مجلس۱۷    دسمبر۲ ۲۰۲ء  فجر    :اللہ تعالیٰ کی محبت اللہ والوں کی صحبت سے حاصل ہوتی ہے   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:57) معلوم ہوا کہ اللہ والوں سے تعلق کرنے میں فائدہ ہی فائدہ ہے، کاملین میں شمار نہ ہوا تو تائبین میں ضرور ہوگا اور اگر یہ تعلق غیر مقید ہوتا تو اللہ تعالیٰ کُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِیْنَ کا حکم نہ دیتے جس کا ترجمہ حکیم الامت مجدد الملت تھانوی نے کیا ہے کہ متقین بندوں میں رہ پڑو۔ اس سے معلوم ہوا کہ کسی کامل کا ساتھ جتنا زیادہ ہوگا اتنا ہی زیادہ اس کے اوصاف اس کے ساتھ رہنے والوں میں جذب ہوجائیں گے اور اللہ تعالیٰ کا فضل ہوجائے گا۔ اسی لیے اہل اللہ اپنے شیخ کی صحبت میں رہنے پر زور دیتے ہیں۔

حضرت مولانا شاہ مسیح اللہ خاں رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ بعض علماء مرید ہونے سے کیوں کتراتے ہیں؟ کیوں کہ اس میں نفس کو ایک چوٹ لگتی ہے کہ افواہ میں تو بندہ کا بندہ بن جائوں گا۔ میں بھی ایک بندہ ہوں اور شیخ بھی ایک بندہ ہے تو بندہ کا بندہ اور غلام کا غلام کیوں بنے مگر ان اہلِ نفس کو نہیں معلوم کہ اللہ تعالیٰ کا فضل اسی طریقہ سے ہوتا ہے کہ اس بندہ نے میری وجہ سے ایک بندہ کی غلامی اختیار کی ہے کیوں کہ وہ نیک گمان رکھتا ہے کہ یہ شخص اللہ کا ولی ہے اس لیے کُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِیْنَ کا سمجھ کر غلامی کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس طریقہ سے بہت جلد فائدہ پہنچتا ہے۔ اور بندہ جلد صاحبِ نبست ہوجاتا ہے۔

03:58) صحبت کا اثر ہوتا ہے۔۔۔

07:03) حدیث شریف میں وارد ہے کہ اللہ والوں کے دل تقویٰ کی کانیں ہیں، پس جس طرح سونا سونے کی کان سے، چاندی چاندی کی کان سے، نمک کو نمک کی کان سے حاصل کرتے ہیں، تقویٰ اور اللہ تعالیٰ کی محبت کے خزانے کو اللہ والوں کی صحبتوں سے حاصل کرنا چاہیے۔ اور جس طرح نمک کی کان میں ایک گدھا گر کر مر گیا تو وہ بھی نمک بن گیا تھا، اسی طرح ان کی صحبت میں اگر اپنی رائے فنا کر کے، اپنے جاہ و مرتبہ کو مٹا کر کچھ دن رہ لیجیے تو ان شاء اللہ تعالیٰ! آپ بھی اللہ والے بن جائیں گے۔

08:54) ڈانٹ سے نفس کا ڈینٹ نکل جاتا ہے۔۔۔

11:35) اللہ تعالیٰ نے حضرت والا رحمہ اللہ سے کس طرح ملایا ؟اس سے پہلے کیا کیا حالات تھے غصے کا کیا معاملہ تھا ۔۔۔

19:26) اللہ والا بننے کا جب اُصول دل میں آئے گا تو دل نور سے بھر جائےگا۔۔۔

21:12) اللہ تعالیٰ کے راستے میں مجاھدے اُٹھانا۔۔۔آملوں کی مثال۔۔۔

25:31) لڑکوں اورلڑکیوں کے چکر میں پڑنا۔۔۔

28:31) اللہ والوں کی صحبت بھی ہوا و رساتھ ساتھ مجاھدات بھی ہوں۔۔۔تِلی کے تیل کی مثال۔۔۔

32:36) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries