سفر سندھ   ۲۸     دسمبر۲ ۲۰۲ء عشاء          :علماء سے دوری تباہی کا راستہ ہے  !ٹنڈو باگو 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد عصر حضرت شیخ دامت برکاتہم کا انتہائی جامع اور اہم بیان ہوا جو شیخ کے حقوق پر بھی تھا مختصر لیکن پر اثر بیان ہوا سب احباب اور یہاں مقامی احباب کو خوب نفع ہوا اللہ تعالی حضرت شیخ کی عمر میں خوب خوب برکت عطاء فرمائیں عافیت والی لمبی عمر عطاء فرمائیں خوب خوب دین کا کام اللہ تعالی لے لیں سارے عالم میں حضرت شیخ کا فیض عام فرمائیں  احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اور وہاں خوب اللہ تعالیٰ کے محبت کا خوب فیضان جاری ہو، دردِ دل اور تقویٰ کی بہاریاں حضرت والا کے صدقے آجائیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کا فیض عالمگیر فرمائے اور عافیت سے واپس لائیں۔ (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

بعد عصر بیان کے بعد مغرب نماز ادا کی،نماز ادا کرنے کے بعد وقت بہت تھا عشاء آٹھ بجے تھی کافی میسجز آئے ہوئے تھےاور ضروری فون آئے ہوئے تھے حضرت شیخ نے اس درمیان تقریبا ایک گھنٹہ میسجز کے جواب دیئے اور ضروری فون کے جواب دیئے۔ اس درمیان وقفے وقفے سے حضرت شیخ نے نصیحتیں بھی ارشاد فرمائیں۔ فو ن پر بھی کچھ لوگوں کے مسائل تھے اُن کو بھی نصیحتیں ارشاد فرمائیں جو بہت نافع تھیں۔ ساڑے سات بجے حضرت نے فرمایا سب احباب نماز کی تیاری کرلیں عشاء نماز آٹھ بجے ادا کی نماز کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔

بیان کے آغاز حضرت شیخ دامت برکاتہم کے قرآن پاک کے استاد قاری عبداللہ صاحب حفظہ اللہ نے شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی کتاب فیضان محبت اشعار سے مدینے والے اشعار پڑھ کر سنائے۔ پھر جناب کاشف خلیل صاحب نے ہے بری یہ گلی والے اشعار پڑھ کر سنائے۔ اشعار کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔ بیان کے کچھ عنوانات:۔ دین کا کام کرنا ہے تو لوگوں کی تعداد کو نہیں دیکھنا ہے۔ اجازت یافتہ غیر عالم کو حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت کہ جو عالم نہ ہو کہ کتاب سے پڑھ کر دین کی بات سنائیں اور مسائل میں علماء سے رجوع کریں ہمیشہ اپنے علماء اور مفتی کرام سے رابطے میں رہیں اپنے کو مستغنی نہ سمجھیں۔ ٹنڈو باگو والے احباب کو نصیحت کہ اپنے کو بڑوں سے مستغنی نہیں رکھنا علماء کرام سے رابطہ مضبوط رکھیں۔ اپنے اکابر سے جڑے رہیں۔

اللہ تعالی سے ادب کی بھیگ مانگنا چاہیے مرتے دم تک ادب کی بھیگ مانگنی ہے۔ علماء سے دور نہ ہوں ورنہ تباہی کا راستہ ہے۔ مفتی محمود رحمہ اللہ کا واقعہ جب اپنے شیخ حضرت گنگوہی کی زیارت کے لیے حاضر ہوگئے تو فرمایا کہ آپ کیسے آگئے آج تو عرس ہے فورا گنگوہ خالی کردو آپ نے نافرمانوں کی تعداد بڑھائی ۔۔۔واقعہ۔ قلندر کا مطلب جس کی نفلی عبادات کم ہو لیکن گھل مل کر رہتا ہو لیکن اُس کی روح ہر وقت عرش اعظم کا طواف کررہی ہو۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم کی محبت میں ایک بزرگ کا واقعہ جو صحابہ سے بے انتہاء محبت کرتے تھے ایک گستاخ نے اُن کی زبان کاٹ ڈالی واقعہ۔۔۔ صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین سے محبت ہمارا یمان ہے۔۔ سچے خواب مبشرات ہیں۔۔ عالمات بننے والی مستورات کو نصیحت کہ ادب کا بہت خیال رکھاکریں دینی کتابوں کی بے ادبی پر ایک واقعہ۔ نصیحت مومن کو اثر کرتی ہے۔

شوہر کے حقوق پر نصیحت۔۔ عقل پر عذاب۔۔ خواتین کو نصیحت کہ اکیلے باہر نہ جایا کریں ایک خاتون کا عجیب واقعہ حضرت اویس قرنی رحمہ اللہ کا واقعہ۔ سیما کا نور۔۔ انعام یافتہ لوگ۔ اللہ والوں کو کیوں تلاش نہیں کرتے۔ جان دے دی میں نے اُن کے نام پر۔ مسکین کی تعریف۔۔ حسن پر ناز مت کریں خواتین کو نصیحت۔ جوانی کو بچانے کی فکرکریں اللہ پر فدا کردیں۔ صدقے کے فضائل اور مساجد پر خرچہ اور دینی کام میں پیسہ خرچہ کرنے کا نعام بیان کے آخر میں دعا کے درمیان ہی نصیحت۔ بیان کے آخر میں دعا۔۔ دورانیہ 1:56:10

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries