اتوارمرکزی  مجلس  ۴ دسمبر۲ ۲۰۲ء  :نفس کا مزاج دوزخ کا سا ہے   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

16:11) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

17:33) اشعار کے درمیان نصیحت کہ کون سی ہنسی دل کو مردہ کرتی ہے۔

19:05) پہلے جس اللہ والے سے جڑنا ہو تو مناسبت کو دیکھیں ورنہ پھر اعتراضا ت کرے گا۔۔

21:32) کہا جاتا ہے کہ ذکر پوچھ کر کرو تو کسی نے کہا کہ کیا ذکر اللہ سے نہیں ملاتا تو پھر کیوں پوچھیں؟جواب۔۔

22:32) اگر تحمل سے زیادہ ذکر کرلیا تو پھر کیا مسائل ہوتے ہیں؟

25:46) تنہائی میں بھی زیادہ نہیں رہنا یہ تنہائی بھی تھوڑی دیر اللہ والوں کے لیے ہے ورنہ اگر تنہائی میں رہا تو پھر نفس و شیطان اُس کو تباہ کردیں گے۔۔

26:32) ہماری ہنسی استغفار کے تابع ہے۔۔

29:27) دین پھیلانے کا طریقہ بھی معلوم کریں لوگوں کو کس محبت سے جوڑنا ہے۔۔

36:59) نظر کی حفاظت نہیں تو شرم گا ہ کی بھی حفاظت نہیں ہوگی۔۔

37:54) کھائی ہے تو قریب بھی نہیں جاتے کیوں موت کا خوف ہے جس دن اللہ تعالی کو خوف دل میں آجائے گا تو گناہوں کے حدود کے قریب بھی نہیں جائے گا ۔۔

42:24) وراثت نہیں دیتے۔۔

42:35) اصلاح کرانا فرض ہے۔۔

43:52) اللہ تعالی کی نافرمانی کی جگہ شرکت جائز نہیں۔۔

45:51) بیویوں کی سفارش اللہ تعالی نے کی ہے۔۔

47:16) خاک ہوجائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن ان کے ڈسٹمپر کی خاطر راہِ پیغمبر نہ چھوڑ یہ حسین مرنے والے ہیں ، فنا ہونے والے ہیں ، خود مردہ ہیں تم کو مردہ کردیں گے۔ سڑی ہوئی لاشیں ہونے والی ہیں ، چند دن کی لذت عارضی ملی عزت دائمی گئی۔ تھوڑی سی لذت کے لیے اپنی عزت دونوں جہاں میں برباد مت کرو۔ یہ ذلت دُنیا کی ہے آخرت میں کیا ذلت ہوگی۔

48:43) نفس کا مزاج دوزخ کا سا ہے:۔ دوزخ میں سارے دوزخی ڈال کے اﷲ پوچھے گا کہ تیرا پیٹ بھر گیا؟ ھَلِ امْتَلَئْتِ وہ کہے گی ھَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ اے اﷲ کیا اور بھی کچھ مال ہے؟ اﷲتعالیٰ بے گناہوں کو دوزخ میں تھوڑی ڈالیں گے لہٰذا دوزخ پر اپنا قدم رکھیں گے یعنی اپنی ایک خاص تجلی نازل کریں گے تب دوزخ کہے گی قَطْ قَطْ قَطْ وَفِیْ رِوَایَۃٍ قَطْ قَطْ یعنی بس بس بس اے خدا میرا پیٹ بھر گیا۔ ایک روایت میں دو دفعہ ہے اور ایک روایت میںتین دفعہ ہے۔ علامہ قسطلانی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ خدا تو جسم سے پاک ہے وہ دوزخ پر اپنا قدم کیسے رکھیں گے؟ لیکن حدیثِ پاک میں ہے فَلَمَّا یَضَعُ قَدَمَہٗ جب اﷲ اپنا قدم رکھے گا تب دوزخ کا پیٹ بھرے گا تو علامہ قسطلانی فرماتے ہیں کہ یہاں قدم سے مراد خاص تجلّی ہے۔ ایسے ہی جب انسان اﷲ والوں کے پاس رہتا ہے، اﷲاﷲ کرتا ہے تو اس کے نفس پر اﷲ تعالیٰ کی تجلی بِبَرَکَۃِ ذِکْرِ اﷲِ نازل ہوتی ہے پھر اس کے نفس کا پیٹ بھر جاتا ہے، پھر گناہ کے تقاضے مغلوب ہوجاتے ہیں۔

49:58) آج بدفعلی کا کام کرنے والوں کے لیے سوسائٹیاں بنی ہوئی ہیں اللہ معاف فرمائیں یہ  خبیث کام ہے اللہ تعالی نے ایسے بدبختوں کی بستیوں پر پتھروں کی بارش فرمائی ہے جبکہ مر چکے تھے بستیاں آسمان سے الٹ دی گئیں کوئی بچا ہوگا لیکن اللہ تعالی کو اس کام پر اتنا غصہ تھا کہ پتھروں کی بارش ہوئی ۔۔

52:43) ایسے گندے کام کی وجہ کیا بنی بدنظری۔۔

52:58) واقعہ کہ ایک لڑکا کسی حسین پر پاگل ہوگیا خاتمہ بھی کفر پر ہوا۔۔

55:57) نار شہوت چہ کشد نور خدا۔۔

57:59) گناہ نہیں کرنا ہے جان لگانی ہے۔ عطر کی دکان سے گزرنے والے ایک آدمی کی حکایت

58:37) حضرت شیخ دامت برکاتہم کی فنائیت

59:37) کسی ملک سے غمگین آدمی کا فون آیا تھا، غم دکھ کے بارے عرض کیا تو جو ساتھی بیٹھے تھے وہ بھی رونے لگے

01:00:52) حرام عشق اللہ کا عذاب ہے، جب حیا ختم ہوجائے جو چاہے کرے،

01:01:58) بیوی تلاش نہ کرو، آنے والے بچوں کی ماں تلاش کرو

01:02:10) آج کینیڈا سے فون تھا، دوست کی اہلیہ کا کینیڈا پارک میں ایک عورت سے ملاقات ہوئی۔ نئی مسلمان تھی۔ اس نے لڑکیوں کو آج تک اسکول و کالج نہیں بھیجا۔

01:03:16) شادی کے لئے قبیلے کو مت دیکھ۔ مال کو مت دیکھ۔ حسن کو مت دیکھ۔ صرف نیکی کو دیکھ۔ حدیث پاک کا مفہوم ہے۔

01:04:07) شہوت کی آگ اللہ کے نور سے بجھے گی۔ توبہ کے بعد گناہ سے بچنے کی ہمت کونوا مع الصٰدقین سے ملے گی۔

01:04:52) بیوی ہماری لیلیٰ ہے، بدست مولیٰ ملی ہے۔

01:05:22) نکاح کی برکتیں کہ جس عورت کے ساتھ ملاقات حرام، چھونا حرام، قرآن پاک کی چند آیتوں کی برکت سے اب سب کچھ جائز ہے۔

01:06:17) حضرت میر صاحب رحمہ اللہ نے ملتان سے بلوایا

01:07:02) لطیفہ: ایک گدھا سفید رنگ کا تھا۔ گدھا کا شادی سے متعلق

01:08:13) مولانا فضل الرحیم صاحب دامت برکاتہم نے ایک لطیفہ سنایا

01:09:29) اللہ ہنساتے ہیں، اللہ ہی رُلاتے ہیں

01:10:10) دکان دار کے اخلاق، ڈاکٹر کے اخلاق کیسے ہونے چاہیے

01:12:01) ہزار تہجد کا نور ایک بدنظری میں گم ہوجاتا ہے

01:12:14) حضرت، کبوتریاں لگ رہی ہیں

01:12:55) حج پر جانے والوں کو نصیحت۔ ایک مٹھی ڈارھی سامنے سے رکھنا اور دائیں اور بائیں سے رکھنا، ڈاڑھی کا بچہ بھی رکھنا واجب ہے۔

01:14:23) قیصر و کسریٰ کے وفد کو ڈاڑھی رکھنے اور مونچھیں کٹانے کا حکم۔ ڈاڑھی رکھنا اللہ کا حکم

01:15:24) ڈاڑھی پر ڈھائی لاکھ دلائل۔ جمال کے ساتھ ڈاڑھی رکھنی چاہیے۔

01:16:01) اگر موٹرسائیکل پر ہیں تو گنگھا جیب میں ہونا چاہیے۔

01:17:35) قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی۔۔۔ ہاں مگر اہل دل اس قدر خوش بخت ہیں کہ جن سے اختر مجھے راہِ مولیٰ ملی

01:18:00) بڑے سے بڑا گنہگار بھی اللہ کا ولی بن سکتا ہے۔

01:18:32) BAفیل سے متعلق ایک لطیفہ۔۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم کے بی اے امتحان کی تیاری کے بارے تفصیل بتائی۔

01:22:58) شریعت و سنت کا راستہ اسہل بھی ہے اجمل بھی ہے اور اکمل بھی ہے۔

01:23:14) دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے؟ اصل مقصد ہے کیا؟

01:25:48) بھنگی پاڑے کے اسٹیجز

01:26:29) اگرچہ تیرا زنا و شراب مفت کا ہے، لیکن ایمان میرا مفت کا نہیں

01:27:03) فارم ہاوس میں شرعی حدود کے ساتھ گھومیں۔۔ گھومنا منع نہیں ہے۔

01:28:07) قطر میں مسلمان ہونے کی تعداد

01:29:16) اشعار ثروت صاحب نے آخر میں پڑھے: ایسی بے مثل میرے شیخ کی یہ کمپنی ہے۔۔۔ چاند سورج کو بھی اس کی ہوا بھی نہ لگی۔۔۔ خونِ حسرت کے چراغوں میں الگ روشنی ہے۔۔۔۔

01:30:16) محبت اس سے کی جائے جو رزق دینے والا ہے۔۔۔ محبت اس سے کی جائے جو زندگی دینے والا ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries