سفر سندھ   ۲۷     دسمبر۲ ۲۰۲ء عشاء       :حق کی تلاش       !ٹنڈو باگو 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد عصر مختصر لیکن بہت ہی جامع بیان ہوا۔ بیان کے بعد فورا چائے کا نظم ہوا۔ مغرب نماز ادا کی گئی۔ نماز کے بعد حضرت شیخ کے حجرہ میں مغر ب تا عشاء مجلس چلتی رہی کثیر تعداد میں مقامی احباب جمع ہوگئے تھے عشاء بعد بیان تھا لیکن حضرت شیخ نے مغرب بعد آرام نہیں فرمایا۔ بعد مغرب مجلس میں حضرت شیخ نے پہلے اپنے موبائل سے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار سنوائے اور درمیان درمیان میں نصیحت بھی فرمائی دو اشعار دادا شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کے احباب مولانا رفیق الاسلام صاحب کی آواز میں سنوائے پھر حضرت شیخ کے احباب میں سے جناب مصطفی مکی صاحب کی آواز میں اشعار سنوائے اور درمیان میں تشریح بھی ہوئی۔ پھر فیضان محبت کتاب سے جناب کاشف خلیل صاحب سے اشعار پڑھوائے اشعار کے بعد عشاء تک نصیحتیں بیان فرمائیں۔ پھر عشاء کی آذان کے وقت سب نے نماز کی تیاری کی نماز آٹھ بجے ادا کی گئی نماز کے بعد بیان کاآغاز ہوا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries