سفر سندھ   ۲۵     دسمبر۲ ۲۰۲ء       عشاء   :جذب کی حقیقت ! میر پور بھٹورو

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

پانچ روز کا دینی و اصلاحی سندھ سفر ،میر پور بھٹورو،سجاول،بدین،ٹنڈو باگو۔۔۔۔۔

دسمبر ۲۰۲۲ ۔سارے عالم میں پھر پھر کے یارب .......تیرا دردِ محبت سنائیں تیرا دردِ محبت سنا کر .........سارے عالم کو مجنوں بنائیں۔

قافلہ روانہ میر پور بھٹوروکی طرف تاریخ 25-12-22 بیان نمبر:۱ بعد عشاء بیان جامع مسجد میر پور بھٹورو

عنوان:جذب کی حقیقت مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم الحمدللہ حضرت والا دامت برکاتہم پانچ روزہ دینی و اصلاحی سفر سندھ کے لیے دوپہر ساڑے تین بجے غرفۃ السالکین سے میر پور بھٹورو کے لیے روانہ ہوئے حضرت والا کےہمراہ احباب کاروں میں ساتھ روانہ ہوئے۔ ماشاء اللہ حضرت شیخ دامت برکاتہم کے اب جلدی جلدی اسفار ہورہے ہیں تقریبا چار سال کچھ عذر تھے اور کورونا وبا کی وجہ سے اسفار نہیں ہوسکے تھے۔

حضرت والا کے تمام اسفار کا مقصد صرف یہی ہوتا ہے کہ دین کا کام ہو جگہ جگہ دین کی بات پہنچ جائے اور شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی تعلیمات جو در حقیقت شریعت و سنت کی ہی تعلیمات ہیں جگہ جگہ نشر ہوجائے حضرت والا کو دیکھا ہر وقت کار میں ہوں قیام گاہ میں آرام کے وقت ،کھانا تناول فرماتے ہوئے دین کی بات رات کو بھی حضرت واالا جلدی سونے کی فکر نہیں فرماتے بیان کے بعد احباب جمع ہوجاتے ہیں رات ڈھائی ڈھائی بجے تک دین کی بات ماشاء اللہ اللہ تعالی خوب برکت عطاء فرمائیں

حضرت والا کا مئی ۲۰۲۲ میں اور پھر اگست ۲۰۲۲ میں عمرے کا سفر ہوا پھر اکتوبر ۲۰۲۲ میں کوئٹہ چمن کا دس دن کا سفر ہوا۔ پھر اکتوبر ۲۰۲۲ میں مسقط،قطراور عمرے کا طویل سفر ہواحضرت والا ۲۰۲۰ فروری میں بھی مسقط دینی سفر پر تشریف لے گئے تھے پھر کچھ دن بعد ہی دسمبر ۲۰۲۲ میں حیدرآباد،ٹنڈو جام،ٹنڈو الہیار میرپور خاص وغیرہ کا ایک ہفتے کا سفر ہوا اور پھر کچھ دن بعد ہی آج دوبار سندھ سفر کی تقریبا پانچ دن کی سفر کی ترتیب بنی الحمدللہ۔۔

حضرت شیخ کا الحمدللہ سکھر لاڑکانہ کا دسمبر ۲۰۲۱ میں بھی سفر ہوا تھا اور پھر نومبر ۲۰۲۱ میں ملتان کوٹ ادو اور رحیم یار خان کا بھی سفر ہوا تھااور اکتوبر ۲۰۲۱ میں لاہور سوات کا بھی کئی دن کا دینی و اصلاحی سفر ہوا تھا۔ الحمدللہ آج سندھ سفر ٹنڈو باگو وغیرہ کی ترتیب بنی حضرت والا کا فروری ۲۰۲۰ میں ٹنڈو باگو ،ڈرو،بدین،سجاول،میرپور بھٹور کا سفر ہوا تھا۔ آج رہائش بھائی عرفان میر پور بھٹورو کے گھر پر ہے

اور فجر کا بیان بھی اسی مسجد میں ہوگا ان شاء اللہ کل ہی سجاول اور بدین میں بیان کی ترتیب ہے اور پھر کل رات ہی ٹنڈ باگو کی ترتیب ہے اور ٹنڈو باگو میں ہی جمعرات تک بیان کی ترتیب ہے اور پھر جمعرات مرکزی بیان تک کراچی واپسی کی ترتیب ہے ان شاء اللہ۔ اُس سفر میں الحمدللہ ایک بہت بڑا مجمع تھا مرکزالافتاء والارشاد غرفۃ السالکین کے تمام استاد اور تمام طلباء بھی اس سفر میں موجود تھے رئیس دالافتاء حضرت مفتی نعیم صاحب دامت برکاتہم اور حضرت کے صاحبزادے مفتی فرحان صاحب بھی موجود تھے۔ اب کافی عرصے بعد آج یہاں کے سفر کی ترتیب بنی۔

الحمدللہ حضرت والا باعافیت پونے سات تک بھائی عرفان کے گھر تشریف لے آئے تھے عصر نماز اور مغرب نماز راستے میں پیٹرول پمپ کی مسجد میں ادا کی ساڑے تین بجے روانگی ہوئی تقریبا سوا تین گھنٹے میں میر پور بھٹورو بھائی عرفان کے گھر جہاں سب کی رہائش ہیں باعافیت اللہ تعالی نے پہنچادیا۔۔

وہاں فورا چائے کا نظم ہوا ساتھ ساتھ مختصر مجلس بھی ہوئی اور پھر نماز کی تیاری کی عشاء نماز پونے آٹھ بجے ادا کی پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔ سب احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اور وہاں خوب اللہ تعالیٰ کے محبت کا خوب فیضان جاری ہو

دردِ دل اور تقویٰ کی بہاریاں حضرت والا کے صدقے آجائیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کا فیض عالمگیر فرمائے اور عافیت سے واپس لائیں۔ (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries