سفر سندھ   ۲۷     دسمبر۲ ۲۰۲ء فجر    :سب سے پہلے بری دوستی ختم کریں   !ٹنڈو باگو 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

عنوان:سب سے پہلے بری دوستی کو ختم کریں طلباء کرام کو نصیحت مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ کا کل پیر و لاشاری میں بہت درد بھرا بیان ہوا اور آخر میں درد بھری دعا بھی ہوئی

دعا میں حضرت والا کی عجیب کیفیت تھی حضرت والا کے آنسو بہت زیادہ بہہ رہے تھے بیان کے بعد عشاء نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد ٹنڈو باگو کے لیے روانگی ہوئی۔ سوا نو تک اللہ تعالی نے باعافیت پہنچادیا۔ جہاں پچھلی بار ٹنڈو باگو میں قیام تھا جو مرکز ہے وہیں پر اس بار بھی قیام ہے حضرت والا کا حجرہ بہت زیادہ بڑا تھا یہاں کے کافی مقامی احباب جمع ہوگئے پورا کمرہ بھر گیا تو مجلس شروع ہوگئی کھانے میں کچھ وقت تھا الحمدللہ قافلے کی تعداد میں مزید اضافہ ہواعصر بعد کراچی سے بھی مزید احباب کاروں میں حضرت شیخ کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔

حضرت شیخ کا حجرہ ہے وہ کافی بڑا ہے پورا احباب سے بھر گیا تھا اور کافی تعداد میں احباب کمرے کے باہر بھی کھڑکیوں میں کھڑے تھے بہت اہم مجلس ہوئی اور حضرت والا نے خوشی کا بھی اظہار فرمایا کہ یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ایک جگہ کو مرکز بنایا جائے تو سکون رہتا ہے سب کو پھر مرکز میں ہی آنا چاہیے

پونے دس بجے تک حضرت شیخ نے فرمایا کہ مجلس اب ختم سب احباب کھانا کھا لیں۔ کھانے کے بعد بھی تقریبا بارہ بجے تک مجلس چلتی رہی۔ کچھ دیر چہل قدمی فرما کر حضرت شیخ نے ایک بجے تک آرام فرمایا ۔ یہاں کی مسجد ابھی زیر تعمیر ہے اس لیے چاروں طرف سے کھلی ہے ابھی کوئی دروازہ نہیں لگا ہےاور خوب ٹھنڈ بھی ہوگئی حضرت والا نے مسجد میں ہی بیان فرمایا ۔ یہاں فجر نماز ۶:۳۰پر تھی سب احباب چھ بجے بیدار ہوئے نماز کی تیاری کی نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries