مجلس۲۲     دسمبر۲ ۲۰۲ءعشاء   :کالا جادو کی حقیقت     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:20) بیان اور مجلس شروع ہونے کے بعداس جگہ پر نفل پڑھنے کے حوالے سے نصیحت! دین کا ایک مسئلہ سیکھنے پر سو رکعا ت کا ثواب ملتا ہے

06:31) کالا جادو کی حقیقت! ہر تمنا پوری ! ۔۔۔۔ایسی باتیں لکھی ہوتی ہیں! جعلی عاملین کا رَد! ۔۔۔

07:55) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی قربانیاں! صحابہ کرام ؓ کی بے مثال دین کےلیےقربانیاں! آج ہمیں کون دین پر چلنے پر ایسی تکالیف دے سکتا ہے! بس تھوڑا سا مجاہدہ کرنا ہے!۔۔۔اکابر نے کس طرح مجاہدے سے ہم تک دین پہنچایا!۔۔۔اس دین پر انبیاء علیہم السلام کی گردنیں کٹی ہیں!۔۔۔یہ غم دکھ پریشانیاں سب پر آئی ہیں تاکہ امت کو سبق ملےکہ غم دکھ میں کیسے رہنا ہے

10:51) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی براءت اور پاکیزگی پر قرآن پاک کے دو رکوع نازل ہوئے

12:07) غزوہ خندق کے موقع پر آپ ﷺ کے ہاتھ مبارک سے ایک چٹان کے ٹوٹنے پر روشنی نکلی اور آپ ﷺ کا معجزہ ظاہر ہوا,

12:54) وراثت نہ دینے کا عذاب

14:57) مفتیانِ کرام اللہ کی نیابت میں دستخظ کرتے ہیں!۔۔۔دین میں سند کی اہمیت

17:03) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی مظلومانہ شہادت کا واقعہ ! مدینہ منورہ میں خون بہانا گوارا نہ کیا

19:26) عظمت صحابہ رضی اللہ عنہم اپنی جانوں سے بڑھ کر ہے

20:58) آج دین کے دشمنوں کو ہیرو بتایا جاتا ہے! Star تو اصل میں صحابہ کرام ؓ ہیں!اور ان کی باتوں پر عمل والے بھی Star ہیں

22:13) کچھ قرآن پاک پڑھ کر کبھی حضرت عائشہ ؓ، حضرت ابوبکرؓ، کبھی حضرت عمر ؓ اور کبھی کسی صحابی ؓ کو بھیج دیا، بتاؤ کیسے خوش ہوں گے

23:14) ! حضرت والا رحمہ اللہ کے ایک متعلق کو خواب میں آپ ﷺ کی زیارت ہوئی اور فرمایا کہ حکیم اختر کو میرا سلام کہنا اور پوچھنا کہ ! کارگذاری کیوں نہیں آرہی !۔۔۔ حضرت والا کو تنبہ ہوا فرمایا کہ کئی روز سے بیان کے بعد اس بیان کا ثواب آپ ﷺ کو بخشنا بھول رہا تھا!۔۔ ایک صاحب کوآپﷺ کی خواب میں زیارت ہوئی اور وہ حضرت والا کو سنانے کے حاضر ہوئے کہ زیارت ہوئی اور حضرت والا کا بھی اس میں ذکر ہوا، حضرت والا فوراً باوجود ضعف کے نیچے بیٹھے درود شریف پڑھا اور پھر فرمایا کہ اب خواب سناؤ

25:35) حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ کی دعا اے اللہ میں تو آپ کو خوش نہیں کرسکا لیکن آپ اپنی رحمت کا دروازہ مجھ پر بند نہ کیجیے

28:09) حضرت ابوبکر صدیق کے فضائل اور منقبت بیان ہوئے! کیسے جان و مال سے آپ ﷺ پر قربان ہوئے

30:09) سیرت کے بیانات کورونا کے زمانے میں ہوئے تھے وہ لے کر سننےچاہیے

30:56) ریاض سے آگے ایک مقام پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم شہداء کے قبرستان پر حضرت والا دامت برکاتہم حاضر ہوئے تھے! وہاں جنگ ہوئی تھی اور صحابہ شہید ہوئے تھے تو وہاں ایک ندی تھی جو صحابہ کے خون سے بھر گئی تھی! ایسی قربانیاں دیں اور ہم سے ایک ٹی وی ، نیٹ ، کیبل اور موبائل نہیں چھوٹتے

32:57) دعا سے ناامید نہیں ہوناچا ہیے! حضرت دادا شیخ مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم کی نصیحت دعا اور توبہ سب پریشانیوں کے لیے ڈھال ہے

37:40) میڈیا کی تباہ کاریاں! کتنے نوجوان دہر یے ہورہے ہیں! زہر کا زہر

39:05) حضرت عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کے مسلمان ہونے کا عجیب واقعہ... ایسا عظیم صحابی جنہوں نے جنت میں لنگڑاتے ہوئے چل کر داخل ہو نے کا عزم کیا​..ایمان افروز واقعہ بیان فرمایا

46:33) حضور ﷺ پر طائف میں پتھروں کی بارش کا منظر یاد کریں

47:35) آپ ﷺ کی سیرت ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پڑھیں اور دیکھیں کہ ہمارا عمل کتنا ہے

48:23) دعا کی پرچیوں پر بسم اللہ ! اور سلام نہیں لکھنا چاہیے ! جواب دیتے دیتے ضعف ہوجاتا ہے

49:43) حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے کا ایمان افروز تذکرہ!کتنے برسوں حق کی تلاش میں گذرے اور بالاخرآپ ﷺ کو پالیا! یہ حق کی تلاش کی طویل داستان ہے! مختصر ارشادفرمائی

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries