب کررہی ہیں اور مرد گھر میں بیٹھے ہیں۔۔

01:02:07) شادی اور منگی کی رسموں کا ذکر۔۔۔

01:05:46) واقعے سے نکاح،شادیوں اور ولیموں میں بہت سی باتیں معلوم ہوئیں۔۔

01:08:37) شادیوں میں ہندوں کی رسم سے بچیں۔۔

01:10:28) بجلی جائے تسمہ توٹ جائے، کوئی بھی نقصان ہوجائے تو گالیاں نہیں دینی بلکہ انا للہ والی سنت پر عمل کرنا ہے۔۔

01:12:49) جناب سید ثروت صاحب کو اشعار مکمل کرنے کا فرمایا۔۔

01:16:32) حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کی حضورﷺ کے انتقال پر غم کی کیفیت:۔ ارشاد فرمایا کہ خاتون ِجنت حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں: مَاذَا عَلَى مَنْ شَمَّ تُرْبَةَ اَحْمَدَ اَنْ لَّا يَشُمَّ مَدَّى الزَّمَانِ غَوَالِيَا صُبَّتْ عَلَيَّ مَصَائِبُ لَوْ اَنَّهَا صُبَّتْ عَلَى الْاَيَّامِ صِرْنَ لَيَالِيَا کہ جس نے حضورﷺ کی تربت کی خوشبو کو سونگھ لیا،اس کو عمر بھر خوشبو سونگھنے کی ضرورت نہیں۔ابّا جان!آپ کی وفات سےمجھ پر اس قدر مصیبتیں پڑی ہیں اگر وہ مصیبتیں دنوں پر پڑتیں تو دن، رات بن جاتے۔

01:20:35) لذت عارضی ملی عزت دائمی گئی

01:25:13) شوہر کی جائز باتوں میں اطاعت ۔۔

01:29:50) حضرت ابولقاسم صاحب دامت برکاتہم مہتمم دیوبند کی تصویر کے معاملے میں ڈانٹ۔۔۔

01:37:08) تصویر کشی بہت بڑا گناہ ہے۔۔

01:37:24) تصویر کشی پر عبرت انگریز عذاب۔۔

01:44:36) جس سے مناسبت ہو اُس سے اصلاح کروائیں۔۔

01:45:32) بدگمانی حرام ہے یہ فرعون کیوں برباد ہوا بدگمانی حسد اور تکبر۔۔۔

01:48:04) بدگمانی کا آئینہ۔۔

01:53:27) جس گھر میں تصویر یا کتا ہو تو رحمت کے فرشتے نہیں آتے اور آج تصویروں کا کیا حال ہے اور کتا کلچر کتنا بڑھ رہا ہے۔۔

01:57:38) بیویوں کو نصیحت۔۔۔

02:01:43) بیٹوں اور بیٹیوں کو مت ماریں والدین کو نصیحت۔۔

02:04:52) ماوں کو نصیحت کہ اپنے معصوم بچوں کو بے دردی سے مت ماریں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries