مجلس۲۱     دسمبر۲ ۲۰۲ءعشاء  :اللہ کو ناراض کر کے خوشی کیسے حاصل ہو سکتی ہے      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:06) حسبِ معمول مظاہر حق سے تعلیم ہوئی۔۔۔

02:07) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ رحمت کا تری سر پہ مرے آبشار ہو سجدہ میں سر ہو چشم بھی یوں اشکبار ہو رحمت کا تری سر پہ مرے آبشار ہو غالب نہ نفس پر کبھی شہوت کی نار ہو دل میں نہ مرے غیر کا کوئی بھی خار ہو میرے لبوں پہ ذکر ترا بار بار ہو پھر دل بہ فیض ذکر مرا پُر بہار ہو ہم سب کو تیری یاد سے حاصل قرار ہو دل بھولنے سے تجھ کو بہت بے قرار ہو ہر اک گناہ سے مجھے یارب فرار ہو یک لمحہ عاصیوں میں نہ میرا شمار ہو بستی ہو یا چمن ہو کہ وہ کوہسار ہو جائوں جدھر بھی دل مرا تجھ پر نثار ہو اپنے کرم سے بھیک مجھے مغفرت کی دے بندہ ترا محشر میں نہ یہ شرمسار ہو یارب ترے کرم سے یہ کچھ بھی نہیں بعید رحمت بروز حشر تری بے شمار ہو عاصی اگر ہو متقی ترک گناہ سے پھر تاج ولایت کا وہی تاج دار ہو یارب فدا ہو تجھ پہ اس اخترؔ کا ہر نفس توفیق ایسی آپ کی لیل و نہار ہو

10:03) گناہ کے تقاضے یہ کھاد ہیں ایندھن ہیں۔۔۔

13:31) دُنیا کمانا منع نہیں ہے۔۔۔

15:26) فغانِ رومی:اے ستار العیوب اے ہمارے گناہوں کی پردہ پوشی کرنے والے آُ نے اپنے کرم سے ہماری پردہ پوشی فرمائی، آئندہ بھی پردہ پوشی فرمائیے اور بسبب ہماری شامت اعمال اپنا پردہ ستاریت نہ اٹھائیے اور موقع امتحان میں ہمیں اپنی پناہ میں لے لیجیے یعنی دنیا میں بوقت تقاضائے معصیت ہماری حفاظت فرمائیے اور آخرت کے امتحان قبر و حشر وغیرہ کے ہولناک حالات میں ہمیں اپنے سایۂ رحمت میں پناہ دیجیے۔ اے میرے رب گناہوں پر میری دلیری کو معاف کردیجیے، میں نے توبہ کرلی ہے ۔ اب کبھی ایسی بات نہ کروں گا لہٰذا اس جرم پر میرا مواخذہ نہ فرمائیے۔

17:43) حضرت والا رحمہ اللہ کے کچھ حالات۔۔۔

20:23) ایک ادب کہ جب کسی سے کوئی چیز مانگیں تو یہ نہ کہیں کہ یہ دو بلکہ اس طرح کہو کہ یہ د یجیئے۔۔۔

22:42) اے فریاد خواہوں کے فریاد رس ہمیں ہدایت کے راستہ پر چلائیے۔ کیونکہ ہم اپنے علم کی وجہ سے آپ کے فضل و رحمت سے مستغنی نہیں ہوستے اس لیے اپنے علوم پر ہمیں کوئی فخر نہیں۔ ہمارا ہر سانس آپ کی ہدایت کا، آپ کی مدد و نصرت کا، آپ کے فضل ورحمت کا محتاج ہے کیونکہ اگر آپ کا فضل نہ ہوتو علم کے باوجود عمل کی توفیق نہیں ہوتی۔

24:27) گناہ چھوڑنے میں تکلیف ہوتی ہے۔۔۔

26:04) اللہ تعالیٰ کو ناراض کر کہ خوشی کیسے حاصل ہوسکتی ہے؟۔۔۔گناہ چھوڑنے سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں۔۔۔

27:07) بدفعلی کی عادت کبھی نہیں چھوٹتی جب تک اصلاح نہ کرائیں۔۔۔

30:40) اللہ والا بننا فرض ہے۔۔۔

31:51) بیوی کے کپڑوں کی تعریف کرنی چاہیے ۔۔۔

33:22) بدنظری اللہ کا عذاب ہے ۔۔۔

35:56) حضرت مولانا قاری ارشد عبید صاحب دامت برکاتہم کا تذکرہ۔۔۔

39:05) اللہ والوں کو سب سے بڑا غم کیا ہوتا ہے؟اس بات سے ہوتا ہے کہ پرانے پرانے احباب کو اپنی اصلاح کی فکر نہیں اور نئے روزانہ آگے بڑھ رہے ہیں۔۔۔

40:19) نظر کی حفاظت کا حکم قرآن پاک اور حدیث شریف سے۔۔۔

43:25) ان اللہ خبیر بمایصنعون کی چار تفسیریں۔۔۔

57:15) داڑھی پر دلیل۔۔۔داڑھی رکھنا آپﷺ کی سنت ہے۔۔

59:12) گناہ ہوسکتا ہے لیکن توبہ کرتے رہنا چاہیے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔۔۔

01:00:52) اللہ تعالیٰ کی محبت کیا کوئی معمولی بات ہے؟۔۔۔اللہ کی محبت حاصل کرنے کے لیے مجاھدے کرنے پڑتے ہیں۔۔۔

01:01:59) عورتوں کو ڈرائیونگ نہیں کرنی چاہیے اس کےبہت نقصانات ہیں۔۔۔

01:04:12) بالوں کی سنت کیا ہے؟۔۔۔بڑے بڑے بال رکھنا یہ کس کی نقل ہے اور کس کے لیے رکھ رہے ہیں؟۔۔۔

01:09:09) چُھری کانٹے سے کھانا۔۔۔

01:12:06) دینی شعار کے بارے میں اُلٹا سیدھا بولنا۔۔۔مفتی صاحبان سے پوچھیں کے ایمان بھی باقی ہے یانہیں؟اور نکاح کا کیا ہوا؟۔۔۔

01:16:12) گناہوں سے بچنا فرض ہے۔۔۔

01:24:08) دُعاؤں کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries