سفر سندھ   ۲۶     دسمبر۲ ۲۰۲ء مغرب    :اللہ تعالیٰ کی رحمت و معافی    !بدین

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان :جامع مسجد پیرو لاشاری حیدرآباد روڈ بدین عنوان:اللہ تعالی کی رحمت و معافی مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم دوپہر بارہ بجے سجاول میں بیان کی ترتیب تھی۔ بیان کے بعد ظہر نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد کھانے کا نظم ہوا۔

کھانے کے بعد ساڑے تین بجے قافلے کو روانہ کردیا گیا کیونکہ لاشاری میں بعد مغرب بیان کی ترتیب تھی اور وقت کم تھا اس لیے آرام کا موقع نہ مل سکا۔ عصر نماز ایک پیٹرول پمپ کی مسجد میں ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد پھر قافلہ روانہ ہوا۔ پیر ولاشاری میں ایک گھر میں چائے کا نظم تھا حضرت شیخ نے چائے نوش فرمائی اور سب احباب کے لیے بھی چائے کا نظم تھا ،انتظام مولانا ذوالفقار کے گاؤں لاشاری میں تھا۔

پھر سب نے نماز کی تیاری اور فورا مغرب نماز کے لیے روانگی ہوئی۔ نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔حضرت کے احباب میں سے مولانا ذوالفقار جو حضرت شیخ کے خلیفہ بھی ہیں ،مولانا کی مسجد میں بیان ہوا۔ دورانیہ 1:50:24

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries