مجلس۲۱     دسمبر۲ ۲۰۲ءفجر:دردِ دل سے دین پھیلائیں    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:47) جتنا نیک گمان ہوگا اتنا ہی فائد ہ ہوگا۔۔۔

02:49) عمل کرتے جائیں اور ڈرتے جائیں۔۔۔

03:48) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے اِرشاد فرمایاکہ دُعا اور توبہ تمام مشکلات کے لیے ڈھال ہیں اور آج انہی ہی سے غفلت ہے۔۔۔

08:14) دُعا کرنا اور تلاوت کرنا یہ اللہ تعالیٰ سے باتیں کرنا ہے۔۔۔

08:40) توبہ وہی کرے گا جو گناہ کو گناہ سمجھے گا۔۔۔

09:48) حصول ِتقویٰ کے اصول اور حاملین سایہ عرش:میں اپنے دوستوں سے کہتا ہوں کہ جب نظر کی خرابی شروع ہو اور نظر غلط جگہ جانے لگے تو اتنا تو سوچ لو کہ میری نظر پر بھی کسی کی نظر ہے،اس پر بھی میرا ایک شعر ہے؎ میری نظر پہ ان کی نظر پاسباں رہی افسوس اس احساس سے کیوں بے خبر تھے ہم

11:56) کسی اللہ والے سے تعلق قائم کر لیں۔۔۔

18:06) دردِ دل لیکر دین پھیلائیں اور اپنی اصلاح کی طرف دھیان دیں۔۔۔

21:12) دوسروں کے لیے فتویٰ اور اپنے لیے تقویٰ۔۔۔

22:38) جب ہماری نظر اِدھر اُدھر جاتی ہے تو حق تعالیٰ کی نظر ہماری نگہبانی اور پاسبانی کر رہی ہوتی ہے کہ یہ کم بخت کہاں نظر ڈالتا ہے،اس وقت ایک مومن کو کیوں اللہ تعالیٰ یاد نہیں آتا؟آہ!کیوں اس وقت یہ خیال نہیں آتا،میں کس طرح اپنے دل کو آپ کے قلب میں ڈال دوں ؟اگر میرا بس چلتا تو یہ فقیر اپنے دل کو آپ کے دل میں ڈال دیتا۔خانقاہوں میں،بزرگوں کے ساتھ زمانہ گزر جائےاور گناہ چھوڑنے کی توفیق نہ ہو،معلوم ہوا یہ شخص مخلص نہیں ہے،چور ہے،یہ چاہتا ہے کہ رام بھی رہے اور خدا بھی رہے،مندر اور بت خانہ بھی اس کے قبضہ میں رہے اور ساتھ ساتھ کعبہ اور بیت اللہ بھی قبضہ میں رہے،یہ شخص ظالم ہے۔ جب تک لا الٰہ اس کا صحیح نہیں ہوگا الا اللہ سے محروم رہے گا، خواجہ صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں؎ نکالو یاد حسینوں کی دل سے اے مجذوؔب خدا کا گھر پئے عشقِ بتاں نہیں ہوتا

24:03) اپنی خطا پر معافی مانگنا۔۔۔

26:09) مونچھوں کا کنارہ ہمیشہ کُھلا رکھیں۔۔۔

28:27) تصویر بنوانے سےمتعلق کسی شخص کی بات ۔۔۔

32:09) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

33:27) بیعت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries