جمعہ  بیان   یکم دسمبر۲ ۲۰۲ء   :عملیات کے چکر میں نہ آئیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

10:26) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

22:09) بدنظری پر لعنت کی بدعا ہے۔۔

25:04) گناہ کرکے ایک سانس اللہ کو ناراض نہیں کرنا ہے۔۔

26:05) ہم ڈھونڈتے مولی کو ہیں اور پاکر رہیں گے مولی کے تھے مولی کے ہیں اور مولی کے رہیں گے۔۔

28:19) ڈر کی حقیقت۔۔۔

30:37) اللہ کی محبت ظاہر کرنے کے لیے ہے چھپانے کے لیے نہیں ہے۔۔

31:09) ناول کے بارے میں نصیحت۔۔

37:36) حالت مصیبت کے احکام پر حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات۔۔

38:05) زندگی میں دو ہی چیزیں ہیں یا شکر یا صبر۔۔

 

39:02) ہر نعمت کا شکر کہ ہم ایک گناہ نہ کریں۔۔

39:19) اللہ تعالی صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔۔

40:38) صبر پر اللہ ملتے ہیں اور صبر کی پہلی تفسیر۔۔

43:12) {اِنَّ فِی الْجَسَدِ مُضْغَۃً اِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ وَاِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ اَلاَ وَ ھِیَ الْقَلْبُ} جب قلب خراب ہوجاتا ہے پورا جسم خراب ہوجاتا ہے اور جب قلب صحیح ہوتا ہے تو پورا جسم صحیح ہوجاتا ہے۔ اسی دل میں اللہ والوں کی محبت ہوتی ہے اور جب دل میں محبت ہوتی ہے تو اس سے ملنے بھی جاتا ہے۔

48:01) انسان سے زندگی میں جو گناہ ہوتے ہیں، اس پر چار گواہ بن جاتے ہیں اور چاروں گواہوں کو قرآن کی نص قطعی سے ثابت کردیا گیا۔ یومئذ تحدث اخبارھا ایک گواہ تو زمین ہے جس پر گناہ ہوتے ہیں۔. دوسرا ہے الیوم نختم علیٰ افواھھم وتکلمنا ایدیھم وتشہد ارجلھم بما کانوا یکسبون جن اعضاء سے گناہ صادر ہوتا ہے وہ شاہد بنتے ہیں۔ تیسرا گواہ صحیفۂ اعمال ہے۔ واذا الصحف نشرت چوتھا گواہ ہے کراماً کاتبین یعلمون ما تفعلون تو چار گواہ تیار ہوگئے۔

55:38) دو زندگیاں ہیں۔

57:59) بڑے بالوں کا حکم کیا ہے؟

59:15) چار انعام سنتوں پر عمل کرنے پر۔۔ ۱۔لوگوں میں محبوبیت ۲۔ ۳۔دین میں پختگی ۴۔رزق میں برکت

01:01:10) ہر کام میں سنت کی نقل۔۔

01:05:46) صبر اور شکر دونوں میں اللہ کا شکر کرنا ہے۔۔

01:07:00) عاملوں کو چھوڑو کاملوں کے پاس جائیں کیوں قبروں پر جاتے ہیں ایک واقعہ جس نے ڈیڑھ لاکھ مانگے کے آپ کے گھر میں اثرات ہیں۔۔

01:09:43) نماز کی پابندی ہے عورتیں نماز پڑھتی ہیں گھر میں ڈھول باجا ہے ٹی وی ہے پردہ ہے؟ تو پہلے گھر سے ان چیزوں کو تو ختم کریں چاہے لاکھ تعویذ لے لیں لیکن جو کرنے کے کام ہیں وہ تو نہیں کیا اور تعویذات کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔۔

01:11:35) عاملوں کے پاس مت جائیں اللہ تعالی نے ہمیں قرآن پاک کا تحفہ دے دیا کہ اگر جادو اثرات ہیں تو اللہ تعالی نے ہمیں اس کا حل بھی بتادیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تینوں قل جو صبح شام پڑھ لے ہر قسم کے جادو اثرات وغیرہ سے محفوظ رہے گا۔۔

01:20:51) ظاہری گناہ بھی چھوڑنے ہیں اور باطنی بھی۔۔۔

01:21:04) مونچھے سارے انبیاء علیہ السلام کی پست ہوتی تھیں۔۔

01:24:09) غصہ کرنا حرام ہے۔۔

01:26:53) حضرت ابولقاسم صاحب دامت برکاتہم مہتمم دیوبند کی تصویر کے معاملے میں ڈانٹ

01:27:53) تصویر کشی بہت بڑا گناہ ہے اگر مجبورا کبھی تصویر کھنچوانا پڑجائے تو کیا کریں؟

01:28:10) تصویر کشی پر عبرت انگریز عذاب۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries