مجلس  ۵  دسمبر۲ ۲۰۲ء  فجر  :اللہ تعالیٰ پر فدا ہونا اللہ والوں کے بغیر ممکن نہیں   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:01) ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ پر فدا ہونا اللہ والوں کی صحبت کے بغیر ممکن نہیں۔۔۔۔

01:02) بیان میں اپنے شیخ کا نام کس طرح لینا چاہیے۔۔۔

05:59) اپنے ماضی کو کبھی بھولانا نہیں چاہیے۔۔۔حضرت والادامت برکاتہم کی اپنی داستان۔۔۔

08:37) جن کی دُعاؤں اور محنت سے یہاں تک پہنچے ہیں ان کے احسانات کو یاد رکھنا چاہیے۔۔۔

10:14) اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو نعمت دی ہے اس کی قدر کرنی چاہیے۔۔۔قرآنِ پاک سے متعلق کچھ نصیحت۔۔۔

14:28) باقی سب چیزیں سمجھ میں آجاتی ہیں لیکن دین کے بارے میں کچھ علم نہیں۔۔۔

15:38) اللہ تعالیٰ جس کو ہدایت دینا چاہتے ہیں تو اس کی سب سے پہلی علامت یہ ہے کہ اس کے دل میں وقت کے کسی ولی کی محبت ڈال دیتے ہیں پھر وہ اس ولی کی صحبت میں رہتا ہے، اس کی عبادت، اس کی فدا کاری اور وفاداری دیکھتا ہے تو اپنی بے وفائیوں، اپنی نافرمانیون، اپنی حرام کاریوں اور اپنی بدمعاشیوں پر نادم ہوجاتا ہے اور اُسے تو بہ نصیب ہوجاتی ہے۔

16:26) شیخ کے ساتھ بس ایک چلہ لگا لو لیکن اس دوران کہیں اِدھر اُدھر مت جاؤ۔۔۔حضرت مولانا عبدالحمید صاحب دامت برکاتہم کی بات۔۔۔

19:43) شیخ کی صحبت کا حریص ہونا چاہیے۔۔۔

24:53) اللہ والا آخری سانس تک ڈرتا رہتا ہے۔۔۔

25:07) اسی لیے اللہ تعالیٰ کا حکم ہے: {یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُو اللّٰہَ} کہ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو مگر تمہیں یہ ڈر کیسے ملے گا: {کُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِیْن} اللہ والوں کے پاس رہو۔ لاکھ کتابیں پڑھتے رہو مگر کتاب پڑھنے سے بدمعاشی ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ اگر اللہ والوں کی صحبت نہ ملی تو سب کچھ پڑھنے کے بعد بھی بدمعاشی کرے گا۔ اس لیے اللہ والوں کی صحبت میں رہو یا اللہ والوں کے غلاموں کی صحبت میں رہو۔ اللہ والوں کی پہچان کیا ہے اس نے غلامی کی ہو اللہ والوں کی۔

26:01) ارشاد فرمایا کہ حضرت امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ نے اللہ تعالیٰ نے تین دعائیں مانگیں اور فرمایا کہ ان شاء اللہ میری تینوں دعائیں قبول ہوگئیں۔ اس لیے میرے سلسلہ میں جو داخل ہوگا اس کو ان شاء اللہ تعالیٰ تین نعمتیں حاصل ہوں گی۔ نمبر ۱۔ روزی کی فراغت۔ ان شاء اللہ کسی کو فاقہ نہیں ہوگا۔ نمبر ۲ اطمینان و جمعیت قلب۔ نمبر ۳ حسن خاتمہ ان شاء اللہ خاتمہ ایمان پر ہوگا۔ اور مشاہدہ بھی ہے کہ اس سلسلہ والوں کو یہ سب نعمتیں حاصل ہیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries