سفر سندھ   ۲۸     دسمبر۲ ۲۰۲ء فجر        :زندگی کی قدر کر لیں        !ٹنڈو باگو 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ کا رات دو گھنٹے سے زیادہ کا بیان اسی مسجد میں ہوا۔ بیان کے بعد حضرت شیخ حجرہ میں تشریف لے گئے۔ تقریبا گیارہ بجے تک کھانے کا نظم ہوا۔کھانے کے دوران مجلس بھی شروع ہوگئی

ایک ساتھی نے خوب ہنسایا حضرت نے فرمایا کہ صبح سے اتنے بیا ن اور مجلس الگ اس لیے کچھ دیر ہنس لیے تو منع نہیں یہ مجلس سوا باارہ تک چلی پھر فرمایا کہ آج جلدی سونا تھا اب سب تیاری کریں۔ لیکن پھر مجلس شروع ہوگئی جس میں چندے کے احکام بیان فرمائے کہ جگہ جگہ جا کر چندہ نہیں کرنا ہے یہ مجلس بھی تقریبا ایک گھنٹہ چلی۔ سوا ایک کے بعد حضرت شیخ آرام کے لیے بستر پر تشریف فرما ہوئے۔ چھ بجے سب کو بیدار کیا گیا نماز کی تیاری کے لیے فجر نماز ادا کرنے بعد بیان کا آغاز ہوا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries