مجلس  ۳ دسمبر۲ ۲۰۲ءعشاء :توبہ کی سواری بہت زبردست سواری ہے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:44) حسبِ معمول مظاہر حق سے تعلیم ہوئی۔۔۔

01:45) مولانا محمد کریم صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔ رہوں روز و شب گرچہ باغِ ارم میں وہ دونوں جہاں دیں عمومِ کرم میں کروں عیش گو ہر طرح کی نِعم میں عطا ہفت اقلیم ہو ہر قدم میں میرے دل میں تیرا اگر غم نہیں ہے تو یہ ساری راحت کم از سم نہیں ہے بہت خوش نما ہیں یہ بنگلے تمہارے یہ گملوں کے جھرمٹ یہ رنگیں نظارے ارے جی رہے ہو یہ کس کے سہارے کہ مرنے سے ہوجائیں گے سب کنارے اگر قربِ جان بہاراں نہیں ہے یہ ننگ خزا ہے گلستاں نہیں ہے تمہیں سے ہے جنت بھی جنت ہماری نہ ہو تم تو جنت میں بھی ہوں میں ناری محبت کی دل پر لگے ضرب کاری مری کامیابی کی آجائے باری مری جاں کا کوئی سہارا نہیں ہے بجز تیرے کوئی ہمارا نہیں ہے جگہ ہے وہی ساری دنیا میں خوشتر جہاں آپ کے در پہ ہوگا مرا سر نہ ہر گز مرا سر ہو اور غیر کا در یہی ہے شب و روز فریادِ اخترؔ جو ہے آپ کا بس وہی ہے ہمارا ہمارا نہیں جو نہیں ہے تمہارا

10:26) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ نہ جائو میر سوئے بزمِ زاغاں وہ کیا جانیں حیاتِ شاہبازاں شکستِ آرزو کا یہ ثمر ہے کہ عاشق ہے امامِ عشق بازاں مبارک تجھ کو اے اشکِ ندامت فلک پر ہیں ستارے تجھ پہ نازاں اگر روباہ پر ان کا کرم ہو تو پائے ہمت شیر بیاباں یہ دردِ دل کی نعمت آہ اخترؔ کرم ہے رب کا تجھ پر ہو نہ نازاں

14:43) اللہ کے عاشقوں کی نشانی کیا ہے ولا يخافون لومة لائم کہ وہ اللہ کی نافرمانی میں مخلوق کی پرواہ نہیں کرتے۔۔۔

17:32) اللہ والا بننے کے لیے تین کام کر لیں (۱)اللہ تعالیٰ سے دُعا کر لیں کہ جو گناہ چھوڑنے کی ہمت دی ہے اس ہمت کو استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمادے(۲)اس ہمت کو استعما کریں(۳)اللہ والوں سے دُعا ئیں کرائیں۔

19:10) اللہ کا عاشق مخلوق سے مرغوب نہیں ہوتا۔۔۔

24:37) کتنے بھی گناہ کرلیں اللہ تعالیٰ سب دیکھ رہے ہیں ہم اکیلے نہیں ہیں اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہیں۔۔۔

27:02) اللہ تعالیٰ اپنی دوستی کس کو دیتے ہیں؟۔۔۔ نہ ہر سینہ را راز دانی دہند نہ ہر دیدہ را دیدہ بانی دہند نہ ہر گوہرے دُرَّۃ التاج شد نہ ہر مرسلے اہل معراج شد برائے سر انجام کار ثواب یکے از ہزاراں شود انتخاب نہ ہر سینے میں خدا کی محبت کا درد ہوتا ہے، نہ ہر آنکھ کو رہنمائی کی صلاحیت عطا ہوتی ہے نہ ہر موتی تاجِ شاہی میں لگتا ہے، نہ ہر نبی کو معراج عطا ہوتی ہے، کارِسرکار کے لیے یعنی دین کی عظیم الشان خدمات کے لیے ہزاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب ہوتا ہے۔

29:22) تقویٰ کا راستہ ہر ایک کے لیے کُھلا ہوا ہے۔۔۔

31:03) نفس پر کبھی بھروسہ نہیں کرنا۔۔۔ بھروسہ کچھ نہیں اس نفسِ امّارہ کا اے زاہد! فرشتہ بھی یہ ہوجائے تو اس سے بدگماں رہنا

33:01) نفس اور شیطان کا فرق۔۔۔

33:45) بدنظری کرنے والے پر آپ ﷺ کی لعنت کی بدُعا ہے۔۔۔

36:05) جب حیّا نہیں تو جو چا ہے کرو۔۔۔

36:45) توبہ کی سواری بہت زبردست ہے۔۔۔

37:52) نامحرموں کو دیکھنے پر لعنت ۔۔۔لعنت کا مطلب کیا ہے؟بُعد عن الرّحمہ۔۔۔یعنی اللہ کی رحمت سے دُوری۔۔۔

38:58) بدنظری سے اللہ کی رحمت کا سایہ اُٹھ جاتا ہے۔۔۔

40:01) فیروز نام رکھنا کیسا ہے؟۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کے ہاں ایک واقعہ۔۔۔

41:45) حضرت مولانا قاری حنیف جالندھری صاحب کی محبت کا کچھ تذکرہ۔۔۔

42:47) ایک جعلی پیر اور اس کے مُرید کا لطیفہ۔۔۔

44:43) جعلی پیر کیسے لوٹتے ہیں ؟ایک صاحب کا واقعہ۔۔۔

45:34) نفس ہمیں برائی کی طرف لے جاتا ہے اس سے بچنے کا طریقہ کیا ہے؟وما أبرئ نفسي ۚ إن النفس لأمارة بالسوء إلا ما رحم ربي۔۔۔اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے اور بدنظری سے رحمت کا سایہ اُٹھ جاتا ہے۔۔۔

47:06) نظر کی حفاظت پر اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔۔۔

48:21) حرام عشق کا انجام۔۔۔

50:36) آسمان کی تین رحمتیں۔۔۔ وَلَوْلا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ مَا زَكَا مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّي مَن يَشَاء۔۔۔الایہ۔فضل ،رحمت اور اللہ تعالیٰ کی مشیّت۔

52:44) نفس پر بھروسہ کرنے سے متعلق ایک بادشاہ اور اس کے وزیر کا واقعہ۔۔۔

01:00:10) شیخ کے پاس بیٹھنا زیادہ بہتر ہے یا شیخ کے مہمانوں کی خدمت کرنا زیادہ بہتر ہے ۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کے وقت کا ایک واقعہ اور نصیحت۔۔۔

01:03:09) صحبت ِ اہل اللہ سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔۔

01:07:08) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries